Tag: faisal javed

  • اسلام آباد: خاتون بیچ سڑک پر ہراسانی کا شکار

    اسلام آباد: خاتون بیچ سڑک پر ہراسانی کا شکار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جنسی درندے آزاد، بیچ سڑک پر خاتون کو ہراساں کر ڈالا، فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

    ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافے ہوتا جارہا ہے، یہ عفریت اب وفاقی دارالحکومت میں بھی جاپہنچی ہے، جہاں دفتر سے گھر جانے والی خاتون کو بیچ سڑک پر جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔

    اوباش نوجوان کی خباثت کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے، جسے دیکھ کر عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے فوری طور پر جنسی درندے کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعہ تیرہ جولائی کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں رونما ہوا، جہاں نامعلوم اوباش شخص نے دفتر سےگھر واپس آتی خاتون کوہراساں کیا۔

    متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اوباش نوجوان کی شناخت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کو نادرا بھی بھجوادیا گیا ہے تاکہ ملزم کی شناخت میں آسانی ہوسکے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال اسلام آباد سے ہی سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور ایک مرد کو تشدد کا نشانہ بنانے اور برہنہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، بعد ازاں یہ کیس عثمان مرزا کیس کے نام پر سامنے آیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عثمان مرزا سمیت پانچ سے چھ افراد نے مرد و خاتون کو ایک کمرے میں حبسِ بیجا میں رکھ کر بندوق کے زور پر برہنہ کیا اور انہیں ڈرا دھمکا کر فحش حرکات بھی کرتے رہے۔

  • کراچی جلسہ :  فیصل جاوید نے بڑا دعویٰ کردیا

    کراچی جلسہ : فیصل جاوید نے بڑا دعویٰ کردیا

    ااسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے آج کراچی جلسے میں کم از کم 10 لاکھ سے زائد لوگوں کی آمد کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جاگتے رہنا پاکستان ہم حقیقی آزادی لیکررہیں گے، قوم نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالا،امپورٹڈحکومت نامنظور۔

    ،فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں کے بعدعمران خان ایک بارپھروزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، آج کراچی جلسے میں کم از کم 10 لاکھ سے زیادہ لوگ ہوں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ سب پاکستان کےجھنڈےلیکرمزارقائدپہنچیں، لوگ پاکستان بنانے کی تحریک میں عمران خان کیساتھ ہیں، پوری قوم نے ملکر حقیقی آزادی کی جدوجہد کرنی ہے، سب نے ملکر امپورٹڈ حکومت نامنظور کردی، اس پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں۔

  • ‘کل رات کراچی میں  پی ٹی آئی کا جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا’

    ‘کل رات کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا’

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کل رات کراچی کا پی ٹی آئی جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل رات کراچی کاجلسہ سندھ کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ ہوگا، ہمیں اپنے ہی 25 دسمبر2011 کے جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غیور قوم نے فیصلہ کرلیا امپورٹڈحکومت نامنظور، پوری قوم کی آواز ،فوری انتخابات۔

    خیال رہے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے پاور شو کی تیاریاں روز شور سے جاری ہے، چیئرمین عمران خان کل شام چار بجے کراچی پہنچیں گے۔

    عمران خان اپنے دورے کے دوران شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈریزنگ افطار ڈنرمیں شرکت کریں گے اور رات کو باغ جناح گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ .

    چیئرمین پی ٹی آئی سولہ اپریل کی رات کراچی میں ہی قیام کریں گے۔

  • اب تبدیلی نہیں انقلاب آرہا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر

    اب تبدیلی نہیں انقلاب آرہا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر

    پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اب تبدیلی نہیں آرہی بلکہ انقلاب آرہا ہے، عمران خان کی زیر قیادت اس مہم کا آغاز انشا اللہ کل پشاور سے ہوگا۔

    پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ اب تبدیلی نہیں آرہی بلکہ انقلاب آرہا ہے۔

    فیصل جاوید نے مزید لکھا ہے کہ عمران خان کی زیرقیادت اس مہم کا آغاز انشااللہ کل پشاور سے ہوگا جبکہ پشاور کے بعد تحریک انصاف کے گرینڈ جلسے کراچی اور لاہور میں ہونگے۔

     

    انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آئیے نئے انتخابات کیلئے مہم کا حصہ بنیں اور امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیں۔

  • ‘کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے’

    ‘کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے’

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو لگ رہا ہے وہ جیت چکے ایسا ہے نہیں، وہ ہار چکے ہیں، کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے، اپوزیشن کو لگ رہا ہے وہ جیت چکے ایسا ہے نہیں، وہ ہار چکے ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا،آنے والا وقت بتائے گا، قوم نے فیصلہ کرلیا،کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے ، وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ یا اللہ اپنا کرم فرما، انشا اللہ جیت عوام کی ہوگی، یہ قوم ایک عظیم قوم بننے جارہی ہے عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    فیصل جاوید نے شعر بھی لکھا ’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔‘

  • ‘آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگا’

    ‘آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگا’

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے پہلےبیرونی سازش کی پھر تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ، پی پی،جےیوآئی،ن لیگ قائدین 3ایجنٹس ہیں جو یہ سازش لیکر آئے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایک سال سے یہ کہتے رہے کہ الیکشن کرائے جائیں اپنی لیڈرشپ سے کہہ رہاہوں اس بارنظریاتی کارکنان کو نظرانداز نہیں کرنا،منحرف ارکان کو سب نے دیکھ لیا ،نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دیئےجائیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا فری اینڈ فیئر الیکشن ہوگا، کوئی 35پکنچر نہیں لگاسکے گا،ای وی ایم پر الیکشن ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےبیرونی سازش،عدم اعتمادتحریک جمع کرائی ہم شکریہ اداکرتےہیں، اپوزیشن کابیانیہ تھا الیکشن کرائیں عوام میں جائیں آپ کو لگ پتا جائے گا۔

    فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اب ہم الیکشن کی طرف جارہےہیں تویہ بھاگ رہےہیں، پی ٹی آئی نےآپ کی یہ خواہش بھی پوری کردی ہے، اب ہم الیکشن کی پوری تیاری کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کل ہمارے پارلیمنٹری بورڈکاپہلااجلاس ہوگیا، اس الیکشن میں کوئی بندنہیں ہوگا بلکہ مشینیں ہوں گے، آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرہوگا ، ان کی خواہش تھی عدم اعتمادکامیاب ہوگی توای وی ایم ختم کریں گے لیکن بیرونی سازش ناکام ہوئی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ہمارے اوورسیزپاکستانی باآسانی ووٹ کرسکیں گے، اووسیز اب کہیں سے بھی بیٹھ کر آن لائن ووٹ ڈال سکیں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے اور انٹرنیٹ ووٹنگ کا بھی استعمال ہوگا۔

  • ‘اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اورعمران خان دوتہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے’

    ‘اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اورعمران خان دوتہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے’

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اورعمران خان دوتہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے بایر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 27مارچ کے جلسے کی پوری تیاری ہے کارکنان پرجوش ہیں، 27 مارچ کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان اہم خطاب کریں گے ، ووٹنگ سے ایک دن پہلے یا ووٹنگ کے وقت عمران خان اہم کارڈ سامنے لائیں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، پوری قوم حق کے ساتھ کھڑی ہے، عدم اعتمادکی جب ووٹنگ ہوگی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، اپوزیشن کو ان کا مطلوبہ نمبر حاصل نہیں۔

    پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اور عمران خان دو تہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے، قوم جاگ گئی اپوزیشن کو برا نہیں کہتے جو ہمارے لیے کیا ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    جلسوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جو جلسہ کرنا ہےآجائے، قانون کےخلاف کچھ کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    فیصل جاوید نے مزید کہا کہ 27مارچ کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کریں گے کہ اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ جائیں گی۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جس نے سیاست کرنی ہے کیا وہ عوام کیخلاف جاسکتا ہے، عوام کے خلاف جانے والے کی سیاست ختم ہوجائےگی، پاکستان کے عوام اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی جلسے کیلئے ہمیں ڈونیشن دےرہےہیں، آج وہ جذبہ ہے جو پاکستان بنانے کی تحریک کے وقت تھا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن سےہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، عمران خان نے ایکشن لیکراپنےایم پی ایز کو فارغ کیا، پیسے کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے ہم نے کوشش کی، سپریم کورٹ اس لیے آئے ہیں تاکہ ہارس ٹریڈنگ ختم ہو۔

