Tag: faisal vawda

  • ‘مولانا فضل الرحمان اپنے دھرنے میں لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں’

    ‘مولانا فضل الرحمان اپنے دھرنے میں لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان اپنے دھرنے میں لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں، ڈنڈابردارجتھوں کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ریاست کےاندرریاست بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کومسئلہ کیاہےجس کیلئے دھرنا دیا جارہا ہے، اسلام کوکوئی خطرہ ہےجس پردھرنےکی تیاریاں ہیں؟

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بڑے دل کامظاہرہ کیا اور مذاکرات کی پیشکش کی ہے، بضد ہیں اوراحتجاج کرناچاہتےہیں توبےشک آجائیں، ڈنڈابردارجتھوں کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ولانا فضل الرحمان دھرنےمیں لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں، ریاست کےاندرریاست بنانےکی اجازت نہیں دے سکتے۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورکمیٹی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرویز خٹک کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا تھا ملک کواس وقت اوربھی خطرات درپیش ہیں، ہم کشمیر کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑ رہےہیں، حکومت کو معیشت اور کشمیر جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت اپوزیشن کے جائز تحفظات ضرور سنے گی۔

  • مولاناصاحب کے لئے اڈیالہ جیل میں بیڈلگوا دیے ہیں، فیصل واوڈا

    مولاناصاحب کے لئے اڈیالہ جیل میں بیڈلگوا دیے ہیں، فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ مولاناصاحب جیسے بہت سے آئے اور چلے گئے، ان کے لئے اڈیالہ جیل میں بیڈ لگوا دیے ہیں، ان کو ویلکم کریں گے تمام انتظام بھی کراکر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا شہبازشریف نے ساری زندگی بےایمانی اورچوری کی، شہبازشریف جیسے لوگوں نے عوام کی زندگی اجیرن کی۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مولاناصاحب نے کہا ہم دیر تک بیٹھنے آرہے ہیں، مولاناصاحب جیسے بہت سے آئے اور چلے گئے، ان کےلئےاڈیالہ جیل میں بیڈ لگوا دیےہیں،ان کو ویلکم کریں گے تمام انتظام بھی کراکردیں گے۔

    یاد رہے سندھ ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کراچی کے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کے خلاف درخواستیں مسترد کردی گئیں، شہباز شریف نے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کرتی شہباز شریف کی درخواست مسترد

    فیصل واوڈا نے کیس جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آج پھر شہباز شریف کو شکست ہوئی، ہمیں عدالتوں پر بھروسہ ہے، عدالتوں کا شکر گزار ہوں۔

    خیال رہے مولانا فضل الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ملک بھر سے ہمارے قافلے 27 اکتوبر اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا شروع ہوں گے‘۔

  • فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کرتی شہباز شریف کی درخواست مسترد

    فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کرتی شہباز شریف کی درخواست مسترد

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واوڈا کے خلاف اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی، شہباز شریف نے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کراچی کے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کے خلاف درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

    شہباز شریف نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ فیصل واوڈا کو 35 ہزار 349 جبکہ شہباز شریف کو 34 ہزار 626 ووٹ ملے۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں دیے گئے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر سادہ کاغذ پر نتائج تھما دیے گئے، کئی فارم 45 پر پریزائیڈنگ افسر کے دستخط بھی نہیں تھے۔

    درخواستوں کے مسترد کیے جانے کے بعد وفاقی ویر برائے ریلوے شیخ رشید اور وزیر برائے آبی امور فیصل واوڈا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کیس جیتنے پر فیصل واوڈا کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں مسافروں کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی ہے۔ جناح ٹرین کے ساتھ اکنامی کوچز بھی لگائی جائیں گی، 15 اکتوبر کو جناح ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا شروع ہونا کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہوگی۔ ریلوے قوم کا سستا ترین سفر ہے، ریلوے کی آمدنی میں بہتری آئی ہے۔ میں ریلوے اور عمران خان کو جوابدہ ہوں کسی اور کو نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ساتھ میں بھی چین جا رہا ہوں۔ عمران خان نے مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا، عمران خان نے کشمیر کا مسئلہ جس طرح اٹھایا ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

