Tag: faisal javed

  • پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند بات ہے، سینیٹرفیصل جاوید

    پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند بات ہے، سینیٹرفیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹرفیصل جاوید نے ایم سی سی کےکپتان کمارا سنگاکارا سے ملاقات میں کہا ایم سی سی 47 سال بعد پاکستان لوٹ رہی ہے اور پی ایس ایل کا بھی آغاز ہوا چاہتا ہے، آج کا پاکستان ایک نیا اور پرامن پاکستان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا خواب پورا ہوگیا ، سینیٹرفیصل جاوید کی ایم سی سی کےکپتان کمارا سنگاکارا سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سینٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ سنگاکارا کوپیش کیا۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ایم سی سی 47 سال بعد پاکستان لوٹ رہی ہے، دوسری جانب پی ایس ایل کا بھی آغاز ہوا چاہتا ہے، پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند بات ہے، آج کا پاکستان ایک نیا اور پرامن پاکستان ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا بحال ہونابہت بڑی کامیابی ہے، کھیلوں کی بحالی کا سہرا ہماری افواج ،سکیورٹی اداروں کوجاتا ہے، آج دنیا پاکستان کا رخ کررہی ہے، سیاحت بڑھ رہی ہے، اس سال سیاحت کاڈبل ہونااس بات کی علامت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کرکٹ کا اصل مزہ شائقین کے جوش اور ولولے سے ہوتا ہے، پی ایس ایل میں شریک ہرٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہیں اور مہمان ٹیموں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

  • جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی، ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، سینیٹر فیصل جاوید

    جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی، ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے ، گزارش ہے فی الحال ارکان اسمبلی اسی تنخواہ پر گزارا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس ہوا ، چیئرمین اور اسپیکر کی تنخواہوں اور مراعات ایکٹ 1975 کاترمیمی بل پیش کیا گیا ، بل سینیٹر نصیب اللہ بازئی سمیت 6 ارکان کی جانب سے پیش کیا۔

    اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، وزیراعظم عمران خان نےاپنی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا، انھوں نے بنی گالہ کی سڑک کاکام اپنی جیب سےکرایا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکمران عوام کاپیسہ اپنی عیاشیوں میں لگاتے تھے، ہم پارلیمنٹیرینز کو عام آدمی کے حالات بدلنے میں حصہ ڈالناہے، فوج نے بھی ہماراساتھ دیااپنی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔

    معیشت مکمل طورپر ٹھیک ہونے تک بل مؤخر کردیاگیا،گزارش ہے فی الحال ارکان اسمبلی اسی تنخواہ پر گزارا کریں۔

    مزید پڑھیں : سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ، تحریک انصاف کا مسودہ قانون کی مخالفت کا اعلان

    یاد رہے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق مسودہ قانون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافےکی کوششوں کاحصہ نہیں بنےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی وسائل کی بچت کی ہدایات دے رکھی ہیں، وزیراعظم اور تحریک انصاف کی ترجیح عوام خصوصاً غریب طبقہ ہےجب کہ قومی خزانےکو خود پر استعمال نہ کرنےکی ابتدا وزیراعظم نےخود سےکی۔

    سینٹرفیصل جاوید نے کہا تھا کہ وزیراعظم ذاتی رہائشگاہ میں مقیم ہیں اور دفتر کےاخراجات میں تاریخی کمی کر چکے ہیں، بیرون ممالک دوروں میں بھی وزیراعظم نےخود کو مثال بنایا ہے جب تک معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو جاتی نمائندوں کوبھی وزیراعظم کی تقلید کرنی چاہئے۔

  • ‘پاکستان کے لیے اچھی خبریں آرہی ہیں’

    ‘پاکستان کے لیے اچھی خبریں آرہی ہیں’

    اسلام آباد :سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ، ٹیسٹ کرکٹ کےبعدتمام کرکٹ کےدروازے کھل گئےہیں ، پاکستان کے لیے اچھی خبریں آرہی ہیں ، سرفراز بطور کپتان واپس آتے ہیں تو پاکستان ورلڈ کپ جیت جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کرکٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے، ٹیسٹ کرکٹ کےبعدتمام کرکٹ کےدروازے کھل گئےہیں، کپتان عمران خان نےکہا تھا سارا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اچھی خبریں آرہی ہیں، پاکستان کو نمبر ون ملک سیاحتی ملک قرار دیا گیاہے، ٹی ٹوئنٹی کا وننگ کمبی نیشن نہ بدلنے کی باتیں سیاست دانوں نےکیں، آج پھر سے وہی کمبی نیشن ہیں شعیب اور حفیظ واپس آئے ہیں۔

    انھوں نے کہا ہم نے بس ٹیم کے کمبی نیشن کو لے کر آواز اٹھائی تھی، کپتان ہی سب کچھ ہوتا ہے توکپتان کو دیکھنا چاہیے کہ کون سا ہو، بابر اعظم کو دباؤسےنکالا جائے وہ نمبر ون بلےبازہے

