Tag: Faisal Javed pti

  • فیصل جاوید کے پھانسی کی سزا کی مخالفت کرنیوالوں سے سوالات

    فیصل جاوید کے پھانسی کی سزا کی مخالفت کرنیوالوں سے سوالات

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ کیا سر عام پھانسی کے قانون کی مخالفت کرنے والوں کو اندازہ ہے کہ بچوں پرکیا گزرتی ہے؟ انسانی حقوق تو انسانوں کے لئے ہوتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق قرار داد کی مخالفت کرنے والے رہنماؤں سے سوال کرتے ہوئے کہی۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے سزا کی مخالفت کرنے والوں سے مختلف سوالات پوچھ لئے زیادتی کانشانہ بننے والے بچوں کی تکریم کے بارے میں کون سوچے گا، قانون کی مخالفت کرنے والوں کو اندازہ ہے کہ بچوں پرکیا گزرتی ہے، کیا بچوں سے زیادتی بربریت نہیں ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کیا بچوں سے زیادتی ظلم کی بدترین شکل نہیں؟ ْانسانی حقوق تو انسانوں کے لئے ہوتے ہیں، نونہالوں کو مسلنے والے انسانیت کے زمرے میں شمارہی کب ہوتے ہیں۔

    فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ یہ درندے بدترین ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہی وجہ ہے ان درندوں کو سزا بھی عبرتناک ملنی چاہیے۔

    مزید پڑھیں : بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی پر وزراء تقسیم

    واضح رہے کہ بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کے معاملہ پر وزراء تقسیم ہوگئے ہیں، بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام سزائے موت دینے کی قرارداد علی محمد خان نے پیش کی تو بیرسٹر فروغ نسیم اور فواد چوہدری نے سرعام سزائے موت کی مخالفت کی ہے۔

  • پی آئی اے اصلاحات کی وجہ سے ترقی کی جانب سے گامزن ہے، ائیر مارشل ارشد ملک

    پی آئی اے اصلاحات کی وجہ سے ترقی کی جانب سے گامزن ہے، ائیر مارشل ارشد ملک

    کراچی : پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ ادارے میں اصلاحات کے عمل کی وجہ سے پی آئی اے ترقی کی جانب سے گامزن ہے، مسافروں کو جدید اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید اور رکنِ قومی اسمبلی علی اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک سے سینیٹر فیصل جاوید اور رکنِ قومی اسمبلی علی ایوان نے ملاقات کی۔

    ائیرمارشل ارشد ملک نے دونوں شخصیات کو پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل، مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔

    سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو جدید اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کررہی ہے، پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل کی وجہ سے ادارہ ترقی کی جانب سے گامزن ہے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پی آئی اے کی ترقی چاہتے ہیں اور اس کیلئے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی آئی اے کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نقصان پہنچایا گیا، لیکن اب حکومت کی کاوشوں سے پی آئی اے کا امیج دنیا بھر میں بہتر طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

  • آزادی مارچ والے کرپشن بچانے اور این آر او کے لئے نکلے ہوئے ہیں، فیصل جاوید

    آزادی مارچ والے کرپشن بچانے اور این آر او کے لئے نکلے ہوئے ہیں، فیصل جاوید

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آزادی مارچ والے اپنی کرپشن بچانے اور این آر او کے لئے نکلے ہوئے ہیں، استعفیٰ مانگنے والے چار سال تک بیٹھے رہیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ ایک طرف مفاد پرست ٹولہ ہے تو دوسری طرف عمران خان اور عوام، یہ سارے اپنی کرپشن بچانے اور این آراو کے لئے نکلے ہوئے ہیں، کہتے ہیں جب تک عمران خان نہیں جائیں گے بیٹھے رہیں گے، بیٹھنا ہے تو پھر چار سال تک بیٹھے رہیں، استعفیٰ ملے گا اور نہ ہی این آر او، وزیراعظم استعفیٰ کیوں دیں، اس سوال کا جواب ان کے پاس نہیں۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آزادی مارچ والے ملک کی جھوٹی تصویر پیش کررہے ہیں جو افسوس ناک ہے، ہمارے بہادر فوجیوں نے امن کیلئے جو کیا دھرنے والے اس کا الٹ بتارہے ہیں۔

     پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانی دی، پاکستان نے امن کیلئے123ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا، اسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے فوجیوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    مارچ والے اپنے عمل سے پاکستان مخالف اور امن دشمنوں کو خوش کررہے ہیں، پاکستان میں2020میں معیشت ٹیک آف کرنے والی ہے، ہم معیشت بہتر کرنے جارہے ہیں تو یہ لوگ رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید کا مزید کہنا ہے کہ پوری امید ہے مولانا فضل الرحمان معاہدے کی پاسداری کریں گے، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پابندی کریں گے۔

    ہم نے بھی126دن کا دھرنا دیا اور ایک بھی معاہدہ نہیں توڑا، جبکہ انتخابی دھاندلی کیخلاف فضل الرحمان اپنے حلقے میں اپیل میں نہیں گئے۔ معاملے کا قانونی حل نکالیں گے، طاقت کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا میں کشمیر، اسلام اور امن کے سفیر کے طور پر ابھرے ہیں۔ عمران خان نے حضرت محمد کا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا، وہ امت مسلمہ کیلئے عالمی رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں، تاریخ میں پہلی بار کوئی لیڈر5حلقوں سے کھڑا ہوا اور پانچوں سے جیتا۔

  • عمران خان پاک امریکا تعلقات میں نیاباب تحریر کرنے جارہے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

    عمران خان پاک امریکا تعلقات میں نیاباب تحریر کرنے جارہے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

    واشنگٹن : پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاک امریکا تعلقات میں نیاباب تحریر کرنے جارہے ہیں، پاکستان عالمی برادری سے تعلقات کو نئے خطوط پر استوار کررہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دیانتدار اور ساکھ کی حامل قیادت میسر آئے تو فرق یوں ہی نمایاں ہوتا ہے۔

    پاکستان کی خارجہ پالیسی بھی ایک نیا موڑ لے رہی ہے، نیا پاکستان پرامن اور خود مختار مملکت کے طور پر ابھرکر سامنےآرہا ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاک امریکا تعلقات میں نیاباب تحریر کرنے جارہے ہیں، پاکستان عالمی برادری سے تعلقات کو نئے خطوط پر استوار کررہا ہے۔

    جوں جوں وزیراعظم کا خطاب قریب آرہا ہے، پاکستانیوں کاجوش بڑھ رہاہے، جنون امریکا ہی نہیں بلکہ کینیڈا جیسے قریبی ممالک تک پھیل چکا ہے، امریکا اور قرب وجوار کے ممالک سے پاکستانی اپنے قائد کو سننے پہنچ رہے ہیں۔