Tag: faisalabad

  • فیصل آباد : مریم نواز کے خطاب سے پہلے کارکنان لڑ پڑے

    فیصل آباد : مریم نواز کے خطاب سے پہلے کارکنان لڑ پڑے

    فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب سے قبل کارکنان آپس میں لڑ پڑے۔

    مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کنونشن کا اہتمام ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا تھا جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

    ن لیگ کے کارکنان یوتھ ونگ کے پروگرام میں اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر آپس میں لڑ پڑے، ہوٹل انتظامیہ نے لڑنے والے کارکنوں کو وہاں سے باہر نکال دیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنما عثمان گجر اور ایم این اے خالد وڑائچ کے بیٹے کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد عثمان گجر نے انہیں اندر جانے سے روکا تو بات لڑائی تک جا پہنچی۔

    واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ روز فیصل آباد کے دور وزہ تنظیمی دورے پر پہنچی تھیں انہوں نے یکم فروری سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کیا تھا۔ وہ اس سے قبل بہاولپور، ملتان، ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژنز کے دورے کر چکی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ ساہیوال میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس بد نظمی کا شکار ہوگیا تھا، کارکن اور مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم میں دھکم پیل ہوئی اور نعرے بازی بھی کی گئی۔

    مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں لیگی کارکن اور مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم میں جھگڑا ہوگیا تھا، اجلاس میں "ورکرز کو عزت دو ” کے نعرے لگائے گئے۔

  • فیصل آباد : سستا بازار لگانے کے تنازع پر نوجوان قتل

    فیصل آباد : سستا بازار لگانے کے تنازع پر نوجوان قتل

    فیصل آباد میں نوجوان کو سستا بازار لگانے کے تنازع پر قتل کردیا گیا۔ مقتول کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا تھا، قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں6مارچ کو گھات لگائے دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قیصرکو قتل کیا تھا۔ اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملزمان کو چوک میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

    موٹر سائیکل سوار قیصر کو دیکھ کر ایک ملزم اس پر فائرنگ کرتا ہے جس سے قیصر زخمی ہو کر موٹرسائیکل سے سڑک پر گر جاتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی قیصر بھی حملہ آور پر فائرنگ کرتا ہے، اس دوران حملہ آور کا ساتھی سڑک پر گرے قیصر پر گولیاں برسانے کے بعد اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر موٹرسائیکل پر فرار ہو جاتا ہے۔

    بعد ازاں زخمی حملہ آور احمد رضا کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا، تھانہ منصورآباد پولیس دو روز بعد بھی فرار ہونے والے ملزم اسامہ کو گرفتار نہیں کرسکی۔

  • موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

    موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

    فیصل آباد : پنجاب میں ڈاکو بے خوف وارداتیں جاری رکھے ہوئے ہیں، شوہر کے ساتھ جانے والی خاتون ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کرجان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک 479میں موٹروے پل کے قریب موٹرسائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، گولی لگنے سے موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ 35سالہ خاتون اپنے شوہرکے ساتھ موٹرسائیکل پرجارہی تھی جسے ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی تو شوہر نے موٹر سائیکل کی رفتار تیز کردی تھی۔

    بعد ازاں مقتولہ کے لواحقین نے احتجاجاً لاش سمندری لاہور موٹر وے پر رکھ کر شاہراہ مکمل بند کردی،  مظاہرین نے ٹائر جلا کر موٹروے دونوں طرف سے بند کر دیا، پولیس کےخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    مظاہرے کے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، بعد ازاں علاقہ پولیس نے آکر مظاہرین کو ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔

  • پولیس مقابلہ جعلی نکلا، افسران کیخلاف مقدمے کا حکم

    پولیس مقابلہ جعلی نکلا، افسران کیخلاف مقدمے کا حکم

    فیصل آباد : گزشتہ سال دسمبر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم احسان کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    عدالت نے جعلی پولیس مقابلے میں ملوث پولیس افسران سمیت نو اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    فیصل آباد کے ایڈیشنل سیشن جج اظفر خان نے مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم احسان عرف سانا کو قتل کرنے کے حوالے سے مقتول کے والد کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