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سرفراز کو کپتانی میں واپس لیں آئیں، سرفراز بطور کپتان واپس آتے ہیں تو پاکستان ورلڈ کپ جیت جائے گا، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ کا بیڑہ غرق کردیا تھا، ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوتی رہی۔

  • دنیا کے بہترین ادارے پاکستانی معیشت کی بحالی  کا اعتراف کررہے ہیں،فیصل جاوید

    دنیا کے بہترین ادارے پاکستانی معیشت کی بحالی کا اعتراف کررہے ہیں،فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی کا اعتراف پہلے ورلڈ بینک ، پھر آئی ایم ایف ، اے ڈی بی اور اب اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت2020میں پروان چڑھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی جانب سے معاشی میدان میں حکومتی اصلاحات کی تعریف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی معیشت کی بحالی کا اعتراف دنیا کے بہترین ادارے کررہے ہیں، پہلے ورلڈ بینک ، پھر آئی ایم ایف ، اے ڈی بی اور اب اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت 2020میں پروان چڑھے گی۔

    یاد رہے معاشی اصلاحات کے باعث موڈیزکی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری پر امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نےپاکستانی حکومت کی معاشی میدان میں اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک میں نظرثانی کی، پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کے منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے، وزارت خارجہ کی کوششوں اورآئی ایم ایف پروگرام سے یہ ممکن ہوا۔

    مزید پڑھیں : امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف

    واضح رہے دسمبر کو معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا تھا ، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا۔

    عالمی ریٹنگ ادارے کا کہنا تھا کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے: فیصل جاوید

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ڈیلیں راتوں رات ہو جاتی تھیں، اس معاملے میں دیکھیں کہ چیزوں کو شفاف رکھا گیا ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا، جو پوری زندگی عمران خان نے کہا وہ بالآخر کر کے دکھایا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھی یہ کہا کہ بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جاسکتے، عدالت نے بھی فیصلہ دیا کہ بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جا سکتے، بلکہ عدالت نے تو زیادہ سخت شرائط کردی دیں۔

    سینیٹر نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جانا ہے، وزرا عمران خان کے وژن کے مطابق کام کرتے رہیں۔ منزل قریب ہے اور حسین ہے۔

  • مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے: فیصل جاوید

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے، اندرونی خسارہ 50 فیصد نیچے لے کر آئے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی تب ہوتی ہے جب کوئی چیز آپ کی پہنچ سے باہر ہو جائے، مہنگائی کے کچھ اسباب ہیں جن سے ہم آگاہ ہیں۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے، اندرونی خسارہ 50 فیصد نیچے لے کر آئے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سب کو فخر ہونا چاہیئے پاکستان ریفارمز میں چھٹے نمبر پر آیا، جب ریفارمز لے کر آتے ہیں تو بہتری میں وقت لگتا ہے۔ ماضی میں ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں ٹریژری بلز (غیر ملکی سرمایہ کاری) نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ صرف یکم سے 12 نومبر تک ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری 26 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ٹریژری بلز میں برطانیہ سے 16 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، نومبر کے 12 روز میں ٹریژری بلز میں امریکا سے 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی۔

  • امید ہے کل سینیٹرز اپنےضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید

    امید ہے کل سینیٹرز اپنےضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد : پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جمہوریت جمہوریت کاڈرامہ چھوڑدے ، چئیرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد اچھی روایت نہیں ہوگی، امید ہے سینیٹرز اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرفیصل جاوید نے چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے کہا پیپلز پارٹی نام نہادجمہوری سوچ اور ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں، پیپلزپارٹی کاوژن کوئی نظریہ مقصد نہیں صرف کرپشن ہے، اپنےہی دیئے ہوئے ووٹ کونہیں مان رہی۔

    ،فیصل جاوید کا کہنا تھا صادق سنجرانی کےخلاف کوئی الزام نہیں، تحریک عدم اعتماداچھی روایت نہیں ہوگی،خفیہ ہوگی امید ہے سینیٹرز اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، بہت سےسینیٹرزٹیکنیکلی آزادہیں، ان کےتابع نہیں۔

    اپوزیشن کےایک سینیٹرکوصادق سنجرانی سےشکایت نہیں، ہمیں شکایت رہتی تھی صادق سنجرانی اپوزیشن کوزیادہ وقت دیتےہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلے کا اعلان

    ارکان سینیٹ غیرجمہوری 2خاندانوں کی غلامی نہیں کریں گے، کرپٹ مافیاپارٹی قیادت خاندان سےباہرنہیں جانے دیتا، غیرجمہوری اوربادشاہانہ سوچ پارٹی پرمسلط کیے ہوئے ہے، اچھی سوچ رکھنے والے پی ٹی آئی کےساتھ ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکاڈٹ کر مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے شبلی فراز کو آزاد سینیٹرز سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    خیال رہے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ کل ہوگی،سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو 65 ارکان کی واضح اکژیت حاصل ہے جبکہ حکومت کو 36 سنیٹرز کی حمایت حاصل ہیں۔

