Tag: faisal vawda

  • پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت ایم کیوایم سے مل کرڈرامہ کررہی ہے، فیصل واوڈا

    پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت ایم کیوایم سے مل کرڈرامہ کررہی ہے، فیصل واوڈا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے ایم کیوایم کے ساتھ مل کرڈرامہ کررہی ہے۔

    وہ سندھ ہائیکورٹ کے باہر وسیم اختر کیخلاف درخواست کی سماعت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ فیصل واوڈا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے جرم میں ملوث شخص کراچی کا میئر بن گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں، احتساب کے عمل کو آگے لیکر چلیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کے لئے ایم کیوایم سےمل کر گیم کررہی ہے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار حکومت کی ملی بھگت سے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما  کا کہنا تھا کہ عدالت نے درخواست مسترد نہیں ڈسچارج کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی جانب سے وسیم اختر کو نااہل قرار دینے کی درخواست فوری سماعت کیلئے منظورکی تھی۔

    پٹیشن میں انہوں نے تقریب حلف برداری کی تقریب روکنے کی استدعا کی تھی، جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ اگرآپ پر بھی دس الزام ہوں تو کیا آپ کو بھی الیکشن سے روک دیا جائے؟

    میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میچ کا مزا تو آخری اوورز میں ہی آتا ہے۔ سنگین جرم میں ملوث شخص جیل سے مئیر بن رہا ہے اگر عدالت نے حلف سے نہیں روکا تو اور آپشن بھی ہیں۔

     

  • پی ٹی آئی نے میئرکراچی کی تقریب حلف برداری روکنے کیلئے پٹیشن دائرکردی

    پی ٹی آئی نے میئرکراچی کی تقریب حلف برداری روکنے کیلئے پٹیشن دائرکردی

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے نو منتخب میئر کو حلف برداری سے روکنے کیلئے پٹیشن دائرکردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اخترکیخلاف خم ٹھونک کر میدان میں آگئے ہیں۔

    انہوں نے نو منتخب میئرکراچی کیخلاف پٹییشن سندھ ہائیکورٹ میں داخل کروادی ہے، درخواست میں وسیم اختر کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔


    Faisal Vawda goes against Waseem Akhter's… by arynews

    انہوں نے درخواست میں وسیم اختراورالیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وسیم اختر سانحہ 12 مئی سمیت بغاوت، سہولت کاری اور دہشت گردی کے 30 سے زائد مقدمات میں ملوث ہیں جو کہ انسداد دہشت گردی کورٹ میں زیرسماعت ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ وسیم اختر جیل میں ہیں اور جب تک ان سے تعتیش مکمل نہیں ہوجاتی اوروہ بے گناہ ثابت نہیں ہوجاتے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ تب تک حلف برداری کی تقریب کو روک دیا جائے اور وسیم اختر کو بحیثیت میئر کراچی کا حلف نہ لینے دیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس پٹیشن پر کل سماعت بھی کی جائے گی۔

     

  • حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج نہیں کراؤں گا، فیصل واوڈا

    حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج نہیں کراؤں گا، فیصل واوڈا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں اور میری جماعت احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے مقدمے کا اندراج نامعلوم افراد کے خلاف درج نہیں ہونے دوں گا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں خود پر ہونے والے حملے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ان کے ہمراہ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔


    Faisal Vawda Media Talk In Karachi – 26 Aug 2016 by arynews

    فیصل واوڈا نے کہا کہ واقعے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی اور قاتلانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے میرے دائیں اور پھر بائیں جانب سے فائرنگ کی گئی۔ ملزمان نے اپنی پوری منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ والدین اورعوام کی دعاؤں سے جان بچی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی کسی پارٹی یا فرد پر حملے کا الزام نہیں لگاؤں گا اور نہ ہی واقعے کی ایف آئی آر کسی نامعلوم افراد کے خلاف نہیں درج کرائی جائے گی، مجھے پتا چل گیا کہ ٹھیک کام کرہرہا ہوں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم خون دیں گے لیکن پیچھےنہیں ہٹیں گے، انہوں نے بتایا کہ نیب نے مدد کے لئے بلایا تھا، نیب کے دفتر سے نکلے تو سب میرین چورنگی پر ایک لڑکے کو گولی چلاتے دیکھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی، تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ

    اس موقع پرعمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے خود ایک لڑکے کو دیکھا جو فیصل کی طرف فائرنگ کررہا تھا۔ لیکن اللہ پاک کی مدد اور بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے ہم محفوظ رہے۔

    واضح رہے کہ  پی ٹی آئی رہنما کراچی میں غیرقانونی قبضوں کے خلاف نیب میں ثبوت جمع کراکر واپس آرہے تھے ان کی گاڑی پردہلی کالونی میں حملہ کیا گیا۔

     

  • فیصل واوڈا نے الطاف حسین کیخلاف ثبوت لندن پولیس کو فراہم کردیئے

    فیصل واوڈا نے الطاف حسین کیخلاف ثبوت لندن پولیس کو فراہم کردیئے

    لندن : تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے الطاف حسین کو عالمی خطرہ قرا ر دے دیا۔

    لندن میں میٹرو پولیٹن پولیس حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہوں نے الطاف حیسن کے خلاف ایک سی ڈی اور آٹھ فائلوں پر مشتمل ثبوت پولیس کو دیئے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قوم دیکھے گی کہ ایک سال کے اندر اندر کراچی کو واپس پاکستان کا حصہ بنا دیا جائے گا،انکا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور ان کا دفاع کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ایم کیو ایم کے لوگ فیصلہ کرلیں کہ انہیں الطاف حسین کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتہائی حساس ثبوت فراہم کر دیئے ہیں اب اگر برطانوی حکومت الطاف حسین کے خلاف کچھ نہیں کرتی تو حکومت پاکستان کو سامنے آنا ہوگا۔

  • ایم کیوا یم خوفزدہ ہے،عمران خان کل کراچی آ رہے ہیں، عمران اسماعیل

    ایم کیوا یم خوفزدہ ہے،عمران خان کل کراچی آ رہے ہیں، عمران اسماعیل

    کراچی : ایم کیو ایم پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہے ، کل عمران خان کراچی آرہے ہیں ہمیں کراچی کےپریذائیڈنگ افسرنہیں چاہیئیں۔

    ان خیالات کا اظہار  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورحلقہ این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل نے کریم آباد کراچی میں قائم اپنے انتخابی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

      اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری، فیصل واوڈا، علی زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ ان کا مقصدکسی سےجھگڑا کرنا نہیں، انہیں ڈرانے والے خود ڈر گئے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کچھ ہواتوذمہ دارایم کیوایم پرہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان کل کراچی آ رہےہیںاور تین دن یہیں رہیں گے، عمران اسماعیل نے الزام لگایا کہ ووٹرزسےزبردستی شناختی کارڈلئےجارہےہیں۔ جن ووٹروں کے شناختی کارڈ زبردستی لئے جا رہے ہیں وہ لوگ پی ٹی ائی سے رابطہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اپنی مہم چلائے اور انہیں اپنی مہم چلانےدے،اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین مفرورہیں، ان کےریڈوارنٹ جاری کیےجائیں۔