Tag: faisalabad

  • فیصل آباد : سوشل میڈیا خواتین کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    فیصل آباد : سوشل میڈیا خواتین کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    فیصل آباد : ایف آئی اے کرائم سرکل نے شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے خواتین کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے دو ملزمان پکڑلئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایف آئی اے نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔

    ملزم علیم نے فیس بک پر ایک جعلی اکاؤنٹ بنایا اور اقبال کالونی کی رہائشی خاتون کی نازیبا تصاویر پوسٹ کردیں، دوسرے ملزم مبین ناصر نے بھی تاج کالونی کی رہائشی خاتون کی نازیبا تصاویر اپ لوڈ کیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم نے شکایات ملنے پر کارروائی کی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • چوری کے الزام میں آٹھ سالہ بچہ دو روز سے حوالات میں بند، اہل خانہ کا مظاہرہ

    چوری کے الزام میں آٹھ سالہ بچہ دو روز سے حوالات میں بند، اہل خانہ کا مظاہرہ

    فیصل آباد : پولیس نے چوری کے شبہ میں ملزم کے بجائے اس کے بھائی تیسری جماعت کے آٹھ سالہ طالب علم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد کی پولیس نے اپنی پھرتیاں دکھاتے ہوئے آٹھ سالہ بچے کو چوری کے الزام میں پکڑ کر حوالات میں بند کردیا، آٹھ سالہ خواہش علی تیسری جماعت کا طالب علم ہے۔

    فرید گنج کے ایک رہائشی نے اپنے موبائل فون اور رقم چوری ہونے کی درخواست دی تھی، درخواست میں خواہش علی کے بھائی اویس کو نامزد کیا گیا، پولیس نے اویس کے چھوٹے بھائی تیسری جماعت کے طالب علم8سال کے خواہش علی پر چوری کا الزام لگادیا۔

    خواہش علی دو روز سے حوالات میں بند ہے، اے آر وائی نیوز نے حوالات میں بند بچے کی فوٹیج حاصل کرلی، واقعے کے خلاف ننھے طالب علم کی والدہ اوررشتے داروں نے تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بارات سے پیسے لوٹنے گیا تھا جسے چور سمجھ کر تھانے بند کردیا گیا، میرا بچہ بے قصور ہے اس نے کوئی گناہ نہیں کیا۔

  • سوشل میڈیا پر سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار، نازیبا تصاویربرآمد

    سوشل میڈیا پر سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار، نازیبا تصاویربرآمد

    فیصل آباد : ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا، ملزم سے نازیبا تصاویر اور دیگر مواد برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وقار کو چیچہ وطنی سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ملزم وقار سوشل میڈیا پر اپنی سابقہ بیوی کی جعلی آئی ڈی بنا کر نازیبا تصاویر پوسٹ کرتا تھا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم وقار سے نازیبا تصاویر اور دیگر مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے،  اس کے علاوہ ملزم اپنے موبائل فون سے سوشل میڈیا کے8 اکاؤنٹس بھی چلا رہا تھا۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں سی آئی اے پولیس نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا، ملزم لڑکی بن کر کالج کی لڑکیوں سے دوستی کرنے کے بعد ان کی تصویریں لے کر ان کو بلیک میل کرتا تھا۔

    مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر مرد کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

    یاد رہے کہ فروری میں بھی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے مبینہ نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • فیصل آباد: تیزرفتار کار ٹرالی سے ٹکرا گئی‘ 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: تیزرفتار کار ٹرالی سے ٹکرا گئی‘ 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد : صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تیزرفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گٹ والا کے قریب تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، کار میں سوار 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فیصل اور رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری سے اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔

    چکوال: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی


    یاد رہے کہ رواں ماہ 13 نومبر کوصوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے باعث دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    سیالکوٹ: تیز رفتار کار درخت سے جاٹکرائی، 4 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں سال اگست میں پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

  • فیصل آباد : جعلی مقابلہ، بیوہ خاتون7سال بعد شوہر کے قتل کا مقدمہ درج کرانے میں کامیاب

    فیصل آباد : جعلی مقابلہ، بیوہ خاتون7سال بعد شوہر کے قتل کا مقدمہ درج کرانے میں کامیاب

