Tag: faisalabad

  • فیصل آباد : خونی بس نے نو سالہ بچے کو کچل ڈالا، سات افراد زخمی

    فیصل آباد : خونی بس نے نو سالہ بچے کو کچل ڈالا، سات افراد زخمی

    فیصل آباد : تیز رفتاربس نے دو رکشوں اور موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں نو سالہ بچہ جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے۔ مشتعل شہریوں نے بس کو نذر آتش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملت روڈ پر تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دو رکشوں اور ایک موٹرسائیکل پر چڑھ گئی۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار 9 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

    حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے بس کو آگ لگا دی اور جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش سڑک پر رکھ  کر احتجاج کیا، جس سے ملت روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی۔

    پولیس افسران نے مظاہرین کو ڈرائیورکو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ منتشر ہو گئے اور بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

    بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، متوفی کی ماں شدت غم سے نڈھال ہوگئی، لواحقین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

     

  • خیبرپختونخوا نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

    خیبرپختونخوا نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

    فیصل آباد : خیبر پختونخوا کی ٹیم نے پنجاب کو شکست دیکر پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے میچ میں خیبر پختونخواہ نے پاکستان میں بنجاب کی ٹیم کو 151 رنز سے شکست دے دی.

    خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، خیبر پختونخواہ کی جانب سے فخرزمان کی سینچری اور احمد شہزاد کی شاندار اننگ نے ٹیم کا اسکور 50 اوورز میں 311 کردیا.

    فخر زمان نے 111 گیندوں پر 115 رنز اسکور کی شاندار اننگ کھیلی، جبکہ احمد شہزاد نے 45 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا.

    یونس خان کی جانب سے 49 رنز کی اننگ کھیلی گئی، اور وہ رن آؤٹ ہوئے.

    پنجاب کی جانب سے عماد بٹ نے تین احسان عادل نے دو وکٹیں جبکہ کپتان شعیب ملک، کاشف بھٹی اور عامر یامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

    پنجاب کی ٹیم رنز کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 36.1 اووزر  میں ہی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی.

    پنجاب کی جانب سے شان مسعود ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 40 گیندوں پر 36 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ ذوالفقار بابر بے 32 گیندوں پر 29 رنز بنائے.

    پنجاب ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے 24 رنر اور محمد رضوان نے 22 رنز کی اننگ کھیلی کر ٹیم کے اسکور میں رنز کا اضافہ کیا.

    خیبرپختونخواہ کی جانب سے زوہیب خان اور یاسر شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ضیاءالحق نے2 محمد اصغر نے 1 اور فہیم اشرف نے1 وکٹ حاصل کی.

    فخرزمان کو مین آف ڈی میچ قرار دیا گیا۔

     

  • عمران خان رائیونڈ آئے تو بنی گالہ بھی محفوظ نہیں رہے گا، عابد شیرعلی

    عمران خان رائیونڈ آئے تو بنی گالہ بھی محفوظ نہیں رہے گا، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے دھمکی دی ہے کہ اگر عمران خان رائے ونڈ کی جانب آئیں گے تو نہ بنی گالہ رہے گا نہ زمان پارک کا گھر رہے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئے کیا، عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے لیڈر کے گھر کا محاصرہ کیا گیا تو ہم بھی اپنے کارکنوں کو نہیں روکیں گے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ بنی گالہ اور لال حویلی ہمارے کارکنوں سے دور نہیں، رائیونڈ کا رخ کیا گیا تو پی ٹی آئی کے کسی لیڈر کا گھر محفوظ نہیں رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اب مسلم لیگ کے کارکن عمران خان کی گالیوں کو برداشت نہیں کریںگے اورگالی کا جواب اسی زبان میں دیا جائے گا۔

    عابد شیرعلی نے پیپلز پارٹی پر بھی تیر برسا تے ہوئے کہا کہ ایان علی کو کس نے پیسے دئیے اور اس کا وکیل کون تھا۔ سب جانتے ہیں کہ سابق گورنر پنجاب نے ایان علی کا مقدمہ لڑا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہیئے، عمران خان کا کے پی کے کو ماڈرن صوبہ بنانے کاپول کھل چکا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔

     

  • فیصل آباد : فٹ پاتھ پرسوئے ہوئے تین محنت کشوں کا لرزہ خیز قتل

    فیصل آباد : فٹ پاتھ پرسوئے ہوئے تین محنت کشوں کا لرزہ خیز قتل

    فیصل آباد : فٹ پاتھ پرسوئے ہوئے تین محنت کشوں کوقتل کردیا گیا، ایک مقتول سزائے موت کے مقدمےمیں بری ہوا تھا۔ عدالت نے موت کی سزا ٹالی لیکن دشمنوں نے مار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاون کے علاقے میں فُٹ پاتھ پر سوئےتین محنت کش پُرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے.

