Tag: Faisal wawda

  • پی آئی اے کو ماضی کی حکومتوں نے تباہ کیا، اصل حالت میں واپس لائیں گے، فیصل واوڈا

    پی آئی اے کو ماضی کی حکومتوں نے تباہ کیا، اصل حالت میں واپس لائیں گے، فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ماضی حکومتوں نے پی آئی اے کو تباہ کیا، ادارے کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ملاقات میں پی آئی اے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سی ای او پی آئی اے بہترین انسان ہیں، پی آئی اے کی بحران کا مسئلہ اضافی ملازمین ہیں تاہم اس کی ڈاون سائزنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ 8آدمیوں کی گاڑی پر800 لوگ چڑھائے جائیں تو گاڑی تباہ ہوگی، انہی وسائل میں رہتے ہوئے حل نکالیں گے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی تک ایوی ایشن کا مشیر یو وزیر کیوں نہیں رکھا گیا، اس حوالے سے تمام معاملات وزیر اعظم خود دیکھتے ہیں، پی آئی اے کے مالی بحران کو دور کرنے کیلئے ہوسکا تو پیکچ کی سفارش کریں گے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ماضی حکومتوں نے پی آئی اے کو تباہ کیا، پی آئی اے کا کھویا ہوا مقام واپس لے کر آئیں گے، وزیراعظم عمران خان پی آئی اے کی بحالی اور ترقی چاہتے ہیں۔

    پی آئی اے نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو بنایا آج خود زوال کا شکار ہے، پی آئی اے نیشنل کیریئر ہے، یہ ہمارا اثاثہ ہے، اس اثاثے کو بچانا ہم سب کا فرض ہے۔

  • ملک بھر میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیئے جائیں گے، فیصل واوڈا

    ملک بھر میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیئے جائیں گے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پورے ملک میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس گرائیں گے، واپڈا کو کارپوریٹ ادارہ بنارہے ہیں، امید ہے پانی کی کمی کے مسائل پرجلد قابو پالیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ تمام صوبوں کے حکام سے مل کر پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، امید ہے پانی کی کمی سے متعلق مسائل پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ پانی چوری روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے پورے ملک میں

    [bs-quote quote=”غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی اور تمام غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کردیا جائے گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فیصل واوڈا "][/bs-quote]

    قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی اور تمام غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کردیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب سے ملاقات اچھی رہی، بلوچستان، کے پی اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا شکر گزار ہوں، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کا کام میں کررہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے پراجیکٹس بچائے جارہے ہیں، میری وزارت میں38دن میں25سال سے جو کام نہیں ہوئے وہ کیے، اپنے محکمے کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں، ایک وزیر کی طرح نہیں بلکہ گھر کی طرح کام کر رہا ہوں۔

    مزید پڑھیں: وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے چینی سفیر کی ملاقات، آبی ذخائر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کی بقا میں واپڈا کا بہت بڑا حصہ ہے، اسے کارپوریٹ ادارہ بنا رہے ہیں، گزشتہ حکومت کے دور میں ٹیلی میٹرز بند کر دیئے گئے تھے، نولنگ بلوچستان کا منصوبہ دس سال سےپھنسا ہوا تھا، فنڈز کا مسئلہ ختم ہوگیا، واپڈا اس پراجیکٹ کی تیاری کر رہا ہے۔

