Tag: faisalabad incident

  • میاں بیوی نے ٹرین کے آگے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    میاں بیوی نے ٹرین کے آگے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    فیصل آباد میں بھائی والا پھاٹک کے قریب میاں بیوی نے ٹرین کے نیچے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی پاور لوم ورکر ساجد اور اس کی بیوی عدیل ٹاؤن کے رہائشی تھے، دونوں کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول میاں بیوی ساجد اور رضیہ کی لاشیں الائیڈ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، ساجد نے بھائی زاہد کو فون کر کے خود کشی کرنے کی اطلاع دی تھی۔

    پولیس کے مطابق دونوں لاہور جانے والی بدر ایکسپریس کے آگے لیٹ گئے تھے اور زندگی کا خاتمہ کرلیا، مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    اس سے قبل لاہور میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں سابق کسٹم افسر نے اہلیہ کوگولیاں مار کر قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی، پولیس نے جائے وقوع سے عثمان کا لائسنس یافتہ پستول برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں سندر کے علاقے میں سابق کسٹم افسر نے اہلیہ کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔

    پولیس نے بتایا کہ 36 سالہ عثمان ارشد نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی، عثمان نے رات کے آخری پہر پہلے بیوی کو 4 گولیاں ماریں اور پھر خودکشی کی۔

    فائرنگ اورچیخوں کی آوازیں سن کر محلہ داروں نے پولیس کواطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تاہم عثمان ارشد نے موقع پر دم توڑا جبکہ اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

    کراچی میں زلزلوں کی حالیہ لہر، ماہرین نے خبردار کردیا (آڈیو پوڈ کاسٹ)

    ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون کی حالت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث انتہائی تشویشناک ہے تاہم پولیس نے جائے وقوع سے عثمان کا لائسنس یافتہ پستول برآمد کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

  • فیصل آباد واقعہ: نازیبا ویڈیو کس نے پھیلائی؟ پولیس نے پتہ لگالیا

    فیصل آباد واقعہ: نازیبا ویڈیو کس نے پھیلائی؟ پولیس نے پتہ لگالیا

    فیصل آباد میں خواتین کو برہنہ، تشدد اور ویڈیو وائرل کرنےکا معاملے میں نیا موڑ آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق باواچک پولیس نے خواتین کے دو مرد ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے، جو جائے وقوعہ کے روز خواتین کے ساتھ موجود تھے۔

    پولیس کی موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ مرد واقعے کے بعد ویڈیو بناتے دیکھے جاسکتے ہیں، خواتین کےساتھیوں نے ہی نازیبا وڈیوبناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

    یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد واقعہ: پولیس نے فقیرنیوں کی نیوز کانفرنس کرا دی

    اس کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم صدام سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر رکھا ہے، جو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں, مرکزی ملزم صدام کے بھائی مظہر صدیق نے بھی ایس پی مدینہ ٹاؤن ڈویژن میں خواتین کی برہنہ ویڈیو بنا کر اپلوڈ کرنے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے درخواست جمع کروا رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل مبینہ چور خواتین کی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن کنیر فاطمہ سے ملاقات ہوئی تھی، کنیز فاطمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ خاتون نے کپڑے خود پھاڑنے کا اعتراف کیا، ملاقات میں چور خواتین نے چوری کرنے پر معافی بھی مانگی، خاتون نے کہا کہ ڈر کی وجہ سے اپنے کپڑے پھاڑے تھے۔

  • فیصل آباد: امتیاز ولد سراج فائرنگ کرنے والے کا ساتھی نکلا، فوٹیج نے بھانڈا پھوڑا

    فیصل آباد: امتیاز ولد سراج فائرنگ کرنے والے کا ساتھی نکلا، فوٹیج نے بھانڈا پھوڑا

    فیصل آباد: رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس میں معصوم بن کر پیش ہونے والا امتیاز ولد سراج فائرنگ کرنے والے کا ساتھی نکلا، ٹی وی فوٹیج نے یہ بھانڈا بھی پھوڑ دیا ہے۔

    راناثنا اللہ کی پریس کانفرنس میں پیش کیا جانے والا فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر فائرنگ کرنے والے کا ساتھی نکلے۔ تصویری ثبوتوں نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا ہے۔ امتیازولد سراج جس کو رانا ثنا اللہ نے اپنی پریس کانفرنس میں معصوم بنا کر پیش کیا تھا تاہم اس کے خلاف تحریک انصاف نے فائرنگ کی ایف آئی آر کٹوائی دی ہے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اصل مجرم کوئی اورہے، جسے ٹی وی کیمروں کی مدد سے پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ ان کےبقول امتیازولد سراج کے خلاف غلط ایف آئی آرکٹوائی گئی ہے لیکن دال میں کچھ نہ کچھ کالا ضرور ہے۔ پی ٹی آئ یکے کارکنوں پر فائرنگ کرنے والے کے ساتھ امتیازولد سراج کیا کررہا تھا۔