    اپوزیشن کے مارچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں بڑا ڈینگی ہے مولانا صاحب نہ آئیں تو بہتر ہے، 27 اکتوبر خوش اسلوبی سے گزرے گا، 5 افراد کو عمران خان این آر او دے دیں، سب ٹھیک ہوجائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نا امید ہونے کی ضرورت نہیں عمران خان 5 سال پورے کریں گے، عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا ہے۔

    فیصل واوڈا نے بھی کیس جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آج پھر شہباز شریف کو شکست ہوئی، ہمیں عدالتوں پر بھروسہ ہے، عدالتوں کا شکر گزار ہوں۔

  • کراچی میں فیکٹریوں کو پانی ملتا ہے لیکن عوام کو نہیں: فیصل واوڈا

    کراچی میں فیکٹریوں کو پانی ملتا ہے لیکن عوام کو نہیں: فیصل واوڈا

    کراچی: وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے، فیکٹریوں کو پانی ملتا ہے لیکن عوام کو نہیں ملتا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی ملاقات ہوئی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو مل کر کراچی کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیئے، ماضی میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو فنڈز نہیں دیے گئے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ناامیدی کفر ہے میں نہیں پھیلانا چاہتا، بہت ساری چیزوں میں نا امید ہو چکے ہیں۔ سندھ حکومت میرے حلقے کی عوام کو ریلیف دے۔ فیکٹریوں کو پانی ملتا ہے لیکن عوام کو نہیں ملتا۔

    انہوں نے کہا کہ ناصر شاہ سے آج بلدیہ کے مسائل پر بات چیت ہوئی، ناصر شاہ کو کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ چلنا چاہیئے۔ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، 35 سال کا مسئلہ ہے ایک دوسرے سے سیاسی اختلاف بھی ہے۔ اختلافات کے باوجود ہمیں ساتھ چلنا ہے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بد انتظامی میں ملوث لوگوں کے خلاف ناصر شاہ نے ایکشن لیا۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی بھی بنا دی ہے۔

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح عام لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے، مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ اور سندھ حکومت پیپلز پارٹی کی ہی رہے گی۔ کراچی میں کچرے اور پانی کے مسائل موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو پارٹی قیادت نے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے، محرم کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ خود معاملات کو حل کریں گے۔ کراچی خوبصورت ہے بدقسمتی سے اس کی غلط تصویر دکھائی جا رہی ہے۔

    ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، گرین لائن منصوبے پر ہم پر تنقید ہوتی ہے۔ نواز حکومت نے منصوبے کا انفرا اسٹرکچر ہی مکمل نہیں کیا۔

  • سندھ حکومت پی ٹی آئی کو دیوار سے نہ لگائے، فیصل واوڈا

    سندھ حکومت پی ٹی آئی کو دیوار سے نہ لگائے، فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا سندھ حکومت پی ٹی آئی کودیوارسےنہ لگائے، اربوں روپے ملنے کے باوجود سندھ میں کام نہیں ہوا، کوئی مخالفت یا سیاست کرتا ہے تو کرے احتساب سب کا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا سندھ حکومت کو وفاق اور وفاق کو سندھ حکومت کی مدد کرنی چاہیے، کراچی کو صاف کرنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واضح کہہ چکی ہے احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کوئی مخالفت یا سیاست کرتا ہے تو کرے احتساب سب کا ہوگا،  سوچنا چاہیے ایک دوسرے سے جھگڑے سے لوگوں کو نقصان ہوتا ہے۔

    کوئی مخالفت یا سیاست کرتا ہے تو کرے احتساب سب کاہوگا

    وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا سندھ حکومت پی ٹی آئی کو دیوار سے نہ لگائے، سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، مل کر کام کرنا ہوگا، اربوں روپے کے فنڈز ملے ہیں لیکن سندھ میں کام نہیں ہوا۔

