Tag: fail

  • شام: روسی حکومت سے مذاکرات ناکام، باغیوں کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان

    شام: روسی حکومت سے مذاکرات ناکام، باغیوں کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان

    دمشق: شام میں روسی حکومت اور باغیوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، شامی باغیوں نے ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں روسی حکومت اور شامی باغیوں کے درمیان مذاکرات جاری تھے، مذاکرات میں روس کی جانب سے باغیوں کو ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے باغیوں نے مسترد کردیا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق شامی باغیوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں روس اپنی مرضی کے فیصلے چاہتا تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ ہم ہتھیار ڈال دیں جسے ہم نے مسترد کردیا۔

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ہم کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے، روس اور شامی حکومت ہم سے ہتھیار ڈلوا کر ہمیں اپنا غلام بنانا چاہتی ہیں تاہم کسی بھی قسم کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


    شام میں کسی بھی نئی کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا، امریکا


    خیال رہے کہ یہ باغی اردنی سرحد سے جڑے شامی صوبے درعا کے بعض حصوں پر قابض ہیں، ان علاقوں پر کنٹرول کے لیے شامی فوج نے زمینی اور فضائی حملے شروع کر رکھے ہیں جبکہ شامی فوج کو روسی عسکری تعاون بھی حاصل ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں اپنے اتحادی بشارالاسد کو جنوب مغربی شام میں کشیدگی روکنے کی پاسداری کا پابند کرائے ورنہ کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا۔


    شام میں روسی سفارت خانے پرمارٹر حملہ


    علاوہ ازیں شام کی صورت حال پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی سے اب تک ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہزاروں ڈالرز کے اخراجات: پی آئی کے پائلٹس تربیت کے حصول میں ناکام

    ہزاروں ڈالرز کے اخراجات: پی آئی کے پائلٹس تربیت کے حصول میں ناکام

    کراچی : پی آئی اے پائلٹس کی بیرون ملک تربیت کے خاطر خواہ نتائج نہ مل سکے، چھبیس ہزارڈالرز کے اخراجات کے باوجود پائلٹس تربیت کے حصول میں ناکام رہے، بیشتر پائلٹوں کی عمرساٹھ سال سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی خزانے سے ہزاروں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود بیرون ملک جانے والے پی آئی اے کے پائلٹس مطلوبہ تربیت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیل ہو نے والے پائلٹس سمیت 21 پائلٹوں کو حال ہی میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، بھرتی کئے گئے ان پائلٹس میں سے بیشتر 60 برس سے زائد عمر کے ہیں۔

    مذکورہ پائلٹس کی اکثریت ریٹائر اور سیسنا طیارے اڑانے کا تجربہ رکھتی ہے، ان پائلٹس میں سے 6 پائلٹس پر مشتمل پہلا بیج سیمولیٹر تربیت کے لئے بنکاک گیا تھا، پندرہ روزہ تربیت کے باوجود مذکورہ چھ میں سے چار پائلٹس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق فیل ہونے والے پائلٹس نے سیمولیٹر پر فرضی اے ٹی آر طیارے کو ہی تباہ کردیا، طیاروں کی تباہی پرانسٹرکٹرز نے ان پائلٹس کو اے ٹی آرکے لیے نااہل قراردے دیا۔

  • خراب کاریگر اپنے اوزار کو الزام دیتا ہے، بلاول بھٹو

    خراب کاریگر اپنے اوزار کو الزام دیتا ہے، بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زداری نے سینئر قانون دان حامد خان کے پاناما لیکس کی مزید پیروی نہ کرنے کے اعلان پر کہا ہے کہ ایک خراب کاریگر ہمیشہ اپنے اوزار کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زاہد خان کی جانب سے پاناما لیکس کی مزید پیروی نہ کرنے کے اعلان پر کیا۔

    بلاول بھٹو نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں عمران خان اور تحریک انصاف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایک خراب کاریگر ہمیشہ اپنے اوزار کو ہی الزام دیتا ہے‘‘۔

    دوسری جانب سنیئر وزیر قانون دان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاناما لیکس کیس کی مزید پیروی نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر عمران خان نے انہیں قانونی ٹیم مشاورت کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کی۔


    پڑھیں: ’’ پاناما کیس، وزیراعظم کےبچوں نے دستاویزی ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ‘‘

    مزید پڑھیں:  ’’ پاناما کیس، تحریک انصاف کے وکلاء کی تبدیلی کا امکان ‘‘


    حامد خان نے عمران خان کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا  کہ ’’چیئرمین تحریک انصاف نے اعتبار کیا اور مجھے عزت دی جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں تاہم میں کیس کی مزید پیروی نہیں کرسکتا‘‘۔

    خیال رہے پاناما لیکس کیس کی سماعت پر چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے وکیل پر اظہار برہمی کیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھی اور چیئرمین کو اس کیس کا وکیل تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

  • گال ٹیسٹ:نئی مینجنمنٹ اپنے پہلےہی امتحان میں بری طرح ناکام

    گال ٹیسٹ:نئی مینجنمنٹ اپنے پہلےہی امتحان میں بری طرح ناکام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی مینجمنٹ کا آغاز مایوس کن رہا۔ کھلاڑی بھاری بھرکم مینجمنٹ کی لاج بھی نہ رکھ سکے۔ گال کے میدان میں بارش نے بھی پاکستان کا ساتھ نہ دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی مینجنمنٹ اپنے پہلےہی امتحان میں فیل ہوگئی۔ گال میں پاکستان کی دال نہ گل سکی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ مشتاق احمد، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن بھی کھلاڑیوں کو صحیح ٹریک پر نہ لاسکے۔

    بیٹنگ میں خامیوں نے ماضی کی یاد پھرسے تازہ کردی۔ وکٹیں بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کیا کام کیا؟ بیٹسمین ایک ہی غلطی دہراتے رہے اور ڈریسنگ روم میں بیٹھی بھاری بھرکم مینجمنٹ منہ دیکھتی رہی۔ وکٹیں اسپنرز جلد وکٹیں لینے میں ناکام رہے۔ مشتاق احمد نے کیمپ میں کیا گر سکھائے؟؟؟ گرانٹ لوڈن کی گرانٹ بھی ٹیم کے کام نہ آئی۔

    فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس کا وقار بھی کھلاڑی بلند نہ کرسکے۔ گال کے میدان میں ایک اور ناکامی پاکستان کی تاریخ میں تاریخ بن گئی۔ بارش نے بھی ٹیم کا ساتھ نہ دیا۔۔ اب کولمبو میں قومی ٹیم کاچودہ اگست سے امتحان ہوگا۔