Tag: faisalabad

  • ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍفیصل آباد میں کرنٹ لگنےسے2 طالب علم جاں بحق

    ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍفیصل آباد میں کرنٹ لگنےسے2 طالب علم جاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ہاسٹل میں مقیم نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے دو طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کےطالب علم فیصل کا ہاتھ چھت کے اوپر سے گزرتے گیارہ سو کے وی کے تار سے چھوگیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    فیصل کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئےاس کے پانچ ساتھی بھی کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک طالب علم شہبازبعد میں دم توڑ گیا۔

    ریسکیو اہلکاروں اورعلاقہ مکینوں نے زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ایک زخمی طالب علم کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔


    کرنٹ لگنےسے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سوات کے علاقے مالم جبہ میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ حیدرآباد میں اسی نوعیت کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    لاہور: شادی والے گھر میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد دم توڑ گئے


    واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں لاہور کے علاقے رشید پارک ہربنس پورہ کے شادی والے گھر میں کرنٹ لگنے سے تینوں دوست ابراہیم، معظم اور کاشف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اڈیالہ جیل نوازشریف کی منتظر ہے، قمرزمان کائرہ

    اڈیالہ جیل نوازشریف کی منتظر ہے، قمرزمان کائرہ

    فیصل آباد : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف آپ نے پارلیمنٹ کو غیرمعتبر کیا اور سیاسی جماعتوں کو دھوکے دیئے ہیں، اڈیالہ جیل آپ کی منتظر ہے، کہا بھی تھا کہ استعفیٰ دے دیں ورنہ کالر سے پکڑکرنکال دیئےجائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب تاش کے بکھرنےکا وقت شروع ہوگیاہے، اڈیالہ جیل آپ کی منتظر ہے، اب آپ اڈیالہ جیل کی یاترا کرنے آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو میٹرو، موٹروے، اورنج ٹرین، نندی پور منصوبے کا حساب دینا ہوگا، جےآئی ٹی میں جواب نہیں دے سکے، اب میڈیا پربیان بازی کرتے ہیں، ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں اور ہرحال میں چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ نہ وہاں جیت سکے ہیں اور نہ ہی یہاں، آ پ نے پارلیمنٹ کا وقار کم کیا، میاں صاحب آپ نےدس سال تک ملک ایک آمر کے نام کیا، میاں صاحب آپ نے پارلیمان کو غیرمعتبر کیا ہے، آپ کو کہا بھی تھا کہ استعفیٰ دے دیں، ورنہ کالر سے پکڑ کر نکال دیئےجائیں گے۔

    نوازشریف نے ملک سے جانے کیلئے قوم کو دھوکا دے کر راتوں رات معافی نامہ لکھا، نواز شریف کے ابھی تھوڑے سے کرتوت سامنے آئے اور کہتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہوا ہے، آپ کا ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے۔

    انہوں نے سابق وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آپ نے سیاسی جماعتوں سے ہمیشہ دھوکا کیا ہے، آپ کی موجودگی میں بی بی شہید پر گھٹیا الزامات لگتے رہے، آپ کو اب اندازہ ہوگیا ہوگا کہ کیس اپنے خلاف آجائے تو کتنی تکلیف ہوتی ہے؟

    ہمارا ماضی عدالتوں کے ساتھ آرام دہ نہیں تھا، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ 40سال سے مقدمے بنتے جارہے ہیں لیکن ہمارے خلاف ایک بھی سول جج کا فیصلہ نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کو ایسےعزتیں نہیں اچھالنی چاہئیں، ان کو عدالت میں ثبوت دینے چاہئیں، یہ ملک اور اس کے ادارے اشرافیہ کیلئے نہیں ہیں۔

    بلاول بھٹو اپنے نانا اور والدہ کا مشن لیکر نکلے ہیں، وہ ملک بھرمیں دورے کریں گے، کنونشن بھی ہوں گے جلسےبھی ہوں گے، بلاول بھٹو ساہیوال، اٹک، گوجرانوالہ اور چنیوٹ میں جلسوں سے خطاب کرینگے۔

  • فیصل آباد:  بس نہر میں جاگری،6 مسافر جاں بحق، 25زخمی

    فیصل آباد: بس نہر میں جاگری،6 مسافر جاں بحق، 25زخمی

    فیصل آباد: تحصیل سمندری میں بس نہر میں جا گری، حادثے میں چھ مسافر جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بس کے ڈرائیور کو سمندری رجانہ روڈ پر اونگھ آ جانے سے بس راجباہ فاروق نہر میں جا گری ۔ حادثے کے نتیجے میں چوٹیں لگنے اور نہر میں ڈوبنے سے موقع پر تین افراد جاں بحق جبکہ بس کے سکیورٹی گارڈ سمیت پچیس زخمی ہو گئے ۔