    فیصل آباد : بیوہ خاتون7سال بعد شوہر کے قتل کا مقدمہ درج کرانے میں کامیاب ہوگئی، پولیس نے مفرور انسپکٹر فرخ وحید کے خلاف قتل کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں ہلاک کیے جانے والے شخص کی بیوہ کو سات سال بعد انصاف کی امید مل گئی، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مفرور انسپکٹر فرخ وحید کے خلاف قتل کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمے میں چار ایس ایچ اوز سمیت17پولیس اہلکار اور2شہری نامزد ہیں، انتقال کر جانے والا انسپکٹر یاسرجٹ بھی قتل کیس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمہ میں قتل سمیت تین دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزمان میں ایس ایچ اوز انسپکٹر عمردراز اور انسپکٹر بلال منصور چیمہ شامل ہیں، اس کے علاوہ مقدمے میں سب انسپکٹرز اظہر، ادریس، اے ایس آئی زاہد، کانسٹیبل طاہر، وقاص کو نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق جوڈیشل انکوائری میں پولیس مقابلہ جعلی ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی بیوہ خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان نے2011میں میرے شوہر افتخار کو گھرمیں تشدد کا نشانہ بنا کر حراست میں لیا تھا، بعد زاں ملزمان نے شوہر کو جون2011 کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا تھا۔

  • فیصل آباد میں بھی 12 سے زائد بے نامی بینک اکاؤنٹس کا انکشاف

    فیصل آباد میں بھی 12 سے زائد بے نامی بینک اکاؤنٹس کا انکشاف

    فیصل آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیصل آباد میں بھی 12 سے زائد بے نامی بینک اکاؤنٹس کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس کے انکشافات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اب فیصل آباد میں بھی ایک درجن سے زائد بے نامی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔

    [bs-quote quote=”رقم منتقلی کے بعد اکاؤنٹ بند کر کے دوسرے بینک میں اکاؤنٹ کھولا گیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق ان بے نامی اکاؤنٹس سے 80 کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی ہے، یہ بے نامی اکاؤنٹس معمولی محنت کشوں کے ہیں۔

    ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم نامی کھاتے دار کے اکاؤنٹ سے 13 کروڑ روپے منتقلی کے شواہد ملے، ایک اور شہری کے اکاؤنٹ سے 5 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق رقم منتقلی کے بعد اکاؤنٹ بند کر دیا گیا اور پھر دوسرے بینک میں اکاؤنٹ کھولا گیا۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ بے نامی اکاؤنٹس کی وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں، گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پشاور: 30 بے نامی اکاؤنٹس سے 10 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف


    یاد رہے کہ چار روز قبل 5 نومبر کو پشاور میں 30 بے نامی اکاؤنٹس سے 10 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا تھا، ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ یہ اکاؤنٹس 8 گھریلو ملازمین کے نام پر ہیں۔

  • پنجاب میں تجاوزات کیخلاف آپریشن: ن لیگ کا سٹی میئر قبضہ مافیا کا کارندہ نکلا

    پنجاب میں تجاوزات کیخلاف آپریشن: ن لیگ کا سٹی میئر قبضہ مافیا کا کارندہ نکلا

    فیصل آباد / ملتان / گوجرانوالہ : پنجاب کے مختلف شہروں میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، ن لیگ کے سٹی میئر خود قبضہ مافیا نکلا، آپریشنز میں کروڑوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کرالی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے کے مختلف شہروں فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس دوران قبضہ مافیا نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ فیصل آباد میں ن لیگ کے سٹی میئر ملک رزاق کی زیر قبضہ سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق سٹی میئر نے نڑوالا روڈ پر سترہ کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا، گوجرانوالہ میں انتظامیہ سرکاری اسکول کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے پہنچی تو اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

    مزید پڑھیں: تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں‘عثمان بزدار

    بااثر افراد نے پچاس سال سے زائد عرصے سے سرکاری اسکول کی اراضی پرقبضہ کررکھا تھا، ملتان کے علاقے گلگشت گول باغ چوک پر غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی، مارکیٹ مسمار کردی گئی۔

