Tag: faisal Saleh hayat

  • قومی فٹبال ٹیم کے لئے برازیلین کوچ سے معاہدہ کرنے پرغور

    قومی فٹبال ٹیم کے لئے برازیلین کوچ سے معاہدہ کرنے پرغور

    لاہور : پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ قومی فٹبال ٹیم کے لئے برازیلین کوچ نیگورا سے معاہدہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے، نیگورا برازیلین یوتھ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ خوشی کی  بات یہ ہے کہ فیفا نے پچھلے تین سالوں کے تین سے چار ملین ڈالر دینے کی حامی بھرلی ہے۔

    اس کے علاوہ  سارک نے بھی ہمیں اگلے تین سالوں میں تین بڑے ایونٹ دیئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ50 کروڑ روپے سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے کام کئے جائیں گے۔

    فیصل صالح حیات کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل چیلنج کپ کی انعامی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 25 لاکھ روپے کردی گئی ہے، قومی ٹیم ایشئین گیمز، سارک چیمپئن شپ اور اے ایف سی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کا یومیہ معاوضہ سو ڈالر سے بڑھا کر دو سو ڈالر کر دیا گیا ہے ، فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹیم کی تیاری میں غیر ملکی کوچ کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

    قومی فٹبال ٹیم کے لئے برازیلین کوچ سے معاہدہ کرنے بارے سوچا جا رہا ہے، ہمارے پاس بے فٹبال کا پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ڈسٹرکٹس کے ساتھ مل کر فٹبال کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔

  • عدالت کا فیصل صالح حیات گروپ کوپاکستان فٹبال فیڈریشن کا چارج سنبھالنےکا حکم

    عدالت کا فیصل صالح حیات گروپ کوپاکستان فٹبال فیڈریشن کا چارج سنبھالنےکا حکم

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے فیصل صالح حیات گروپ کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کا چارج سنبھالنےکا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فٹبال فیڈریشن کے لیے فیصل صالح حیات کا الیکشن درست قرار دیتے ہوئے فیصل صالح حیات گروپ کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کا چارج سنبھالنےکا حکم دے دیا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا 30 جون 2015 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے فٹبال فیڈریشن کے انتخابات غیرقانونی قرار دیے تھے۔

    انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن فیفا نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان فٹبال فیڈریشن میں تیسرے فریق کی مداخلت پر اس کی رکنیت معطل کردی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل ہونے کا سبب بننے والا بحران 2015 میں پی ایف ایف کے انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے سبب پیدا ہوا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد:پی پی رہنما فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں زخمی

    فیصل آباد:پی پی رہنما فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں زخمی

    فیصل آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ 

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات لاہو ر سے شاہ جیونا واپس آ رہے تھے کہ امین پور بنگلہ کےقریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں فیصل صالح حیات اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوئے۔

    دونوں زخمیوں کو  الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں فیصل صالح حیات کا ہنگامی طور پر آپریشن کیا گیا،  فیصل صالح حیات کے بھتیجے شہریار نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ فیصل صالح حیات کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ان کی دائیں آنکھ ، ہونٹ اور دائیں بازو پر تین ٹانکے لگے ہیں ۔

    میڈیکل بورڈ آج انہیں الائیڈ اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کرے گا، ڈسچارج کئے جانے کی صورت میں انہیں لاہور منتقل کر دیا جائے گا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے فیصل صالح حیات کے ڈرائیور کی سر پر چوٹ لگنے کے باعث حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

    ٹریفک حادثے کے بعد فیصل صالح حیات کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

  • فیصل صالح اور خالد کھرل پیپلز پارٹی میں شامل

    فیصل صالح اور خالد کھرل پیپلز پارٹی میں شامل

    کراچی: فیصل صالح حیات اور خالد خان کھرل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کراچی ارباب چانڈیو کے مطابق فیصل صالح حیات نے بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردراری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

    ملاقات میں انہوں نے پیپلز پارٹی سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جس میں حکومت مخالف بلاک بنانے پر بھی بات ہوئی جس کے تحت پاناما کیس پر سڑکوں پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاج کرنا ہے۔

    رپورٹر نے ایک سوال پر بتایا کہ فیصل صالح حیات پنجاب کی اہم شخصیت ہیں اس لیے انہیں پارٹی میں کوئی عہدہ ملنے کا بھی امکان ہے۔

  • ساف فٹ بال چیمپئن شپ: پاکستانی ٹیم شرکت نہیں کر سکے گی، فیصل صالح حیات

    ساف فٹ بال چیمپئن شپ: پاکستانی ٹیم شرکت نہیں کر سکے گی، فیصل صالح حیات

    لاہور : پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ فیفا کے احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹیم ساف فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔

    ساف فٹ بال چیمپئن شپ تئیس دسمبر سے بھارت میں شروع ہورہی ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے انتخاب میں پہلے ہی بہت دیر ہوچکی ہے۔

    فیڈریشنز کے اکاؤنٹس منجمند ہیں جس وجہ سے ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا جاسکتا۔ ٹیم کے مقابلوں میں شرکت نہ کرنے سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوگا ۔

    واضح رہے کہ فیفا تیس جون کو ہونے والے انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر فیصل صالح حیات کو تسلیم کرچکی ہے تاہم حکومتی مداخلت کے باعث فیڈریشن کے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے ہیں اور فیفا ہاؤس پر بھی حکومتی قبضہ برقرار ہے۔