    بد قسمت بس فیصل آباد سے ملتان جارہی تھی، زخمیوں کو سول اسپتال سمندری اور الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا، جہاں ایک خاتون سمیت تین زخمی دم توڑ جانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہو گئی ۔

    دونوں اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں میں سے گارڈ سمیت پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے تھانہ سٹی پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد: کھیتوں میں پانی دینے کا تنازعہ،7افرادجاں بحق

    فیصل آباد: کھیتوں میں پانی دینے کا تنازعہ،7افرادجاں بحق

    فیصل آباد: کھیتوں میں پانی دینے کے تنازعے پر دوگروہوں میں مسلح تصادم میں سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیا نوالہ میں کھیتوں میں پانی دینے کا تنازعہ سات افراد کی زندگیاں نگل گیا، پولیس حکام کے مطابق پانی کے دیرینہ تنازعے پر مرزا ساہی اور نواز ساہی گروپ نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونیوالا ابوالحسن اسپتال میں دم توڑ گیا، فائرنگ کے تبادلے میں نواز ساہی گروپ کے پانچ اور مرزا گروپ کے دو افراد مارے گئے ، مقتولین کے اہلہ خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے دونوں گروپوں میں کئی سال سے پانی کاتنازعہ چلا آرہا تھا اور پہلے بھی مسلح تصادم میں چار افراد مارے جا چکے ہیں۔

    دوسری جانب واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں،قتل سمیت چار دفعات شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد:  گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی

    فیصل آباد: گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی

    فیصل آباد : رسول نگر میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی، مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مدینہ آباد کے رہائشی محنت کش منظور احمد کی گیارہ سالہ بیٹی ساجدہ رسول نگر میں عبدالغفور کے گھر ملازمت کرتی تھی، بارہ مئی کو عبدالغفور نے کمسن ملازمہ ساجدہ پر تشدد کیا اور اسے آگ لگا دی، جس سے وہ زخمی ہو گئی۔

    ملزم عبدالغفور زخمی بچی کو پرائیویٹ اسپتال میں خاموشی سے علاج کرواتا رہا ۔ علم ہونے پر بچی کے باپ منظور احمد کی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے ملزم عبدالغفور کے خلاف تشدد اور جلانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    متاثرہ بچی کو الائیڈ اسپتال میں منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجدہ کے والد منظور احمد کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالغفور نے ساجدہ کو زیادتی کا بھی نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر والدین کو بتایا تو اسے قتل کر دے گا، تھانہ صدر پولیس نے ملزم کو دو بار گرفتار کر کے رشوت لے کر چھوڑ دیا ۔


    مزید پڑھیں : لاہور میں مالکن کے مبینہ تشددسےگھریلوملازمہ جاں بحق


    متاثرہ بچی کے باپ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو سزا دلا کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

    یاد رہے چند روز قبل لاہور میں مالکن کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جان کی بازی ہار گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد میں فائرنگ‘ایس ایچ او اہلکارسمیت جاں بحق

    فیصل آباد میں فائرنگ‘ایس ایچ او اہلکارسمیت جاں بحق

    فیصل آباد:صوبہ پنجاب کےشہر فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او اور اے ایس آئی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کےجنرل بس اسٹینڈ پر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیےجانے والی پولیس پارٹی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ اورسمیت 2اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کےمطابق سرگودھا کےقریب بس اسٹیشن سے چندمطلوب ڈاکوؤں کے شہر سے فرار ہونے کی خفیہ اطلاع ملی۔

    اطلاع ملنے پرندیم انجم اور ان کی ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا،جہاں مقابلے کےدوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سےایس ایچ او ندیم انجم اوراے ایس آئی ساجد جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایس پی آپریشنز رانا معصوم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں 2 شہری زخمی بھی ہوئی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔


    لاہور میں فائرنگ‘دو پولیس اہلکار جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ لاہور میں تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں دوروز قبل نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےزخمی ہونےوالےدو پولیس اہلکارجان کی بازی ہارگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ڈاکوؤں سے لڑائی میں‌ جاں‌ بحق گارڈ کو خالی بندوق دینے کا انکشاف

    ڈاکوؤں سے لڑائی میں‌ جاں‌ بحق گارڈ کو خالی بندوق دینے کا انکشاف

    فیصل آباد: تن تنہا ڈاکوؤں سے لڑائی کے دوران جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ سیکیورٹی کمپنی نے گارڈ کو بغیر گولیوں والی بندوق تھمادی تھی۔

    یہ انکشاف گارڈ نادر کے بیٹے نے کیا، بیٹے نے سیکیورٹی کمپنی کی پول کھولتے ہوئے کہا کہ میرے والد کو دی گئی بندوق میں اگر ایک بھی گولی ہوتی تو میرا والد ڈاکوؤں کو جانے نہیں دیتا اور یہ بندوق چلنے کے قابل بھی نہیں تھی۔