     وفاقی سطح پرجو بھی ہوسکتا ہے کروں گا

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مفادسےبالاترہوکرکراچی کےمسائل حل کرنا ہوں گے ، کراچی میں عوام بدترین زندگی گزار رہے ہیں، کچھ علاقوں میں پانی آرہاہے کچھ علاقے محروم ہیں، کہیں سے کچرا اٹھایا جا رہا ہے کہیں گندگی کے ڈھیرہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا وفاقی سطح پرجو بھی ہوسکتا ہے کروں گا، سندھ حکومت بھی تعاون کرے، اسلام آباد سے ایک وفد ساتھ آیا ہے، مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، اسکولوں سے متعلق بھی مسائل توجہ طلب ہیں، سیوریج کے مسائل بھی فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    سیاسی اختلافات اپنی جگہ کراچی کےمسائل مل کرحل کریں گے

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں سینئراورجونیئرکاکھیل ختم ہوگیا،مل کرکام کرناہوگا، سیاسی اختلافات اپنی جگہ کراچی کےمسائل مل کر حل کریں گے ۔

    انھوں نے مزید کہا کراچی میں اسکولزکی بہتری کیلئےبھی اقدامات کی ضرورت ہے، کراچی کےمختلف علاقوں سےبارش کےپانی کی نکاسی ہوچکی ہے۔

  • فیصل واوڈا کا  سندھ بیراج بنانے کا اعلان

    فیصل واوڈا کا سندھ بیراج بنانے کا اعلان

    کراچی : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سندھ کےعوام کوخوشخبری سناتے ہوئے سندھ بیراج بنانےکااعلان کردیا اور کہا پانی کا مسئلہ حل کرنے جارہے ہیں،  عمران کریڈٹ نہیں چاہتے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کراچی کے پانی کا مسئلہ سندھ حکومت اور کراچی مل کر حل کرنا چاہتے ہیں، عمران خان سندھ کے مسائل کیلئے فکرمند ہیں۔

    وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کیساتھ مل کرپانی کامسئلہ حل کرنےکی کوشش کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور ہماری سیاست الگ ہے مل کر کام کریں گے، سیاست اپنی جگہ ہے، مسائل سےمتعلق کوئی تعصب نہیں کررہے۔

    جب ملک اورترقی کی بات ہوتوکوئی سیاست نہیں ہوگی نہ کرنےدیں گے

    فیصل واوڈا نے کہا جب ملک اورترقی کی بات ہوتوکوئی سیاست نہیں ہوگی نہ کرنےدیں گے ، صوبوں کے مسائل اور ملکی سلامتی کی بات ہو تو ہم سب ایک ہیں۔

    وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ کوٹری بیراج سے45کلومیٹردوردریائےسندھ پرایک اوربیراج بنائیں گے، عمران خان کوکریڈٹ نہیں چاہیےمسائل کاحل چاہیے، صوبےکی ترقی یاملک کی ترقی میں کوئی فرق نہیں ہوناچاہئے۔

    عمران خان کوکریڈٹ نہیں چاہیےمسائل کاحل چاہیے

    انھوں نے کہا سہیل انورسیال سےدرخواست کی ہم سیاسی تعصب نہیں کررہے، ہم کھلےدل کےساتھ آگے بڑھ رہےہیں، وزیراعظم صاحب کی پوری اجازت سےکام کیےجارہےہیں، ان کی ہدایت ہےکہ حکومت سندھ سے فاصلے کم کئے جائے اورسب کوساتھ لیکرچلیں۔

    آج میرےلئےایک اچھادن ہے، سندھ کےپانی کیلئےآج کےدن ایک اچھافیصلہ ہواہے، یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کانہیں ہے۔

  • آج اپوزیشن کو جو تھپڑ پڑا ہے وہ  ہمیشہ یاد رکھیں گے ، فیصل واوڈا

    آج اپوزیشن کو جو تھپڑ پڑا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ  پہلے دن سےکہہ رہاتھااپوزیشن کی تحریک ناکام ہوگی ، آج اپوزیشن کوجو تھپڑ پڑا ہے وہ ہمیشہ  یاد رکھیں گے ، یہ کچھ بھی کرلیں انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پر درعمل دیتے ہوئے کہا پہلے دن سےکہہ رہاتھااپوزیشن کی تحریک ناکام ہوگی، این آر او لینے کے لئے اپوزیشن نے تھرڈ کلاس قدم اٹھانے کی کوشش کی، اپوزیشن کی صرف یہ کوشش تھی کسی طرح این آر او ہو جائے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مینڈیٹ اورسیاست آج کے بعد ختم ہوگیا ہے، اپوزیشن نے این آر او کیلئے آخری حربہ استعمال کیا، آج کی شکست کے بعد اپوزیشن خود کو شیشے میں بھی دیکھ نہیں سکتی۔