  • ماضی میں 3 ہفتے اور ہم نے صرف 3 دن میں دھرنا ختم کرایا، فیصل واوڈا

    ماضی میں 3 ہفتے اور ہم نے صرف 3 دن میں دھرنا ختم کرایا، فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ماضی میں 3ہفتےاور ہم نے3دن میں مذاکرات سے دھرنا ختم کرایا، حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان عادل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ ماضی میں 3ہفتےاورہم نے3دن میں مذاکرات سے دھرنا ختم کرایا، دھرنے والوں سے مذاکرات کرنے پرحکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    سپریم کورٹ حکم کرے گی تو حکومت نام ای سی ایل میں ڈالے گی، وزیر اعظم نے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے، حکومتی رٹ کو کوئی بھی چیلنج کرے گا وہ ناقابل قبول ہے، توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف وزارت داخلہ نے ایکشن شروع کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے کی اجازت کوئی بھی مذہب نہیں دیتا، لوگوں کے ہاتھوں گمراہ بچوں کو مار سکتے تھے مگر ہم یہ نہیں کرسکتے،
    انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، اسلامی تعلیم کو لازمی قراردیا جائے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرنے سے روکا جاسکے، مدارس کی حمایت کرتے ہیں کیوں اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوسکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں پاکستان صرف ہمارا نہیں ن لیگ، پی پی کا بھی ہے، حکومت پوائنٹ اسکورنگ نہیں کررہی ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ ورغلائے گئے نوجوانوں کیخلاف ایکشن نہ کرنا عقلمندی ہے، کوئی آکر غلط کام کرے تو ہم مدارس کو برا بھلا نہیں کہہ سکتے، فوج اور سپریم کورٹ حکومت کا حصہ ہیں ان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، پی پی قیادت کی عزیر بلوچ کے ساتھ تصاویر ہیں آج وہ ہم پر تنقید کررہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سچ بات کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ملک میں کرپشن ہے، وزیر اعظم جھوٹ بول کر کسی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے نہیں بلاسکتے، چین کے ساتھ دیگر ملکوں سے بھی اچھی خبروں کی امید ہے۔

  • ن لیگ اور پی پی اتحاد کے باوجود موجودہ اپوزیشن سب سے کمزور ہے، فیصل واوڈا

    ن لیگ اور پی پی اتحاد کے باوجود موجودہ اپوزیشن سب سے کمزور ہے، فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ موجودہ اپوزیشن سب سے کمزور ہے، فضل الرحمان ن لیگ اور پی پی اتحاد کیلئے سرگرم ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سعودی عرب کے پیکج پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، محمد زبیر آج غیر متوقع خوشی پر آج پریشان ہوں گے، پاکستان کی قسمت بدلنے کیلئے بہت کچھ ہورہا ہے اور بہت جلد ملک میں بہت کچھ آرہا ہے،57دن میں پی ٹی آئی حکومت نے پہلا بریک تھرو کردیا ہے۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی5سال حکومت کرے گی اور ہماری آئندہ 5سال کیلئے بھی تیاری ہے، قرضے ماضی کی حکومتوں نے لئے جو ہم نے نہیں لئے تھے،57سال کا گند57دن میں کیسے ختم کرسکتے ہیں؟57دن میں سعودی عرب میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ آئے اب چین جارہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصل واوڈا نے فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی میں اتحاد کیلئے فضل الرحمان کردار ادا کررہے ہیں، موجودہ اپوزیشن سب سے کمزور ہے اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا، حکومت جو کام کررہی ہے یہ لوگ ہضم نہیں کر پارہے، ایف آئی اے کی انکوائری101ارب کی ہوئی اور زرداری صاحب کا بیان آگیا، جب کلبھوشن سے ملتا جلتا کردار سامنے آئے گا تو ہم بھی ردعمل دیں گےمولانا کلبھوشن13سال سے منسٹر انکلیو میں رہ رہے تھے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے ماضی میں ہمیشہ اپنے ہی لوگوں کو تقسیم کیا ہے، ڈان لیکس میں عالمی میڈیا سے مل کر فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، دونوں جماعتوں کے اچھے چہروں کے پاس کوئی شوگر یا سیمنٹ فیکٹری نہیں، نئے پاکستان کیلئے محمد زبیر، چوہدری منظور جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز پی پی بینک سے پیسہ لائیں گے اور قوم کو50لاکھ گھر بنا کردیں گے،50لاکھ مکان پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ سے بنائیں گے، علی زیدی بھی پورٹ اینڈ شپنگ کی تباہی کامنظر خود سامنے لانے والے ہیں، میری منسٹری میں ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان چھوڑ کر گئے ہیں، ہمیں قومی خدمت کی سیاست آتی ہے، لوٹ مار منی لانڈرنگ کی سیاست نہیں آتی۔

     

