Tag: faisal vavda

  • جن سانپوں کو پالا تھا اب ان کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے، فیصل واوڈا

    جن سانپوں کو پالا تھا اب ان کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دشمن ملک کی ضرورت نہیں، جن سانپوں کو دودھ پلا کر پالا تھا اب ان کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے ٹوئٹ پر اپنے رد عمل میں کہی، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، مریم نواز نے بے نظیر کی طرح بڑی لیڈر بننے کی خواہش میں اپنے والد کو ہی جیل بھجوادیا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو دشمن ملک کی ضرورت نہیں، سانپ پالے تھے جن کو دودھ پلایا تھا اب ان سیاسی سانپوں کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے،

    علاوہ ازیں اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنیے عہدے پر موجود رہیں گے۔

    انہوں نے چیلنج کیا کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کو نہیں ہٹاسکے گی، فیصل واوڈا نے کہا کہ کیا اپوزیشن جماعتوں کا سینیٹ چیئرمین کو ہٹانا جمہوری طریقہ ہوگا، میں بھی چیلنج کرتا ہوں کہ چیئرمین سینیٹ جمہوری طریقے سے موجود رہیں گے۔

    مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، مریم نواز 19 جولائی کو طلب

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سزا یافتہ مریم نواز کو چھوڑ دیا گیا تو باقیوں کو بھی چھوڑ دیا جائے، روٹی چوری کرنے پر بھی لوگوں کو قید کردیا جاتاہے اب ایسا نہیں چلے گا۔

  • پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

    پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کے مشکل میں ایک اور اضافہ ہوگیا، فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

    درخواست پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واوڈا آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے، فیصل واوڈا نے اپنے حلف نامے میں برطانیہ, دبئی اور ملائشیا کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کاغذات نامزدگی میں کسی فارن اکاونٹ کا ذکر نہیں ہے ، اس غیر ملکی جائیداد کی منی ٹریل نہیں دی گئی، ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں کسی غیر ملکی جائیداد کا ذکر نہیں ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ اربوں کی جائیدادیں رکھنے والے فیصل واوڈا نے 2015 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا، ریٹرننگ افسر نے فیصل کے خلاف یہ کہہ کر درخواست مسترد کی کہ اس نے دوہری شہریت چھوڑ دی جبکہ ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں امریکی شہریت سرینڈر کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

    واضح رہے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں کراچی کے حلقے  این اے 249 سے پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا جیتے تھے، ان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے تھا۔