    کینال روڈ پر ہوٹل مالک غلام اصغر،مشتاق اور اکرم دکانوں کے باہر سورہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان تینوں کے سروں پر تیز دھار آلے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تاہم قتل؛ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اکرم پر دو افراد کے قتل کاالزام تھا ۔ ہائی کورٹ سے بری ہونے کے بعد وہ فیصل آباد آگیا تھا۔ پولیس کا خیال ہے کہ قتل اسی دشمنی کا نتیجہ ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں فیصل آباد کا رہائشی اکرم، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی غلام اصغر اور جڑانوالہ کا رہائشی مشتاق ہے، پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے.

    پولیس نے تینوں افراد کی لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیں ہیں ،جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

     

  • پاکستان کپ، پنجاب اورخیبرپختونخوا کل فائنل میں مد مقابل

    پاکستان کپ، پنجاب اورخیبرپختونخوا کل فائنل میں مد مقابل

    فیصل آباد : پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل کل پنجاب اور خیبرپختون خوا کی ٹیموں کے درمیان فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کل دوپہر تین بجے کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا چیمپئن کون ہوگا، فیصلے کی گھڑی آگئی۔ پنجاب اور کے پی کے نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں انٹری دے دی۔

    یونس خان نے تنازعہ حل ہونے کے بعد فیصل آباد میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ فائنل میں اسٹار بیٹسمین کے پی کے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    خیبرپختونخوا کی ٹیم نے لیگ راؤنڈ میں چار میچز کھیلے۔ تین جیتے۔ اسلام آباد کے خلاف ٹیم ناکام رہی۔ ادھر پنجاب کی ٹیم نے اہم معرکے میں سندھ کو زیرکرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    لیگ راؤنڈ میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل اتوار کی دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

     

  • احمد شہزاد نےڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کامعاوضہ ادا کردیا

    احمد شہزاد نےڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کامعاوضہ ادا کردیا

    فیصل آباد : پاکستان کپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم کے کپتان احمد شہزاد نےاقبال اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کامعاوضہ اداکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنچری نہ بنانے کا غصہ احمدشہزاد نے ڈریسنک روم کے شیشے پر نکالا تھا، بلوچستان کے خلاف میچ میں احمدشہزاد اناسی رنزپر آؤٹ ہوئے تھے۔

    پویلین سے واپس آکرغصّے میں بیٹ کٹ بیگ پر پھینکا جس سے ڈریسنگ روم کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ بلے باز پہلے بھی کئی بار پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرچکے ہیں۔

    بعد ازاں پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جرمانے کے طورپر احمد شہزاد کی میچ فیس سے ڈریسنگ روم کا شیشہ لگوایا جائے گا۔

    خیبرپختونخواہ ٹیم کے منیجر نے احمد شہزاد کی میچ فیس شیشے توڑنے کامعاوضہ سترہ ہزار روپے لے لیا۔ سترہ ہزار روپے اقبال اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو دے دیئے گئے ہیں۔

     

  • پاکستان کپ : کے پی کے نے سندھ کوسات رنز سے شکست دے دی

    پاکستان کپ : کے پی کے نے سندھ کوسات رنز سے شکست دے دی

    فیصل آباد : خیبرپختونخواہ نے سندھ کو سنسنی خیزمقابلے کےبعد سات رنز سے ہرا کرپاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان کپ میں سرفرازالیون کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، احمدشہزاد کی ٹیم خیبرپختونخواہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ احمدشہزاد اورفخرزمان نے ایک سو چھہتررنزکاشاندارآغاز فراہم کیا۔ خیبرپختونخواہ نے احمد شہزاد کے ایک سو تینتالیس رنزکی بدولت چھ وکٹ پر تین سو انیس رنزبنائے۔

    محمدعامر، رومان رئیس اوربلال آصف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سرفرازاحمدکا آغاز مایوس کن رہا۔ بائیس رنزکے اسکور پرسندھ کے ابتدائی تین بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

    فواد عالم اورخالد لطیف نے ایک سو چونسٹھ رنزکی شراکت جوڑ کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ فواد عالم چوہتررنزپر ہمت ہارگئے۔

    خالد لطیف اکیلے بولرزکامقابلہ کرتے رہے،خالد لطیف کی ناٹ آؤٹ ایک سو اڑسٹھ رنز کی اننگز بھی ٹیم کو جیت نہ دلواسکی۔