  • میری دہری شہریت اگر ثابت ہوجائے تو مستعفی ہوجاؤں گا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    میری دہری شہریت اگر ثابت ہوجائے تو مستعفی ہوجاؤں گا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    جامشورو  : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میری دہری شہریت پربات کرنے والے ثابت کردیں تو مستعفی ہوجاؤں گا، اٹھارہویں ترمیم میں کچھ چیزیں اچھی بھی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب الیکٹڈ ہیں اور نہ ہی سلیکٹڈ ان کی بات کا کیا جواب دوں؟ میری دہری شہریت پربات کرنے والے اگر ثابت کردیں تو عہدے سے مستعفی ہوجاؤں گا اور جو میری دہری شہریت ثابت نہ کرسکے وہ اپنی سزا کا بھی تعین کرے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ18ویں ترامیم سے متعلق جو کچھ کہا وہ میری ذاتی رائے ہے، اس ترمیم کے تحت بعض معاملات خراب کئے گئے، اس میں کچھ اچھی تو کچھ بری چیزیں بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے ملک اور اب صوبے کو لوٹنے کا نعرہ لگایا گیا ہے، کرپشن سے متعلق جو بھی ملوث ہوا نیب کو خود کیس دوں گا، کرپشن میں بڑی گردنیں نکل جاتی ہیں، غریب پھنس جاتے ہیں، کسی غریب کو پھنسنے نہیں دوں گا چاہے وہ نواز شریف کا آدمی کیوں نہ ہو۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہر کا پانی چوری کیا جارہا ہے، کراچی اور سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا، سندھ حکومت ناکام ہو گئی۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی کا پانی چوری کرکے ٹینکرمافیا کی ملی بھگت سے فروخت کیا جارہا ہے، سندھ میں پانی کی قلت ہے،12ارب روپے ہضم کئے جارہے ہیں، 12ارب روپے فیڈریشن کی ملکیت ہیں، میں کراچی اور سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بہت سے ایشوز حل کئے، پانی کے وال بھی مضبوط کرنا آتے ہیں، ڈیم میں کرپشن سے متعلق نیب کو کیس ریفر کیا جائے گا، سوا ارب کی خاطر سندھ حکومت کو11ارب ضائع نہیں کرنے دوں گا۔

  • نواز شریف مجرم ہیں، کیا ان کو کندھوں پر بٹھا کرعدالت لایا جائے؟ فیصل واوڈا

    نواز شریف مجرم ہیں، کیا ان کو کندھوں پر بٹھا کرعدالت لایا جائے؟ فیصل واوڈا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف عدالتی مجرم ہیں کیا ان کو کندھوں پر بٹھا کر عدالت لایا جائے؟ حکومت میں سادگی لاتے ہوئے عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایوان میں نوازشر یف کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا احتجاج سمجھ نہیں آیا۔

    نواز شریف کو عدالت کی جانب سے سزا دی گئی ہے، ایک شخص جو کرپشن میں سزا یافتہ ہو اس پر کیا پھولوں کی بارش کرنی چاہئے؟ کیا عدالتی مجرم کو بکتربند گاڑی کی جگہ کندھے پر بٹھا کر لائیں؟

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں بلکہ بنی گالہ میں رہیں گے اور چاروں گورنر ہاؤس عوامی فلاح وبہبود کیلئےاستعمال ہوں گے، عمران خان نے جو کہا اس پرعمل ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سادگی لے کرآئے گی، وزیراعظم ہاؤس میں 537ملازم ہیں، وزیراعظم ہاؤس کی18لگژری گاڑیاں نیلام کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی میں شہری پرتشدد کے واقعے پر عمران علی شاہ کو شوکاز نوٹس دیا گیا، متاثرہ شہری داؤد چوہان اگر چاہیں گے تو ان کے ساتھ مل کر مقدمہ درج کراؤں گا۔

  • ایم کیو ایم سے متعلق فیصل واوڈا کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی

    ایم کیو ایم سے متعلق فیصل واوڈا کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی

    کراچی : فیصل واوڈا کی ایم کیوایم کے حوالے سے پیش گوئی درست نکلی، ایک ماہ قبل ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے سینیٹ کی ساری نشستیں بیچ دی ہیں، تاہم فروغ نسیم جیت سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی ایم کیوایم پاکستان کے حوالے سے ایک ماہ قبل کی گئی پیش گوئی حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی.