    سینیٹر پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جمہوریت جمہور سے ہوتی ہے، جس نےعمران خان کےنام پرووٹ لیااس کوترجمانی کرنی ہوگی۔

  • ’’27 مارچ کو اپوزیشن کی ٹانگیں کانپ جائیں گی‘‘

    ’’27 مارچ کو اپوزیشن کی ٹانگیں کانپ جائیں گی‘‘

    پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ 27 مارچ کو وزیراعظم کچھ ایسا کریں گے کہ اپوزیشن کی ٹانگیں کانپ جائینگی۔

    حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے پارٹی سربراہ اور وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک پیغام پوسٹ کیا ہے۔

    ٹوئٹر پر لکھے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو کپتان کچھ ایسا کرنے والے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کی ٹانگیں کانپ جائیں گی۔

    اس سے پہلے ایک اور ٹوئٹ میں فیصل جاوید نے کہا تھا کہ 27 مارچ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو چیلنج دیا تھا کہ وہ بھی اسلام آباد میں اعلان کردہ جلسے کیلیے کسی بڑی جگہ کا انتخاب کریں۔

    مذکورہ ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ جلسے کیلیے فیملیز کیلیے بھی خاص انتظامات کیے جارہے ہیں پریڈ ایونیو آپ کا منتظر رہے گا۔

  • ‘ایمازون، فیس بک اور گوگل پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند’

    ‘ایمازون، فیس بک اور گوگل پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند’

    واشنگٹن : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد واشنگٹن  پہنچا ، وفد میں رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ،سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر افنان اللہ و دیگر شامل ہیں۔

    دورے کے دوران سینیٹر فیصل جاوید خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد  اہم ملاقاتیں کرے گا۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے واشنگٹن میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کےشعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتےہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو پاکستان کے سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے آگاہ کیا،امریکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کیلئے قانون سازی کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ امریکی ارکان کانگریس اور سینیٹرز پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

  • ‘آٹھویں سے دسویں تک سیرت النبیﷺ پڑھائی جائے گی’

    ‘آٹھویں سے دسویں تک سیرت النبیﷺ پڑھائی جائے گی’

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ آٹھویں سےدسویں تک سیرت النبیﷺپڑھائی جائے گی، طلباجیسے سیرت طیبہﷺ کا مطالعہ کریں گے انہیں شعور آتا جائے گا۔

    ‌تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آٹھویں سےدسویں تک سیرت النبیﷺپڑھائی جائے گی ، وزیراعظم نےاس سلسلے میں وزارت تعلیم کو جلد از جلد کام مکمل کرنیکی ہدایت کردی، عمران خان نے کہا تھا کہ جو کچھ حضور ﷺ نے کیا وہ دنیا میں نہ کسی نے کیا نہ کرسکتا ہے ، جتنا ہم انکی زندگی کے بارے میں پڑھیں گے،ہمیں معلوم ہوگا کہ انکا کتنا بڑا مقام ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ طلباجیسے سیرت طیبہﷺ کا مطالعہ کریں گے انہیں شعور آتا جائے گا، جو کامیابیاں نبی کریم ﷺکو ملیں دنیا میں وہ کسی اور انسان کو نہیں ملیں، سیرت النبی ﷺ کو پڑھانے سے ہمارے بچے نبیٔ آخر الزماں ﷺ کی زندگی سے سیکھ سکیں گے۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران نے یکساں قومی نصاب کا آغاز کیا تھا ، اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یکساں تعلیمی نصاب پہلا قدم ہے ، صرف اچھی تعلیم سیکھنا کافی نہیں اس راستے پر چلنابھی ضروری ہے، مشکلات کے باوجود یکساں تعلیمی نظام سے ہم ایک قوم بنائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 10،9،8ویں جماعت میں سیرت نبیﷺ پڑھائی جائےگی اور 5سے6ماہ کےاندرسیرت نبیﷺ پڑھانے کیلئے اقدامات کریں، اللہ نے حکم دیا ہے کہ مسلمان نبیﷺ کی زندگی سےسیکھیں ، نبیﷺ کی زندگی سے سیکھیں گے تو اچھائی اور برائی کا پتہ چلے گا۔