    ٹی وی فوٹیج نےاس کا چہرہ بھی دکھادیا ہے۔ ناولٹی چوک پرفائرنگ کرنے والے سے امتیاز ولد سراج کی اتنی قربت کچھ اور ہی کہانی سنارہی ہے۔ امتیازولدسراج کی منظرمیں موجودگی اتفاقی بھی نہیں ہوسکتی لیکن ایک موقع پرتو وہ فائرنگ کرنے والے کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر اس سے کوئی بات بھی کررہا ہے۔ فوٹیج بتا رہی ہے کہ یقینا وہ اسے جانتا ہے ورنہ ایک بندوق بردار سے اتنی بے تکلفی کیسے برتتا۔

  • تحریکِ انصاف کا ممکنہ احتجاج، لاہورپولیس کی تیاری مکمل

    تحریکِ انصاف کا ممکنہ احتجاج، لاہورپولیس کی تیاری مکمل

    لاہور: پولیس نے تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کیلئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی ہیں، وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کی طرف جانے والی سڑک کنٹینرز لگا کربند کردی گئی۔

    فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت اور 15 دسمبر کو لاہور بند کرنے کی کال کے بعد پولیس نے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی عمرہ جانے والی سڑک کو کنٹینر لگا کربند کردیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی مشتعل ہجوم ان کی رہائشگاہ کا رخ نہ کرسکے۔

    اس عمل کے لئے پولیس کنٹینرڈرائیورز سے چابیاں چھین کر لے جاتی ہے اور معاوضہ بھی نہیں دیا جاتا، بعض کنٹینرز میں ایسا سامان بھی موجود ہوتا ہے جو خراب ہو جاتا ہے۔

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ مالکان ملک وسیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ کنٹینر مالکان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، اگرحکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے بازنہ آئی تووہ بھی حکومت مخالف احتجاج کا حصہ بن جائیں گے۔

  • دھاندلی ہوئی لیکن جمہوریت کی بقا کے لئے خاموش رہے، خورشید شاہ

    دھاندلی ہوئی لیکن جمہوریت کی بقا کے لئے خاموش رہے، خورشید شاہ

    راولپنڈی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت ہوتی تو فیصل آباد جیسا سانحہ نہ ہوتا، خدا دونوں جماعتوں کو ہدایت دے۔

    سید خورشید راولپنڈی میں اے آر وائے نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمراں خان اور نواز شریف گھوڑوں پر سوار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب حکومت کے گھوڑے پر سواری کر رہے ہیں تو عمران خان ایک اندھے گھوڑے پر سوار ہیں خدا جانے کیا انجام ہوگا؟۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا تو ہم نے اس پر ’آمین‘ کہا ہم جانتے ہیںکہ دھاندلی ہوئی ہے لیکن جمہوریت کی بقا کے لئے خاموش رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کو اب کرکٹ چھوڑ کر فٹبال کھیلنا شروع کردینا چاہئیے۔

  • لاہور بند ہوگا تو پتہ چلے گا دھاندلی کہاں ہوئی، عمران خان

    لاہور بند ہوگا تو پتہ چلے گا دھاندلی کہاں ہوئی، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب لاہوربند ہوگا تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ دھاندلی کہاں ہوئی۔

    ان کا کہنا تھاکہ اگرپاکستان میں جمہوریت ہے تو پرامن احتجاج کرنا ہرشہری کا حق ہے یہ بات حکومت کو سمجھنا ہوگی۔

    اگر کسی کو حق نا ملے اور وہ نواز شریف جیسے طاقتور کے سامنے احتجاج کرے تو طاقتور کو کبھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ احتجاج کرنے والے پرطاقت کا استعمال کرے۔

    پاکستان میں عوام ایک معمولی تھانے دارکے خلاف بھی آوازنہیں اٹھا سکتے کیونکہ انہیں خود نہیں معلوم کہ ان کو قانون میں کیا حقوق حاصل ہیں، انہوں عوام سے کہا کہ اب یہ ناانصافی برداشت نہیں کرنی ہے۔

    انہوں نے حکمرانوں کو خبردارکیا کہ ایاز صادق سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ سپریم کورٹ میں دھاندلی نہیں چلے گی۔

    انہوں نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو چیلنج کیا کہ خیبر پختونخواہ کے کسی حلقے میں تحقیق کرالیں ہم ہرحلقہ کھولنے کے لئے تیارہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 15 دسمبر کو جب لاہوربند ہوگا تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ دھاندلی کہاں ہوئی ہے۔