  • نوازشریف کی اپیل اورکچھ نہیں صرف ویزہ درخواست تھی، فیصل جاوید

    نوازشریف کی اپیل اورکچھ نہیں صرف ویزہ درخواست تھی، فیصل جاوید

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ملک میں طاقتور اور کمزورکے لیے الگ الگ قانون نہیں ہوسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کی اپیل اور کچھ نہیں صرف ویزہ درخواست تھی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف صرف بھاگنا چاہتے تھے جس کا تاریخی پس منظر ہے۔

    فیصل جاوید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس سے متعلق زبردست فیصلہ سنایا، ملک میں طاقتوراورکمزورکے لیے الگ الگ قانون نہیں ہوسکتے۔

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع مسترد

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کی درخواستوں پردلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے موکل کی ضمانت میں توسیع کی جائے تاکہ وہ اپنا علاج کراسکیں۔

    سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی درخواستیں مسترد کردیں۔

  • یاد ہے، جو اشتہاروں میں ترقی دکھایا کرتے تھے، وہ آج خود اشتہاری ہیں: سینیٹر فیصل جاوید

    یاد ہے، جو اشتہاروں میں ترقی دکھایا کرتے تھے، وہ آج خود اشتہاری ہیں: سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یاد ہے، جو اشتہاروں میں ترقی دکھایا کرتے تھے، وہ آج خود اشتہاری ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحب زادی مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ یاد ہے، ترقی تو صرف اشتہاروں میں ہوا کرتی تھی۔

    سینٹر فیصل جاوید نے کہا یاد تو آتی ہے، جب غریب پوچھتا ہے کہ اس کو کس نے لوٹا، یاد تو آتی ہے، جب اس ملک کا ہر شہری پوچھتا ہے کہ اس کا یہ حال کس نے کیا۔

    انہوں نے کہاکہ یاد آیا کہ اس ملک کے ہر شہری کا پیسہ آپ کو دینا ہے، قوم آپ کو بھول بھی کیسے سکتی ہے، قوم کو سب یاد ہے اور یاد رہے گا بھی، قوم کا پیسہ تو واپس دینا ہی ہوگا۔

    مزید پڑھیں: یاد تو آتی ہو گی ، دل دکھاتی ہو گی ، مریم نواز کا ٹوئٹ

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ دل دکھتا ہے، جس بے دردی سے آپ نے ملک کا یہ حال کیا۔

    یاد رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرائی ہے، جس میں پس منظر میں معروف گلوکار سجاد علی کا گانا، یاد تو آتی ہوگی چل رہا ہے.

    مریم نواز نے اس کے ساتھ ہی یہ لکھا کہ یاد تو آتی ہو گی دل دکھاتی ہو گی، ابھی تو آئے گی یاد۔

  • بلاول بھٹو نے وہ بیان دیا جو دشمن کا بیانیہ ہوتا ہے، سینیٹر فیصل جاوید

    بلاول بھٹو نے وہ بیان دیا جو دشمن کا بیانیہ ہوتا ہے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے کہا بلاول بھٹونےاپنےبیان سےبہت زیادہ دکھ دیا، وہ بیان دیاجودشمن کابیانیہ ہوتاہے ان لوگوں کےبیان پرپابندی لگنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا بلاول بھٹوکابیان بہت ہی غیرذمےدارانہ ہے، ان لوگوں کےبیان پرپابندی لگنی چاہیے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونےاپنےبیان سےبہت زیادہ دکھ دیا، ہم نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں، ہمیں اس جنگ میں اربوں کا معاشی نقصان ہوا۔

    بلاول بھٹونےوہ بیان دیاجودشمن کابیانیہ ہوتاہے، بیان پر ان کی تعریف ہونی چاہیے، انھوں نے بیان سے قومی مفاد کو داؤ پرلگادیا، یہ لوگوں بچیں گےنہیں ،ان کے بابا سائیں اور رشتے دار امیر ہوئے، بچارے عوام ان کی کرپشن سے مزید غریب ہوئے۔

    یا رہے گزشتہ روز نیب میں پیشی کے بعد بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پتہ نہیں کیوں پنڈی ہمیشہ ہمارےخلاف پلیٹ فارم بن جاتا ہے، جمہوری حق مانگنےپرہمیں برداشت نہیں کیا جاتا، حکومت کوخبردارکرتا ہوں کارکن فوری رہا نہ کیےتوقدم اٹھائیں گے۔

    مزید پڑھیں : کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی انتہائی قدم اٹھائے گی: بلاول

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ رہاہے، نوازشریف سے ملنے پر نشانہ بنایاگیا کوئی کہہ رہا ہے وزیروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیوں کیا ، تحقیقات کاسامناکرنے پرخوش ہوں لیکن چھےماہ سےانصاف ہوتا نظرنہیں آرہا،تین وزیروں کالعدم تنظیموں سےتعلق ہے،ہمت ہے تو کالعدم  تنظیموں کےخلاف جےآئی ٹی بنائیں۔

    پی پی چیئرمین نے کہا تھا نیب قانون میں تبدیلی نہ کرناہماری غلطی تھی۔ ہماری حکومت آئی تو آمرکابنایا ہوا ہر قانون آئین سے نکال دیں گے۔