    وفاقی وزیر نے کہا آج اپوزیشن کو جو تھپڑ پڑا ہے وہ ہمیشہ یادرکھیں گے، یہ کچھ بھی کرلیں انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملےگا۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

    یاد رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے ، جس کے ساتھ ہی وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہیں گے، قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے ، پانچ ووٹ مسترد ہوئے۔

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

  • حکومت، وزارت یا کرسی چلی جائے لیکن احتساب نہیں رکےگا، فیصل واوڈا

    حکومت، وزارت یا کرسی چلی جائے لیکن احتساب نہیں رکےگا، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت،وزارت یا کرسی چلی جائے لیکن احتساب نہیں رکے گا، تماشا نہیں چلےگا، یہ سیاسی سانپ ہیں جن کو ہم نے دودھ پلایا، اب ان کا سر بھی تحریک انصاف کی حکومت کچل کر دکھائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اللہ کی مہربانی سے پاکستانیوں کے لیے خوش خبری ہے، داسو کا پروجیکٹ بھی بہت جلد شروع ہو جائےگا، منصوبے سے4 ہزار 320میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکےگی۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فلڈ سے متعلق 26تاریخ کومیٹنگ بلائی تھی ،رپورٹ جمع کرادی ہے ، سیلاب آنےپرسہولتیں دینےکی ذمےداری صوبوں کی ہوتی ہے ، ہم ڈیمز بنانے کی تیاری کررہےہیں، ہمیں ایساکام کرناہےجس میں سندھ کی بہتری ہو، بہت جلد اس بارے میں بھی آپ کوخوشخبری دیں گے۔

    ایسا منصوبہ لائیں گے کہ عمران خان کا نام تاریخ میں لکھا جائےگا

    وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا ایسا منصوبہ لائیں گے کہ عمران خان کا نام تاریخ میں لکھا جائےگا، بہت جلد اس بارے میں عمران خان خوشخبری سنائیں گے، حکومت،وزارت یا کرسی چلی جائے لیکن احتساب نہیں رکےگا۔

    ان کا کہنا تھا ایک بار پھر کیلبری کوئن اور ویڈیو کوئن نے ڈرامہ کیاہے، ملک کو بدنام اور اداروں کوتوڑنےکی کوشش کی جارہی ہے، ہم اور عمران خان کی حکومت ایسانہیں ہونے دےگی، اب ہمیں جس حدتک بھی جانا پڑا ہم جائیں گے ، ہم کسی بھی ادارے کو متنازع نہیں ہونے دیں گے۔

    اب ہمیں جس حدتک بھی جانا پڑا ہم جائیں گے

    فیصل واوڈا نے کہا داسو میں پرانا ریکارڈ دیکھیں تو طاقت سے ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی، سب کو ساتھ لیکر پیار محبت سے بٹھا کر بات کریں گے، ہر چیز  مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کی جائےگی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا مہمندڈیم کا سنگ بنیادعمران خان نےرکھ دیاہے، آئندہ ماہ میں خود وہاں کادورہ کروں گا، داسوڈیم کامسئلہ تھا کہ اس کی زمینیں نہیں لی گئی تھیں، زمین اورلوکل لوگوں کےجائزمسائل تھے، ہم کسی بھی صورت زورزبردستی سےکام نہیں کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا داسو پن بجلی منصوبے کی ایکنک نے منظوری دے دی ہے ، ساڑھے 3سال سے30 کروڑ کا نقصان برداشت کررہے تھے ، داسو ڈیم کی تعمیر  میں تاخیر کی انکوائری کرارہے ہیں، بھارت کی جانب سے سیلاب ڈیٹا پرمعلومات نہیں دی گئیں ، داسو ڈیم کی تعمیر میں قوم کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا۔

