Tag: Faisal subzwari

  • صوبے کی بات نہ کریں، ناصر شاہ، مطالبہ غیر آئینی نہیں، فیصل سبزواری

    صوبے کی بات نہ کریں، ناصر شاہ، مطالبہ غیر آئینی نہیں، فیصل سبزواری

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو کہتا ہوں سیاست کریں صوبے کی بات نہ کریں، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت مطالبہ کرنا کوئی غلط بات نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور’ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ سے متعلق جب بھی بات آتی ہے ہم جذباتی ہوجاتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے صوبے کی بات ہی کیوں کی جاتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کو کہتا ہوں سیاست کریں صوبے کی بات چھوڑ دیں۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں پی پی نے پورے سندھ میں کام نہیں کیا، تو ہم نے تعصب یا لسانیت کہاں کی ہے، نوکریوں سے متعلق کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کو تو چھوڑا ہے ان کی سوچ بھی چھوڑ دیں، صوبے کی بات کریں گے تو اس سے نفرتیں بڑھیں گی، سندھ میں الگ صوبہ ہمیشہ کے لیے ناممکن ہے۔

    سندھ کا 90 فیصد بجٹ اندرون سندھ پر لگایا جاتا ہے، فیصل سبزواری

    ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ سندھ کا 90 فیصد بجٹ اندرون سندھ پر لگایا جاتا ہے، کراچی کی ٹیکس کلیکشن 100 فیصد ہے، وزیراعلیٰ کہتے ہیں زراعت پر انہوں نے زیادہ پیسہ لگایا، زیادہ پیسہ لگانے کے باوجود سندھ میں زراعت سے 58 کروڑ جمع ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ انتظامی اختیارات کی تقسیم سے صوبے کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، آج لاڑکانہ کا نوجوان بھی اپنا کام کرانے کراچی آتا ہے، کراچی کے ڈومیسائل والے کو سرکاری نوکری نہیں ملتی۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی کے مسائل ایگزیکٹو اتھارٹی کے ذریعے ہی حل ہوں گے، آٗئین پاکستان میں رہتے ہوئے ایک مطالبہ کررہے ہیں، آئین کے تحت مطالبہ کرنا کوئی غلط بات ہے۔

  • صوبہ بننا زمین کی نہیں اختیارات کی تقسیم ہے: فیصل سبزواری

    صوبہ بننا زمین کی نہیں اختیارات کی تقسیم ہے: فیصل سبزواری

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ صوبہ بننا زمین کی نہیں اختیارات کی تقسیم ہے، یہاں ہر زبان بولنے والا رہتا ہے سب کے مسائل یکساں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 90 فیصد کراچی سے کما کر اس شہر پر 10 فیصد بھی خرچ نہیں کیا جا رہا۔

    فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کراچی کی تقسیم کی بات نہیں کی، پیپلز پارٹی نے لولی لنگڑی مقامی حکومت چھوڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی صوبہ بنانے کی بات کی جاتی ہے، صوبہ بن جائے گا تو کیا وہاں کا پاسپورٹ الگ ہوگا؟ یا سرحد پر فوج تعینات ہوگی؟ یقیناً یہ تقسیم انتظامی بنیاد پر ہوگی۔

    فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بننا زمین کی تقسیم نہیں اختیارات کی تقسیم ہے، ہم نے مہاجروں کی بات نہیں کی، یہاں ہر زبان بولنے والا رہتا ہے سب کے مسائل یکساں ہیں۔ ہم صرف چاہتے ہیں کہ شہری سندھ کو اختیارات دیے جائیں۔

  • کارکن کامران ٹیسوری کی اہمیت سمجھنےسے قاصرہیں: فیصل سبزواری

    کارکن کامران ٹیسوری کی اہمیت سمجھنےسے قاصرہیں: فیصل سبزواری

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجائی جاتی، کوششوں کے باوجود فاروق ستار ابھی تک پارٹی کےمرکز بہادر آباد نہیں آئے۔

    تفصیلات فیصل سبزواری نے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش تھی جلد سےجلد یہ مسئلہ حل ہوجائے، مگر ایسا نہیں‌ ہوا.

    فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ چند روزسے انتہائی افسوس ناک صورتحال ہے، جس کا دکھ ہے، کارکن کامران ٹیسوری کی اہمیت سمجھنے سے قاصر ہیں، معلوم نہیں کامران ٹیسوری کو کیوں اتنی اہمیت دی گئی.

    ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستارکی مرضی اصولوں کےمطابق ہوگی، توسب کی مرضی ہوگی، فاروق ستارکی مرضی اصولوں کے خلاف ہوگی، تو کوئی نہیں مانے گا. 22 اگست سے پہلے بھی ایم کیوایم کا ایک آئین تھا، 22 اگست کے بعد ایم کیوایم کو آئین کےتحت چلنا تھا.

    انھوں‌ نے کہا کہ معلوم نہیں فاروق ستار کو مشورے کون دے رہا ہے، ہم کل بھی فاروق ستار کا انتظار کرتے رہے مگر وہ نہیں آئے، کارکنان اور عوام ہم سے سوال کررہےہیں کہ مسئلہ کب حل ہوگا.

    فاروق ستارکے دستخط کے حامل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے‘ الیکشن کمیشن

    ان کا کہنا تھا کہ چارروز سے پارٹی کی سرگرمیاں تقریباً معطل ہیں، فاروق ستار کئی بار کہہ چکے ہیں کہ آرہا ہوں، مگر نہیں آئے، پارٹی کا آئین کنوینر کو امیدوار چننے کا اختیار نہیں دیتا، پارٹی آئین آرٹیکل 16کےتحت امیدوار چننے کا اختیار رابطہ کمیٹی کو ہے.

    یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج بروز جمعہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا گیا تھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی آئین کے تحت کنوینر کو ٹکٹ دینے کا اختیار حاصل نہیں.

    البتہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے لکھے ہوئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ہیں اور ان ہی کے دستخط کے حامل ٹکٹ سینٹ الیکشن کے لیے منظور کیے جائیں گے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پہلی بار بانی متحدہ کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی، فیصل سبزواری

    پہلی بار بانی متحدہ کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی، فیصل سبزواری

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ میں اپنی پارٹی کےحکم پر اتنا عرصہ ملک سے باہر رہا، پارٹی نے حکم دیا تو وطن واپس آگیا، پہلی بار بانی ایم کیو ایم کو سالگرہ کی مبارک بادنہیں دی۔

    Left Pakistan because of threats to my life… by arynews

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے بات کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہہ میری جماعت نے کہا تھا آپ ملک سے باہر رہیں اور یہ ہدایت لندن قیادت نے دی تھی اور اب پاکستانی قیادت نے ہدایت دی تو وطن واپس آگیا۔

    Sabzwari says knows nothing about MQM’s RAW… by arynews

    فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بھارتی خفیہ ادارے را سے تعلقات کے معاملے کا کچھ علم نہیں، ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے خلاف اگر ثبوت ہیں تو آگے بڑھائے جائیں۔

    Sabzwari clears the air about MQM London… by arynews

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ووٹرز اشتعال انگیز تقاریر سے اظہار لاتعلقی کررہے ہیں، ضمنی انتخاب سے قبل ہمارے دفاتر مسمار کردی گئے، میں ایم کیو ایم میں تھا اور رہوں گا، عام آدمی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے میزبان کو بتایا کہ اس بار بانی ایم کیو ایم کو اس بار سالگرہ کی مبارک باد نہیں دی۔

  • ایم کیو ایم جمہوریت مخالف تحریک کا حصہ نہیں بنے گی، فیصل سبزواری

    ایم کیو ایم جمہوریت مخالف تحریک کا حصہ نہیں بنے گی، فیصل سبزواری

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کسی ایسے احتجاج یا تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے۔

    کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب میں فیصل سبزوری کا کہنا تھا کہ ا یم کیو ایم کی وفاقی حکومت میں جانے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،سیاسی کارکنوں کے بجائے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات سے وزیراعلیٰ سندھ کو گاہے بگاہے آگاہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہمارے وکلارابطے میں ہیں،ایم کیو ایم قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے کیس کا سامنا کررہی ہے،جب بھی نئی تاریخ آئے گی عدالتوں میں بھی پیش ہوں گے۔