    نادر کے قتل کے بعد سے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں جبکہ پولیس خانہ پری کے لیے ان کے گھر آئی اور سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کوئی کارروائی یا تفتیش کرنے کی زحمت نہیں کی، انتظامیہ کا بھی کوئی رکن تعزیت کے لیے نہیں آیا۔

    بیٹے نے شکوہ کیا کہ حکومت کا کوئی افسر اس واقعے کے بعد یہاں نہیں آیا، مرحوم کی بیوہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہماری مدد کی جائے۔

    واضح رہے کہ فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر گارڈ نادر سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے تعینات تھا کہ وہاں ڈکیتی پڑ گئی، ڈاکوؤں نے گارڈ کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ، اسے ڈرانے کے لیے اس کے پاؤں کے پاس فائر بھی کیا لیکن گارڈ نے اسلحہ نہ چھوڑا اور ایک ڈاکو کو دبوچ لیا جس پر دوسرے ڈاکو نے گارڈ پر فائرنگ کردی۔

    لڑائی کے دوران گن نہ چلنے پر نادر نے لاٹھی کی طرح بھی گن کو استعمال کیا اور ہمت نہ ہاری اور جان دے دی۔

  • فیصل آباد کے شہری نے سادگی سے شادی کی مثال قائم کردی

    فیصل آباد کے شہری نے سادگی سے شادی کی مثال قائم کردی

    لاہور : تین رکنی بارات لے جا کر فیصل آباد کے سجاد نے سادگی سے شادی کی مثال قائم کردی، دولہا چنگچی اور بس میں سسرال جاکر دلہن کو بیاہ کر لے آیا، بارات میں دلہا کی ماں بھانجی اوررشتہ کرانے والی خاتون شامل تھی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ کے رہائشی اور موٹر سائیکلوں کے پنکچر لگانے والے نوجوان سجاد محمود نے انتہائی سادگی سے شادی کر کے مثال قائم کرد ی۔

    سجاد نے شادی میں کسی دوست یا رشتہ دار کو مدعو نہیں کیا مگر ساری رسمیں ادا کیں، اپنی ماں بھانجی اور رشتہ کروانے والی خاتون کے ہمراہ سجاد گھر سے چنگ چی سے کھڑریانوالا اور پھر ایک عا م بس میں سوار ہوکر لاہور پہنچا۔

    سسرالی گاؤں جلو پہنچنے کے لئے ایک جاننے والے نے اپنی گاڑی فراہم کی، نکاح کے بعد دودھ پلائی کی رسم میں بڑی مشکل پیش آئی مگر سالی نے دو ہزار روپے کھرے کرلئے۔

    سب اخراجات سادگی سے انجام پائے۔ تین رکنی بارات کو کھانا کھلایا گیا۔ رخصتی کا وقت آیا تو گاڑی جاچکی تھی، سجاد اپنی دلہنیا کوچنگ چی رکشے میں ہی واپس لے گیا۔

  • فیصل آباد : مظاہرین پر لیگی کارکن کی اندھا دھند فائرنگ، 8 زخمی

    فیصل آباد : مظاہرین پر لیگی کارکن کی اندھا دھند فائرنگ، 8 زخمی

    فیصل آباد : تاندلیانوالہ میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی پر قبضے کیخلاف ہونیوالے مظاہرے میں مقامی رکن اسمبلی کے بھائی نے مظاہرین پرگولیاں چلادیں، فائرنگ سے ایک بچے سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے.۔

    تفصیلات کے مطابق تاندلیاں والا کے بازار میں سر عام گولیاں چل گئیں، با اثر افراد کی مبینہ بھتہ خوری کے خلاف احتجاج کرنے والے تاجر زد میں آگئے۔

    فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں تاجر شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے انجمن سبزی منڈی کے صدر پر تشدد اور مقامی لیگی ایم پی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔

    لیگی کارکنوں نے زبر دستی دکانیں کھلوانے کی کوشش کی تو جھگڑا ہوگیا۔ بندوق تھامے لیگی کارکن نے اسٹریٹ فائر کھول دیئے فائرنگ سے صحافی اور دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم پی اے کا بھائی تاجروں سے بھتہ مانگتا ہے اسے بھتہ نہ دیا جائے تو تشدد کیا جاتا ہے۔

    بااثر افراد کی فائرنگ اور ساتھیوں کے زخمی ہونے پر تاجروں نے ٹائر جلاکر فیصل آباد اوکاڑہ روڈ بھی بلاک کردیا۔

  • فیصل آباد: سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق ہوگئے۔

    اے ایس ایف ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے ، انھیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں انسٹرکٹر اور تربیتی پائلٹ شامل ہیں۔

    اےایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوا، حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