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ ایم کیوایم نے اپنی ساری نشستیں فروخت کردیں ہیں، اگر ایم کیوایم کی طرف سے کوئی جیتا بھی تو وہ فروغ نسیم ہوں گے، رہنما پی ٹی آئی نے یہ پیش گوئی9جنوری کو کی تھی۔

    واضح رہے کہ نو فروری کو فیصل واوڈا نے فاروق ستار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے دعوے میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سینیٹ کی چار نشستیں فروخت کردی ہیں اورعامر خان کو اس ڈیل کا پتہ چل گیا تھا۔


    مزید پڑھیں: فاروق ستارنے سینیٹ کی چارنشستیں فروخت کردیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ


    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں ہونے والا اختلاف سب محض ڈرامہ اور تماشہ ہے، سربراہ ایم کیو ایم نے سینیٹ کی سیٹوں کا جو سودا کیا ہے اس کا خریدار کوئی اورنہیں پیپلزپارٹی ہے، ایم کیوایم کی چار سیٹیں کوڑیوں کے دام پیپلزپارٹی کو ہی ملیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • سانحہ بلدیہ اور12مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، فیصل واوڈا

    سانحہ بلدیہ اور12مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، فیصل واوڈا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے حماد صدیقی کے انکشافات کے بعد سانحہ بلدیہ اور12مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ حماد صدیقی کےانکشافات کےبعد ہلچل مچ جائےگی کیونکہ حماد صدیقی تو ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی جی سربراہی بھی کرتے رہےہیں۔

    ہم چاہتےہیں سانحہ بلدیہ اور12مئی کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہو، حمادصدیقی کوجلد سےجلد پاکستان منتقل کر کے اس کا کیس فوجی عدالت میں چلانا چاہیے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ فوجی عدالتوں پرلوگوں کو زیادہ اعتماد ہوتاہے، کیس میں کسی قسم کی تاخیر سے نقصان ہوگا کئی گواہ مارے جائیں گے، لواحقین کو انصاف فوجی عدالت سے جلد ملے گا اور عوام بھی اعتماد کریں گے۔


    مزید پڑھیں: سانحہ بلدیہ، حماد صدیقی کے انکشافات، پی ایس پی کو مشکلات 


    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما حماد صدیقی کے سانحہ بلدیہ فیکٹری اور12مئی سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کےانکشافات سے ایم کیوایم پاکستان، پی ایس پی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

  • فیصل وائوڈا گرفتار: پی ٹی آئی کی مرکزی اور کراچی قیادت میں اختلاف

    فیصل وائوڈا گرفتار: پی ٹی آئی کی مرکزی اور کراچی قیادت میں اختلاف

    کراچی: فیصل واؤڈا کی گرفتاری کے معاملے پر تحریک انصاف کی مرکزی اور کراچی قیادت میں اختلاف کھل کر سامنے آگیا، مرکزی ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں کہ فیصل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،کراچی کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل بات تو کرلیتے۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کراچی کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شارع فیصل پر احتجاج کرنے کا فیصلہ فیصل وائوڈا کا اپنا تھا اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں تاہم حکومت کو کارروائی کرنے سے قبل بات کرلینے چاہیے تھی، فیصل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے،فیصل پی ٹی آئی کا رہنما ہے رہائی کے لیے حکام سے رابطہ کررہے ہیں۔

    دریں اثنا عمران اسماعیل ایئرپورٹ تھانے پہنچ گئے جہاں میڈیا سے گفت گو میں ان کا کہنا تھا کہ فیصل کا مطالبہ درست تاہم  طریقہ کار غلط ہے، فیصل نے جو کچھ کیا وہ عام شہری کے طور پر کیا، ٹریفک جام سے جن لوگوں کو تکلیف پہنچی ان سے معذرت کرتا ہوں،فیصل کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہوں۔


    Sindh law minister says Vawda-led protest was… by arynews

    فیصل واؤڈا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ترجمان تحریک انصاف

    دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے بیان دیا ہے کہ فیصل وائوڈا نے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کیے رکھا، فیصل وائوڈا کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، عوام سے معذرت چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے رہنما نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیے رکھا۔