    عدالت نے حکم جاری کیا کہ کارروائی میں ملوث سی پی او سمیت9پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف مقدمے درج کیا جائے۔

    احسان عرف سانا کو گزشتہ سال 16دسمبر کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا، جس پر ہلاک ملزم کے والد اصغر علی نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    گزشتہ سال 16دسمبر کو پولیس حکام نے بتایا تھا کہ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوبٓنے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہورہے تھے انہیں ناکے پر روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

    ہلاک ڈاکو کی شناخت خطرناک اشتہاری ملزم احسان عرف سانا بٹ کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو پولیس کو ڈکیتی، چوری سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

  • فیصل آباد : اندھا دھند فائرنگ، علاقہ میدان جنگ بن گیا

    فیصل آباد : اندھا دھند فائرنگ، علاقہ میدان جنگ بن گیا

    فیصل آباد : ہوٹل پر قبضے کیلئے ہونے والی فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاخیر سے پہنچی۔

    فیصل آباد کے علاقے کچہری بازار میں قائم ایک ہوٹل پر قبضے کیلئے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

    جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہ دفتر ایس پی لائل پورٹاؤن اور تھانہ سول لائن کے ساتھ ہی ہے لیکن اطلاع ملنے کے باوجود پولیس کافی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی۔

    فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ دکاندار جانیں بچانے کیلئے اپنی دکانیں کھلی چھوڑ کر وہاں سے بھاگ لیے، تاہم پولیس نے کاررروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    مسلح حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا اور ایک زیرحراست ساتھی کو چھڑا کر لے گئے، ایک ملزم کاظم اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا جسے تھانہ ریل بازار کی حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

  • فیصل آباد: فیکٹری میں 2 کمسن بچیوں سے زیادتی

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک فیکٹری میں 2 کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشان بنایا گیا، ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کاٹن فیکٹری میں 2 کمسن بچیوں کو فیکٹری کے ٹھیکیدار نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

    13 سالہ شائستہ اور 12 سالہ ثمینہ فیکٹری میں کام کرتی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ ایک بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

    ایک متاثرہ بچی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم شہباز بہانے سے ہم دونوں کو ایک طرف لے گیا، بعد ازاں ٹھیکیدار نے باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ بچیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا مالک بچیاں اغوا کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔

    واقعے کا مقدمہ تھانہ بلوچنی میں درج کرلیا گیا ہے، ملزم شہباز فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

  • شہباز شریف اور زرداری ایک دوسرے کو بلیک میل کررہے ہیں، سراج الحق

    شہباز شریف اور زرداری ایک دوسرے کو بلیک میل کررہے ہیں، سراج الحق

    فیصل آباد : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور زرداری ایک دوسرے کو بلیک میل کررہے ہیں، ان دونوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔

    فیصل آباد میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر رہنماؤں کی جماعت اسلامی میں شمولیت پر شکرگزارہوں، عدل وانصاف کا نظام اور کلین گرین پاکستان بنائیں گے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز شریف اور زرداری چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف تمام کیسزختم ہوجائیں، انہوں نے قرضے لے کرپوری قوم کو مقروض بنادیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز، عمران، زرداری، اسحاق ڈار اور پرویزالٰہی کی جائیدادیں بیچ کر ملک کا قرض اتارا جائے، اب آپ کی جگہ اقتدارنہیں بلکہ جیل میں ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ 16 دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اے پی ایس پر حملے میں150سے زائد طلبا شہید ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کلمے کی بنیاد پر بنایا گیا تھا،سیاسی قیادت، اسٹیبلشمنٹ اور بیورو کریسی کی وجہ سے ملک دو ٹکڑے ہوا۔

