Tag: faisal waoda

  • ‘میر جعفر کی بات واضح طور پر نواز شریف کے لیے تھی’

    ‘میر جعفر کی بات واضح طور پر نواز شریف کے لیے تھی’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم جب کچھ کہہ دیں تو تھوک کر چاٹتے نہیں، میرجعفر کی بات واضح طور پر نوازشریف کے لیے ہی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم نے فوج کو ہمیشہ عزت دی اوراس کی قربانیوں کو سراہا ہے، عمران خان نے کہا کہ فوج کی وجہ سے پاکستان کے 3 ٹکڑے نہیں ہوئے، ہم کل کچھ کہہ کر، مزاحمت کرکے مفاہمت کرکے تھوک کرچاٹیں گے نہیں، میرجعفر کی بات واضح طور پر نوازشریف کے لیے ہی تھی۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز نام لےکر تنقید کیا کرتے تھے، خواجہ آصف جو آج عمران خان کو سیکیورٹی رسک کہتے ہیں وہ ان بیانات پر نواز شریف کو کیا کہیں گے؟ عمران خان اقتدار کی نہیں پاکستان کی غیرت کی جنگ لڑ رہے ہیں، آج قوم بھی اپنی غیرت کیلئے باہر نکل آئی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے کبھی سپریم کورٹ اور ججز کا نام لے کر تنقید نہیں کی، آج بھی سپریم کورٹ کے ججز کی عزت واحترام کرتے ہیں، اتوار کے دن تو اسکول بھی نہیں کھلتے عمران خان اس پر تنقید کررہے ہیں، ہمارے ملک میں انصاف کا نظام اتنا تیز نہیں اسی لیے سوال اٹھتے ہیں، ہمارے لیے تو وفائیں اوروعدے بھی بدل جاتے ہیں، قانون بھی بدل جاتا ہے، انصاف بھی بدل جاتا ہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے اختیارات جج کے ہوتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے سپریم کورٹ کے احکامات کو بائی پاس کیا، یوسف گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو آئی الیکشن کمیشن نے ایکشن نہیں لیا، ووٹ کوعزت دینے کےبیانیے کا مقصد تو کچھ اورہی نکل رہا ہے، آئین شکن آج قوم پر مسلط کردیئے گئےہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے دور میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس غلط بنیں، آج بھی کہتا ہوں میں اور فواد چوہدری تھے جنہوں نے نواز شریف کے ملک سے باہر جانے کی مخالفت کی تھی، کابینہ کے علاوہ بھی لوگ تھے جو کہتے تھے نواز شریف کو جانے دیں، ان کو باہر بھیجنے کے حامی وہ لوگ بھی تھے جو کہتے تھےیہ مرجائیں گے۔

  • ہم چلے گئے تو کیا ان کو سانس لینے دیں گے، فیصل واؤڈا

    ہم چلے گئے تو کیا ان کو سانس لینے دیں گے، فیصل واؤڈا

    پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ ہم چلے گئے تو کیا ان کو سانس لینے دیں گے، سازش کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگائیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چلے گئے تو کیا ان کو سانس لینے دینگے، سازش کرنے والوں اور منحرف ارکان پر آرٹیکل 6 لگائیں گے۔

    فیصل واؤڈا نے کہا کہ اس وقت لڑائی عمران خان کی نہیں پاکستان کی ہے، عمران خان نےاپنے لوگوں کو مروانے کیلئے نہ کی، اپنے ملک کو استعمال کرنے کیلئے نہ کی، عمران خان نے جو نہ کی ہے اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی اسی لیے کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آخری بال تک لڑیں گے، عمران خان جو کریں گے وہ سب دیکھیں گے، عمران خان عدم اعتماد میں ناکام ہو بھی جاتےہیں تو عوام دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے ملک بچانے کیلئے کیا کچھ کیا ہے۔ ہم اپنےاداروں کو تگڑا کر رہے ہیں اور تگڑا کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سازش ہوتی ہے اور اپوزیشن سازش کا حصہ بن جاتی ہے، اپوزیشن نے عدلیہ، فوج کو گالیاں دیں، انہوں نے فوج کو لاہور پولیس بنانے کی پہلےبھی کوشش کی دوبارہ کرینگے، آج اپوزیشن کےپاس ایسی کیا ہوا آگئی کہ وہ تگڑے ہوگئے ہیں۔

    فیصل واؤڈا نے مزید کہا کہ یہ لوگ یہاں لوٹ مارکرتے ہیں پھر بیرون ملک چلے جاتےہیں، پہلےبھی بیرون ملک بھاگے اب دوبارہ بھاگے ہوئے ہیں، چیری بلوسم کی شارٹیج ہوجائےگی یہ زبان سےبوٹ پالش کرتےہیں، اپوزیشن کامیاب ہوگئی تو4،5 مہینے کی کہانی ہے، یہ سب چور ہیں ایک دوسرے کا گریبان پکڑ رہے ہوں گے،

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے اپنی سیاست کیلئے مہاجروں کو بیچا ہے، پیپلز پارٹی والے کبھی بھی مہاجروں کے بارے میں نہیں سوچتے، ایم کیو ایم اتحادی نہ بنتی لیکن پیپلز پارٹی کا ساتھ نہ دیتے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک سےکوئی نہیں آئیگایہاں ٹاؤٹ موجودہیں، سڑنےوالی مٹھائی ٹھیک مٹھائی بھی خراب کردیتی ہے، عوام ایسےلوگوں کواپنےحکمران نہ بنائیں۔

    فیصل واؤڈا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی کل اہم گفتگوہوگی، مشکل وقت میں جو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ان کا کردار واضح ہے، پرانی ہی ٹیم وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہے، مجھےبھی ہدایت ہےکہ میں نےاسلام آبادمیں ہی رہناہے۔