Tag: fair

  • مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے، سعودی سفیر المعلمی

    مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے، سعودی سفیر المعلمی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں تعینات سعودی سفیر نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطینی قوم کے دیرینہ اور اصولی مطالبات کا پوری جرات کےساتھ مقدمہ لڑتے ہوئے کہاہے کہ تنازع فلسطین کا منصفانہ اور دیر پاحل سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب میں سعودی سفیر سفیر عبداللہ بن یحییٰ المعلمی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایسا کوئی امن فارمولہ قبول نہیں کرے گا جس میں چار جون 1967ءکی جنگ کے بعد اسرائیلی تسلط میں آنے والے علاقوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کی نفی کی گئی ہو۔

    سعودی سفیر نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہداء اور اسیران کے لواحقین کو ملنے والی رقوم بند کرنے اور فلسطینی اراضی میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کی۔

    المعلمی کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر اور مقدس مقامات کی بے حرمتی بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

    سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کو عالمی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہوتا دیکھنا چاتا ہے، ہم القدس شریف کے عرب، اسلامی اور مسیحی تشخص پر آنچ نہیں آنےدیں گے، اسرائیل کو تمام مقبوضہ عرب علاقوں سے اپنا تسلط ختم کرنا ہوگا۔

    اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب نے اسرائیل کی طرف سے شام کے وادی گولان کے علاقے پر قبضہ مضبوط کرنے کی کوششوں کی بھی مذمت کی۔

    عبداللہ بن یحییٰ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 242مجریہ 1967 اور قرارداد 497 مجریہ 1981ءمیں وادی گولان پر اسرائیلی قبضہ باطل اورناجائز قراردیا گیا ہے۔ امریکا کی طرف سے وادی گولان پراسرائیلی عمل داری تسلیم کرنے سے تاریخی حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ سعودی عرب وادی گولان کو شام کی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے۔

  • دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ منظر عام پر آگئی

    دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ منظر عام پر آگئی

    لزبن: دنیا میں کئی اقسام اور مختلف ذائقوں کی چاکلیٹس آپ نے دیکھی ہوں گی، تاہم اب ایسی چاکلیٹ منظر عام پر آئی ہے جسے مہنگی ترین چاکلیٹ قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرتگال کے شہر ’اوبیڈس‘ میں عالمی چاکلیٹ میلہ جاری ہے جہاں جمعہ کے روز دنیا کی سب سے مہنگی چاکلیٹ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، چاکلیٹ کو تاج کی شکل دے کر چھوٹے سے باکس میں رکھا گیا ہے۔

    اوون کے بغیر چاکلیٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب

    چاکلیٹ کو بنانے کے لیے زعفران، سفید کھمبی، مڈگاسکر، نگینے اور ونیلا استعمال کیا گیا ہے جس کے بعد اسے سونے کے ورق کی متعدد تہوں میں لپیٹا گیا ہے، جبکہ چاکلیٹ کی قیمیت 7728 یورو (9489 امریکی ڈالر) ہے۔

    چاکلیٹ کی تیاری میں ایسے سونے کے ورق استعمال کئے گئے ہیں جنہیں کھایا بھی جاسکتا ہے، اور ماہرین کے مطابق یہ ورق کھانے کے بعد جسم کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتے اور نہ ہی کوئی موذی مرض لاحق ہوتا ہے۔

    چاکلیٹ سینڈلز جنہیں ہر کوئی کھانا چاہے

    دوسری جانب چاکلیٹ تیار کرنے والے ترتگالی نان بائی ’ڈینیئل گومز‘ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ گینز بک آف ورلڈ دیکارڈز نے ہیرے کی شکل کی اس چاکلیٹ کو دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    خیال ہے کہ پرتگال کے شہر اوبیڈس میں عالمی چاکلیٹ میلہ جاری ہے جہاں دنیا بھر سے مختلف انواع اقسام کے چاکلیٹ نمائش کے لیے پیش کیے جارہے ہیں جبکہ مہنگی ترین چاکلیٹ جمعہ کے روز میلے کی زینت بنے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیےسوشل میڈیا پرشیئر کریں۔