Tag: Fairy cottages

  • برطانیہ کا خفیہ اور پریوں جیسا جادوئی گاؤں، رہائش بھی بالکل مفت

    برطانیہ کا خفیہ اور پریوں جیسا جادوئی گاؤں، رہائش بھی بالکل مفت

    برطانیہ میں ایک ایسا حیرت انگیز اور خفیہ گاؤں بھی ہے جو اپنی قدرتی خوبصورتی، صاف ماحول اور منفرد طرزِ زندگی کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔

    جی ہاں !! اس رپورٹ میں برطانیہ کے ایک ایسے خفیہ گاؤں کے بارے میں بیان کیا گیا جسے پڑھنے کے بعد آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ جیسے یہ کسی پریوں کی کہانی کا منظر ہے۔

    اس کہانی کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں رہنے والوں کو کرایہ بھی ادا نہیں کرنا پڑتا، اس دلفریب مقام کو تلاش کرنا نہایت مشکل ہے کیونکہ یہ دیہی علاقوں کی جانب جانے والی کچی سڑک کے قریب گھنی اور سرسبز جھاڑیوں میں چھپا ہوا ہے۔

    secret village

    اس گاؤں کا راستہ خصوصی طور ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو ٹریکنگ یا پیدل چلنے کے شوقین ہیں، راستے میں سرسبز مناظر اور پرندوں کی چہچہاہٹ آپ کا استقبال کرتی ہے۔ یہ راستہ صرف ایک سفر ہی نہیں بلکہ ایک ایڈونچر بھی ہے جو لوگوں کو فطرت کے قریب کرتا ہے۔

    خفیہ گاؤں

    ویسٹ ویلز کے ایک دور دراز علاقے میں سرسبز پہاڑی راستوں کے بیچ ایک چھوٹا سا گاؤں جسے ’ٹیپی ویلی‘ کہا جاتا ہے، اس گاؤں تک پہنچنا آسان نہیں ہے کیونکہ یہ ایک سنسان کچی سڑک کے قریب واقع ہے۔

    ٹپی ویلی نامی اس چھوٹے سے گاؤں میں تقریباً 100 افراد رہتے ہیں، سال 1976 میں یہاں کے لوگ اصلی ’ٹیپی‘ یعنی گول اور مخروطی خیموں میں رہتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان لوگوں نے اپنے طور پر لکڑی اور گھاس پھوس سے بنی چھوٹی چھوٹی جھونپڑیاں بنا لیں۔

     Tipi Valle

    یہ جھونپڑیاں دیکھنے میں اتنی دلکش، خوبصورت اور جادوئی لگتی ہیں کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی پریوں کی کہانی حقیقت بن گئی ہو۔

    ایک جھونپڑی کی تعمیر پر تقریباً 5 ہزار پاؤنڈ کے اخراجات آتے ہیں اور ان میں استعمال ہونے والا 80 فیصد سامان قدرتی طور پر گل سڑ جاتا ہے، جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ یہ جھونپڑیاں ماحول دوست ہیں۔

    اسی وجہ سے ’ٹیپی ویلی‘ کو ایک شاندار مثال کے طور پر دیکھا جاتا ہے کہ کس طرح انسان سادہ، سستے اور قدرت کے قریب رہ کر اپنی زندگی گزار سکتا ہے۔

    Tipi Valle

    ٹیپی ویلی گاؤں کی سب سے اہم اور خاص بات یہ ہے کہ یہاں نہ کوئی سردار ہے، نہ کوئی حکومت اور نہ ہی کوئی مالک مکان یا کرایہ دار یہاں کے رہنے والے سب برابر ہیں اور سب کو اپنی چھت بنانے کا پورا حق حاصل ہے۔

    ابتداء میں حکومت یہ سمجھتی تھی کہ ان جھونپڑیوں کو رہائش کے لیے استعمال کرنا غیرقانونی ہے،
    اس معاملے پر کئی سال تنازعہ چلتا رہا تاہم ایک رہائشی نے 13 سال تک یہ مقدمہ لڑا اور بالآخر کیس جیت گیا جس کے بعد یہاں کے لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔

    آج ٹیپی ویلی کے لوگ جنہیں ’ہپی‘بھی کہا جاتا ہے اس زمین کے اصل وارث ہیں، ان کی یہ زمین پہلے کھیتی باڑی کے لیے خریدی گئی تھی لیکن اب یہ ایک خوابناک گاؤں کی شکل اختیار کرچکا ہے جہاں پیسوں کی قید نہیں بلکہ آزادی اور سادگی ہی یہاں کی اصل دولت ہے۔