فیصل آباد :انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ بند ٹیکسٹائل یونٹس کو دوبارہ چلا کر پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے،فیصل آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل یونٹ دوبارہ چلانے سے روزگار کے ایک لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت کی مالی مشکلات دور کرنے کے لئے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے لئے متعلقہ وزارتوں اور اسٹیٹ بینک کے حکام کو قائل کریں گے۔
Tag: faisalabad
-
فیصل آباد:ایم پی اے کی گرفتاری کیلیے چھاپے، 2ساتھی گرفتار
فیصل آباد :رکن صوبائی اسمبلی شعیب ادریس کی گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس نے اسکے دو ساتھیوں کو گرفتارکرلیا ۔ایم پی اے کو عبوری ضمانت سے روکنے کے لئے عدالتوں میں پولیس نے بھاری نفری تعینات کردی۔ پنجاب اسمبلی کے رانا شعیب ادریس کو پولیس گرفتار کرنے آئی تھی تاہم رکن اسمبلی کے نہ ملنے پر اس کے دو ساتھیوں کو اپنے ہمراہ لے گئی۔
مقامی ایم پی اے پر الزام ہے کہ اس نے قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث اپنے رشتہ دار ذوالفقار، اللہ رکھا، شہزاد، علی رضا اور خاور علی کو پناہ دی تھی۔ پولیس نےایم پی اےکے ڈیرے پر چھاپہ مارکران پانچوں ملزمان کو گرفتار کیا جس کے بعد ایم پی اے شعیب ادریس نے اپنے پچاس ساٹھ ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پر دھاوا بول دیا اور مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی.
، ایک سب انسپکٹر پر تشدد کیا اور ہتھکڑیوں میں جکڑے پانچوں گرفتار قیدیوں کو چھڑا کر لے گیا تھا جس کا مقدمہ ایم پی اے کے خلاف درج کر لیا گیا تھا ۔ایف آئی آر میں پولیس نے ایم پی اے کا نام درج کرنے سے گریز کرتے ہوئے اسے صرف سیاسی شخصیت لکھا جبکہ فرار ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
-
فیصل آباد: ن لیگ کے ایم پی اے کا پولیس اہلکاروں پرتشدد
فیصل آباد کے علاقے کھرڑیاں والا میں مسلم لیگ نون کے ایم پی اے شعیب ادریس اوراس کے ساتھیوں نے تھانے میں تشدد کر کے تین پولیس اہلکار زخمی کر دیئے۔ وزیراعلی شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
طاقت کا زور ، کرسی کا نشہ ایک بار پھر رکن اسمبلی شعیب ادریس پرچڑھا ۔زور بازو ایک مرتبہ اورپولیس اہلکاروں پرآزمایا ، فیصل آباد تھانہ کھرڑیاں والا کے اے ایس آئی ریاست اور ساتھی نشانہ بنے، وہ بھی تھانے کی حدود میں ، قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایم پی اے شعیب ادریس کے قریبی عزیز کے ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا
ملزمان تو نہ ملے مگر دو گن مین قابو کر لئے گئے ۔تو پھر طاقت کا نشہ اپنے عروج پر آیا اور رکن اسمبلی اپنے ساتھیوں سمیت پولیس اسٹیشن پہنچے اور تلخ کلامی کے بعددھما چوکڑی شروع کی ، مکے اور لاتیں برسا دیں ایسا تشدد کہ اے ایس آئی کے تین دانت توڑ ڈالے
۔مذکورہ رکن اسمبلی کا یہ معمول ہے ،اسی لئے اس بار وزیراعلی شہباز شریف نے بھی چپ نہ سادھی اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