    عمران خان بہت کلیئرہیں کہ کسی صورت این آراو نہیں دینا

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا ویڈیوکوئین اور کیلبری کوئین کے خاندان کے لوگ ملوث ہیں ، عمران خان بہت کلیئرہیں کہ کسی صورت این آراو نہیں دینا، یہ سارے بھاگے ہوئے کیوں ہیں آئیں سامنا کریں سب کا، میری فیملی میں کوئی سیاست میں نہیں تھا میں میرٹ پرہوں۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا تماشا نہیں چلےگا یہ سیاسی سانپ ہیں جن کو ہم نے دودھ پلایا، اب ان کا سر بھی تحریک انصاف کی حکومت کچل کر دکھائے گی ، قانون سازی پر عمل درآمد کرانا ایڈمنسٹریشن کا کام ہے۔

  • کسی مہذب ملک میں مجرموں کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے ، فیصل واوڈا

    کسی مہذب ملک میں مجرموں کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے ، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کرپشن پرگرفتار سیاسی افراد سے وہی سلوک ہوگا، جو عام افراد سے ہوتا ہے، چاہے کچھ بھی ہوجائے احتساب نہیں رکےگا ، کسی مہذب ملک میں مجرموں کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ کرمنلز کو منتخب کرکے لایاجائے گا تو مجرموں کو تو سہولت ملےگی، کرمنلز 25 ،25 گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا  کہ کرپشن پرگرفتارسیاسی افرادسےوہی سلوک ہوگاجوعام افرادسے ہوتا ہے، چاہے کچھ بھی ہوجائے احتساب نہیں رکے گا، سیاسی قیدی نہیں ہوں گے، ایساقانون بنایاجارہاہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا جس طرح بجٹ پاس کرایا ہے یہ بھی ہوجائےگا، پاکستان میں دونہیں ایک ہی قانون چلےگا، کسی مہذب ملک میں مجرموں کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے۔

    مزید پڑھیں : ہرقربانی دیں گے، احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، فیصل واوڈا

    اس سے قبل گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا  کہ ہرقربانی دیں گے لیکن احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عدل کی راہ میں جسٹس قیوم، سیف کی طرح مداخلت نہیں کریں گے۔

    وزیراعظم کا مؤقف واضح ہے کرمنلز کو کرمنلز کی طرح ٹریٹ کیا جائےگا، ملک میں اب سب کےلئے قانون سازی ہورہی ہے ، حکومت نے آکر اداروں کو آزاد کردیا ہے ، ادارے خودمختار ہیں ، جس جماعت میں کرمنل ہیں انھیں پکڑا جانا چاہیے۔

    راناثنااللہ کے جانےسے مریم بی بی جتنی خوش ہے اور کوئی نہیں،ن لیگ کے ٹکڑے کراچی کی پارٹی سے بھی زیادہ ہوں گے، پروڈکشن آرڈر بند ہو رہے ہیں، یہ نیا پاکستان ہے، معیشت مستحکم کردی ، بجٹ بھی منظور کرالیا، حکومت کہیں نہیں جارہی۔

  • بجٹ پاس ہوجائےگا، حکومت کہیں نہیں جا رہی، فیصل واوڈا

    بجٹ پاس ہوجائےگا، حکومت کہیں نہیں جا رہی، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عوام کے لیے نہیں اپنےمفادات کے لیے باہرنکلنا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے ڈرامہ بازی این آر اونہیں دینے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، بجٹ پاس ہوجائے گا، حکومت کہیں نہیں جا رہی، اپوزیشن صرف احتساب سے بھاگنےکی وجہ سے یہ سب کررہی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کے لیے باہرنکلے، ہم سہولتیں فراہم کریں گے، اپوزیشن عوام کے لیے نہیں اپنے مفادات کے لیے باہرنکلنا چاہتی ہے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کسی طرح احتساب کا عمل رک جائے، حکومت ان کواین آراونہیں دے گی، یہ جتنی کوشش کرلیں۔

    بجٹ سے گرفتاریوں کا کوئی تعلق نہیں، کرپشن کرنے والے گرفتار ہورہے ہیں، فیصل واوڈا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات ن لیگ دور میں بنے تھے، ادارے آزاد ہیں ہم کہیں مداخلت نہیں کر رہے۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بجٹ سے گرفتاریوں کا کوئی تعلق نہیں، کرپشن میں ملوث لوگ گرفتار ہو رہے ہیں۔