Tag: faisal town

  • ہالی موٹرزاسکینڈل : مرکزی ملزم شفیق کو نیب نے گرفتارکرلیا

    ہالی موٹرزاسکینڈل : مرکزی ملزم شفیق کو نیب نے گرفتارکرلیا

    لاہور : نیب لاہور نے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہالی موٹرز اسکینڈل کے مرکزی ملزم شفیق ہالی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف شہریوں کو گاڑیاں دلوانے کے نام پرایڈوانس رقم جمع کروانے کے عوض خطیر رقم لوٹنے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تین کروڑ پچاس لاکھ روپے سے محروم ہونے والے ایک سو پچاس سے زائد شہریوں نے ملزم کیخلاف ماہ جولائی دوہزار سولہ میں نیب لاہور سے رجوع کیا تھا جبکہ دیگر متاثرین نے بھی ملزم کے خلاف درخواستیں نیب لاہور کے دفتر میں جمع کروائی ہیں۔

    ڈی جی نیب کی جانب سے انکوائری کی منظوری کے بعد نیب لاہور نے تحقیقیات کا آغاز کیا، شفیق ہالی کا ایک شریک ملزم کیشیئر محمد اعظم اکتوبر دوہزار سولہ سے گرفتار ہے جبکہ نیب کی جانب سے ملزم کے پارٹنر نعیم عرفان کو بھی گرفتارکیا جاچکا ہے۔

    ہالی موٹرز کے مرکزی ملزم شفیق ہالی نے جو لائی 2015 میں مین بلیورڈ, فیصل ٹاؤن لاہور میں واقع اپنے دفتر میں لوگوں کو 2 سے 3 لاکھ ایڈوانس رقم پرگاڑی دینے کا لالچ دینا شروع کیا۔

    ملزم نے پبلسٹی کے ذریعے شہریوں کو دو سے تین لاکھ ایڈوانس جمع کروانے اور پندرہ سے بیس دن میں صرف بارہ ہزار روپے ماہانہ کی اقساط پر گاڑی دینے کا جھانسہ دیا اور شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا کرغائب ہوگیا۔

    شفیق ہالی جون دوہزار سولہ سے فرارتھا، جسے آج نیب لاہور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا، ملزم کو کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے پیش کیا جائے گا۔

  • لاہورمیں قومی پرچم جلانے پرایک شخص گرفتار

    لاہورمیں قومی پرچم جلانے پرایک شخص گرفتار

    لاہور: پولیس نے پاکستانی پرچم نظرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گرفتار شدہ شخص کا نام قمرالزماں ہے اور اس کا تعلق صوابی سے بتایا جارہاہے، پولیس نے اسے قومی پرچم نظرآتش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے مبینہ طور پرمجمع میں پاکستان مخالف نعرے بھی لگائے تھے۔

    فیصل ٹاؤن کے ایک سینئر پولیس اہلکار کے مطابق انہیں اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ ایک شخص نے 13 اگست کو پاکستانی پر چم نظرآتش کیا تھا جن کی بنا پر مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قمر الزماں ایک سیکیورٹی کمپنی میں گارڈ کی حیثیت سے ملازم ہے اور اس کے خلاف آئین کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