     

  • ڈریسنگ روم کا شیشہ جان بوجھ کر نہیں توڑا، کرکٹراحمد شہزاد

    ڈریسنگ روم کا شیشہ جان بوجھ کر نہیں توڑا، کرکٹراحمد شہزاد

    فیصل آباد : قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے ڈریسنگ روم کا شیشہ جان بوجھ کر توڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ میں نے بلا مار کر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑدیا، یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ لوگ انہیں پیار کرتے ہیں اسی لئے چھوٹی باتوں کو بھی نوٹ کرلیتے ہیں۔ ڈریسنگ روم میں میرا بیگ شیشے کے ساتھ رکھا ہوا تھا، میں نے بلا اپنے بیگ میں پھینکا تھا اور ہوسکتا ہے کہ میرا بیٹ لگنے کی وجہ سے شیشہ کریک ہوگیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ہر بات اور الزام کا جواب ٹی وی پر آکر دینا ضروری نہیں ہوتا ۔ چونکہ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم کا کپتان ہوں اس لیے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھا پیغام دینے کیلئے ٹی وی پر آکر اس بات کی صفائی بیان کرنا ضروری خیال کیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈریسنگ روم کے شیشے پر دراڑ پڑنے کا نوٹس پی سی بی نے لے لیا ہے۔ اب احمد شہزاد کو میچ فیس سے ایک نیا شیشہ لگوانا پڑے گا۔

    یاد رہے کہ احمد شہزاد پر الزام ہے کہ پاکستان کپ میں بلوچستان کیخلاف سنچری نہ بنانے پر احمد شہزاد غصے میں آگئے تھے۔

    اناسی رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ڈرسینگ روم پہنچے اور طیش میں آکر بلا پھینکا جو شیشہ پر لگ گیا۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے جان بوجھ کر شیشہ توڑنے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

     

  • پاکستان کپ، خیبرپختونخواہ نے بلوچستان کو 74 رنزسے زیرکرلیا

    پاکستان کپ، خیبرپختونخواہ نے بلوچستان کو 74 رنزسے زیرکرلیا

    فیصل آباد : پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخواہ نے بلوچستان کی ٹیم کو چوہتر رنز سے شکست دے دی۔

    فیصل آباد کے اقبال نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے راؤنڈ میچ میں خیبرپختونخواہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو چھیالیس رنز اسکور کئے۔

    زوہیب خان نے بیاسی اور کپتان احمد شہزاد نے اناسی رنز کی اننگز کھیلی، بلوچستان کی جانب سے عمرگل،سہیل تنویر اور بلاول بھٹی نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں بلوچستان کی ٹیم خراب بیٹنگ کی وجہ سے ایک سو باہتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بابر اعظم پچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔زوہیب خان نے آل راؤنڈر پرفامنس دیتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

     

  • پاکستان کپ، سندھ نےاسلام آباد کو 118رنزسے شکست دے دی

    پاکستان کپ، سندھ نےاسلام آباد کو 118رنزسے شکست دے دی

    فیصل آباد : پاکستان کپ میں سندھ کی سرفرازالیون نے یونس خان کی اسلام آباد کوایک سو اٹھارہ رنزسےشکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم میں سرفرازالیون چھاگئی۔ سندھ ٹیم نے پاکستان کپ میں بلوچستان کوہرانے کے بعد مصباح الیون کوبھی شکست دے دی۔

    سندھ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔خرم منظوراورسمیع اسلم نے ایک سو چھیانوے رنزکی شراکت جوڑی۔ اوپنرزکے آؤٹ ہونے کے بعد صہیب مقصود، فوادعالم اورسرفراز کابلارنزنہ اگل سکا۔

    خالد لطیف نے تین چھکوں کی مدد سےناقابل شکست باسٹھ رنزبنائے۔ سندھ نے مقررہ اوورزمیں چھ وکٹ پرتین سوچھیتس رنزکا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    اسلام آباد کےمحمد عرفان، محمدعباساورشاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ تین سو سینتس رنزکےتعاقب میں اسلام آباد کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

    محمد عامر نے شانداربولنگ کرتے ہوئےابتدائی چاربلے بازپویلین بھیج دئیے۔ مصباح الحق اورحماد اعظم نے ایک سوتیرہ رنزجوڑ کر کچھ مزاحمت دکھائی۔ لیکن بلال آصف نےمصباح الحق اورحماد اعظم کو ہتھیارڈالنے پرمجبور کردیا۔

    ۔ہدف کےتعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم دو سو اٹھارہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عامرنےپانچ اوربلال آصف نے چار وکٹیںحاصل کی۔