Tag: Faisal Karim Kundi

  • "سوات واقعے پر وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے” فیصل کریم کنڈی کی اہم گفتگو

    "سوات واقعے پر وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے” فیصل کریم کنڈی کی اہم گفتگو

    پشاور : گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سوات واقعے پر وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دریائے سوات کے واقعے پر دل خون کے آنسو روتا ہے، سانحۂ سوات پر صوبائی حکومت کی بے حسی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جانی نقصان پر صرف اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو اہلکاروں کو نشانہ بنانا زیادتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے سانحات کے بعد نہ وہ مردان گئے نہ ڈسکہ گئے صوبے سیاحت کا جو حال ہے وہ سب کے سامنے ہے، سارے واقعے کی وزیرِ اعلیٰ پر براہِ راست ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ایمرجنسی میں کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، وزیرِ اعلیٰ کو اس نااہلی پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست مدینہ کا راگ الاپنے والے یہی بھاشن دیتے تھے، قیدی نمبر 420 دریا کنارے کتے کے مرنے کی مثالیں دیتے تھے لیکن قیدی نمبر 420 کی حکومت میں دریائے سوات میں انسان تڑپتے اور بہتے رہے۔

    مزید پڑھیں : دریائے سوات کا دلخراش واقعہ : فوری مدد پہنچی یا نہیں؟ ڈپٹی کمشنر کا اہم انکشاف

    فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے جنوبی اضلاع دہشت گردوں کے حوالے کر دیے ہیں، صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/swat-tragedy-inquiry-committee-form/

  • سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے: فیصل کریم کنڈی

    سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے: فیصل کریم کنڈی

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے، صرف اسٹیڈیم کا نام بدلنا عوام کی خدمت نہیں۔

     خیبرپختونخوا کے گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے چیلنج قبول کرتا ہوں، علی امین گنڈاپور ہمارے وزیر اعلیٰ سندھ سے مناظرہ  کرلیں اگر وزیراعلیٰ کےپی مناظرہ ہار گئےتواخلاقی جرات کرتے ہوئےمستعفی ہوں۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ بن گیا ہے لیکن نام تبدیل نہیں کیا گیا، وزیراعظم کو خط لکھا ہے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو رکھا  جائے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ رکھ دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس پشاور میں جمعے کے روز منعقد ہوا تھا۔

  • علی امین گنڈا پور نے صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے: فیصل کریم کنڈی

    علی امین گنڈا پور نے صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے: فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیانات سنے ہیں، جس کے باس کوئی دلیل نہ ہو تو آئیں بائیں شائیں باتیں کرتا ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست مینڈیٹ نہ دے تو کیا صوبائی سطح پر معاہدے ہونگے، پہلے بھی انہوں نے جرگہ بھیجا تھا جنہوں نے دہشتگردوں کو آباد کرایا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے، ریاست جب تک اجازت نہیں دے گی وفد بھیجنے کا فائدہ نہیں ہوگا، اگر آپ صوبہ نہیں سنبھال سکتے تو آپ وفاق سے فوج طلب کرلیں، اگر وفاق آپ کو فوج نہیں دیتی تو پھر بات ہوگی کیوں نہیں دے رہی۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرم کا 25 کلو میٹر روڈ ہے، صوبائی حکومت اپنی رٹ قائم نہیں کرسکی، انہوں نے کابینہ کا اجلاس تک نہیں بلایا، یہ امن چاہتے ہی نہیں ہیں، وفاقی حکومت نے اپنے وفود پہلے بھی افغانستان بھیجے ہیں۔

    گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی فلمی ڈائیلاگ بولتے ہیں،کبھی آپ کے پیچھے تو کبھی میرے پیچھے، پہلے کہتے تھے کہ پیسے نہیں ملتے اب انہیں کرپشن سے ہی نجات نہیں مل رہی، وفاق نے کےپی کو پیسے دیے جو کرپشن کی نذر ہوگئے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے دو روپ ہیں، اندر بیٹھے ہوں تو اچھے بچوں کی طرح ہوتے ہیں، یہ باہر آکر ریمکس گانے لگا دیتے ہیں، یہ بتاتے ہیں میری مجبوری ہے، 6 گھنٹے غائب بھی ہوتے ہیں، چائے پی کر باہر آجاتے ہیں 12 ضلع گھوم لیتے ہیں، جو وزیر اعلیٰ 12 ضلع گھوم کر آرہا ہو اور پھر بھی چھپ رہا ہو تو اس فلم کا نام کیا رکھیں؟

    https://urdu.arynews.tv/sharmila-farooqui-lashed-the-government/

  • پی ٹی آئی کے لئے میں ایک ہی کافی ہوں: فیصل کریم کنڈی

    پی ٹی آئی کے لئے میں ایک ہی کافی ہوں: فیصل کریم کنڈی

     گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے میں ایک ہی کافی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختون فیصل کریم کنڈی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ہمسایہ ممالک سے ہمارے خلاف دہشت گردی ہورہی ہے، ہمیں چاہیے دہشت گردی پر قابو پائیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں 12 کالجز بند ہو گئے ہیں، صوبائی حکومت نے کےپی میں کبھی لا اینڈ آرڈر کی بات نہیں کی، پی ٹی آئی کا صرف جلسوں اور دھرنوں پر فوکس ہے، آج دیکھتے ہیں کتنے لوگ صوابی میں جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وی سی کی تعیناتی کے اختیارات واپسی کےعلاوہ بھی عشق کےامتحاں ہیں اور پی ٹی آئی کے لئے میں ایک ہی کافی ہوں۔

  • خیبر پختونخوا کے گورنر بننے کے بعد فیصل کریم کنڈی کی اے آر وائی نیوز سے گفتگو

    خیبر پختونخوا کے گورنر بننے کے بعد فیصل کریم کنڈی کی اے آر وائی نیوز سے گفتگو

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت والے صوبے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وفاق اور صوبائی حکومت کے مابین ٹینشن کم ہو۔

    کے پی گورنر بننے کے بعد فیصل کریم کنڈی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ وفاق سے جڑے صوبے کے مسائل حل کریں گے، ایسا نہ ہو وفاق اور صوبے کی سیاسی چپقلش میں نقصان عوام کا ہو۔

    انھوں نے کہا وفاقی حکومت سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے، اور وفاقی حکومت سے صوبے کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز کے حصول کو یقینی بنائیں گے۔

    گورنر کے پی نے کہا ’’خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو مخصوص نشستوں پر حلف لینے کا حکم دیا، تاہم صوبائی حکومت اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ گئی، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے حوالے سے سٹے آرڈر کی بجائے نوٹس دیا، مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر صوبائی حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہو سکتی ہے۔‘‘

    انھوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر حلف آج نہیں تو کل ضرور ہوگا، مخصوص نشستوں پر حلف کے ڈر کی وجہ سے صوبائی حکومت اسمبلی اجلاس نہیں بلا رہی ہے، اس لیے امن و امان کی صورت حال پر ابھی تک خیبر پختونخوا اسمبلی نے اجلاس ہی طلب نہیں کیا۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں آپس ہی میں بات چیت کرتی ہے، مذاکرات سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے، اگر پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو اسے کوئی مجبور نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی ایک جانب کہتی ہے سیاست میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے، دوسری جانب مذاکرات کا کہہ رہی ہے۔

    انھوں نے جے یو آئی ف کے سربراہ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کا کہہ رہے ہیں، بقول ان کے ان کا مینڈیٹ کے پی میں چوری ہوا ہے، یعنی مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو ملا ہے، اس لیے پی ٹی آئی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کر کے مولانا کو مینڈیٹ واپس کر دے۔