    سراج الحق نے کہا کہ ان سیاستدانوں کے اثاثے اربوں ڈالر کے ہیں، بلاول نے اپنےگھر کی قیمت 50لاکھ روپے بتائی ہے، میں بلاول ہاؤس 2کروڑ روپے میں خریدنے کو تیار ہوں، ان لوگوں کی سیاست کی بنیاد جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے، یہ امریکی غلام ورلڈبینک اورآئی ایم ایف کے ایجنڈے پر ہیں، یہ تمام سیاستدان کرپشن اور سودی نظام پر ایک ہیں۔

  • حکومت کسی اور سے نہیں قوم سے خوفزدہ ہے، اسد عمر

    حکومت کسی اور سے نہیں قوم سے خوفزدہ ہے، اسد عمر

    فیصل آباد : تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسدعمر نے کہا ہے کہ حکومت کسی اور سے نہیں قوم سے خوفزدہ ہے، شہبازشریف اب سوچیں حکومت ختم ہونے پرکہاں جائیں گے۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم لانگ مارچ کے سلسلے میں یہاں آئے ہیں، جو ٹارگٹ لگائے تھے پورے پاکستان میں ان کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خان صاحب جہاں سے گزر رہے ہیں وہاں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر بن جاتا ہے، رانا ثناء اللہ نے بہت بڑھکیں ماریں مگر وہ ناکام وزیرداخلہ ثابت ہوئے ہیں۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ یہ کتنی نااہل پولیس ہے اگر لانگ مارچ میں صرف دو ہزار بندہ ہے تو وہاں ہزاروں اہلکار کیوں لگا دیئے گئے؟ یہ لوگ تمام صوبوں کی پولیس اسلام آباد میں بھیج کر کتنی بار پریس کانفرنسیں کرتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکمرانوں کو جتنی بری طرح ناکامی ہوئی ہےاس سے ان کو شرم آجانی چائیے، اگر حکومت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو الیکشن کروا کیوں نہیں دیتی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں پتا ہے کہ الیکشن کروائے تو ساری پی ڈی ایم ہی ختم ہوجائے گی حکومت بہت زیادہ خوفزدہ ہے کسی اور سے نہیں بلکہ وہ قوم سے خوفزدہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ ہماری طرح عوام میں کھڑے ہوکر دکھائیں، یہ ایک منٹ بھی عوام کے ساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے۔سچ کے خوف سے میڈیا نمائندوں پر تشدد کیا جارہا ہے ان کیخلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔

    اسد عمر نے بتایا کہ سی پیک میں ہم نے باقاعدہ بتایا تھا عمران خان کے دور میں بہت کام ہوا، سی پیک سے انڈسٹریز بنی ریکارڈ کام ہوا، سڑکیں بھی سی پیک کی سب ہمارے دورمیں بنی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اب سوچیں حکومت ختم ہونے پرکہاں جائیں گے، نوازشریف کی تو دن بدن پلیٹیں گرتی جارہی ہیں۔

  • کس شہر میں آٹا سب سے مہنگا فروخت ہورہا ہے؟

    کس شہر میں آٹا سب سے مہنگا فروخت ہورہا ہے؟

    اسلام آباد: قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ شماریات نے آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

    ادارہ شماریات کے مطابق فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2 ہزار 333 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے، پنجاب کے دیگر تمام بڑے شہروں میں آٹے کا تھیلا 1 ہزار 295 روپے تک ہے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2 ہزار 200 تک میں فروخت ہورہا ہے، خیبر پختونخوا میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 21 سو روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔

    کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 2 ہزار 140، پشاور اور بنوں میں 2 ہزار 100 روپے تک کا دستیاب ہے۔

  • 20 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کی گئی کالج کی طالبہ بازیاب

    20 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کی گئی کالج کی طالبہ بازیاب

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 20 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کی گئی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پولیس نے بازیاب کروا لیا، ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے مغویہ سے دوستی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق 20 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کی گئی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو نارنگ منڈی سے بازیاب کروا لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابرار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مغویہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابرار اور مناہل کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

    طالبہ کو 13 اکتوبر کو کالج کے باہر سے اغوا کیا گیا، ملزم ابرار نے راستے میں اپنا اور مغویہ کا موبائل پھینک دیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم ابرار کے ساتھی طیب کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