    مزید پڑھیں: انسداد تجاوزات مہم، خرم دستگیر کا غیرقانونی پیٹرول پمپ گرادیا گیا

    اراضی کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے موجودہ پنجاب حکومت اب تک قبضہ مافیا سے اربوں روپے کی زمین واپس لے چکی ہے۔

  • فیصل آباد میں 2 بہنوں کے قتل کی لرزہ خیزواردات

    فیصل آباد میں 2 بہنوں کے قتل کی لرزہ خیزواردات

    فیصل آباد : صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دو بہنوں کے قتل کی لرزہ خیزواردات نے علاقے میں خوف وہراس پھیلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے امین پارک میں دو بہنوں کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کرقتل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق صبا اور ثناء نامی دونوں خواتین آپس میں بہنیں تھیں جن کی شادی دو بھائیوں سے ہوئی تھی، مقتولہ بہنوں کے شوہر گھر کو تالا لگا کر کام پرگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں بہنوں کو ہاتھ پاؤں باند ھ کرتیزدھارآلے سے قتل کیا گیا، دونوں کی لاشیں پہلی اور دوسری منزل سے ملیں۔

    پولیس حکام نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیں جبکہ مقتولہ بہنوں کے شوہر سرور اور اکرم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    لاہور : جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے دادی اور باپ کو قتل کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےلاہور میں ستر سالہ ماں اور پینتالیس سالہ بیٹے کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا تھا، قاتل کوئی اور نہیں بیٹا نکلا تھا، ملزم نے ملازموں کے ساتھ مل کر دادی اور اور باپ کو قتل کیا تھا۔

  • ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

    ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

    فیصل آباد: چوہدری شیر علی کی اہلیہ اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی کی والدہ زمرد بیگم سابق وزیر اعظم نوازشریف کی فرسٹ کزن تھیں، ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

    چوہدری شیر علی کی اہلیہ کی میت ان کے گھر پہنچ گئی، ایم پی اے میاں طاہر جمیل، ڈپٹی میئر امین بٹ، سابق چئرمین رضوان، جنرل سیکرٹری کیمرہ مین ایسوسی ایشن سکند بٹ اظہار تعزیت کے لیے عابد شیر علی کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

    بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

    ن لیگی کارکنان سمیت دیگر رشتہ دار بھی ان کی رہائش گاہ پہنچ رہے ہیں، اور عزیز واقارب کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    خیال رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گذشتہ ماہ انتقال کرگئی تھیں، گزشتہ برس 22 اگست کو تشخیص ہوئی تھی کہ سابق خاتون اول کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں، وہ گزشتہ ایک سال سے لندن میں زیرعلاج تھیں۔

    بیگم کلثوم نوازکی عمر 68 سال تھی اور وہ برصغیر کے مشہور پہلوان رستم ہند گاما پہلوان کی نواسی تھیں جبکہ 1971ء میں ان کی شادی نوازشریف سے ہوئی تھی۔

  • فیصل آباد: 13 سال کی لڑکی اغوا، مبینہ اجتماعی زیادتی

    فیصل آباد: 13 سال کی لڑکی اغوا، مبینہ اجتماعی زیادتی

    فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد کے نواحی علاقے سے 13 سالہ لڑکی اغوا کرکے اس کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے سے تیرہ سالہ لڑکی کو اغوا کیے جانے کے بعد اس کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی، تھانہ ماموں کانجن میں متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ غلام عباس کی بیٹی اپنے معذور نانا نانی کے پاس مقیم تھی، لڑکی کو پڑوسن نے نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق پڑوسن کا بھائی عامر بے ہوش لڑکی کو اغوا کر کے ساہیوال لے گیا، جہاں ملزمان عامر، عابد، راشد اور ممتاز نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔


    یہ بھی پڑھیں:  فیصل آباد: سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار


    پولیس نے بتایا کہ تیرہ سالہ مغویہ کو پنچایت کے ذریعے ملزمان کے قبضے سے چھڑایا گیا، لڑکی کے والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی فیصل آباد میں وحشی درندوں نے مبینہ زیادتی کے بعد سات سال کی بچی فضا کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، اس کے قاتل عبد الرزاق کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