Tag: faisalabad

  • عمران خان آج فیصل آباد میں سیاسی مخالفین کو للکاریں گے

    عمران خان آج فیصل آباد میں سیاسی مخالفین کو للکاریں گے

    لاہور: پنجاب ضمنی الیکشن مہم کے آخری روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فیصل آباد میں سیاسی مخالفین کو للکاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضمنی الیکشن کے آخری روز فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

    چک جھمرہ کے اسپورٹس کمپلیکس میں جلسے کیلئے پنڈال اور اسٹیج کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکیں، چیئرمین عمران خان کی شام چار بجے جلسہ گاہ آمد متوقع ہے، عمران خان کی آمد کے پیش نظر شہریوں میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

    مذکورہ حلقے میں عمران خان کی قد آور تصاویر اور پینافلیکس آویزاں کردئیے گئے ہیں جن پر خیر مقدمی کلمات درج ہیں جبکہ شہر کے داخلی راستوں پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا فقید المثال استقبال کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

    چک جھمرہ: پی پی 97
    علی افضل ساہی (تحریک انصاف) بمقابلہ اجمل چیمہ (مسلم لیگ ن)

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی بیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں چیئرمین عمران خان نے تمام حلقوں میں جلسہ عام سے خطاب کیا ، انتخابی جلسوں میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    پنجاب ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، رات بارہ بجے مہم اختتام پزیر ہوگی جبکہ پولنگ سترہ جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔

  • نیا پاکستان بنانے والے، پرانے کا کباڑا کر گئے، خواجہ سعد رفیق

    نیا پاکستان بنانے والے، پرانے کا کباڑا کر گئے، خواجہ سعد رفیق

    فیصل آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈویژنل افسران نے وفاقی وزیر کو عوام کی سہولیات کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

    وفاقی وزیر نے قراقرم ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافروں سے ٹرین میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا۔

    وفاقی وزیر نے ڈی ایس ریلوے لاہور کو ہدایات دیں کہ پلیٹ فارم نمبر 2 اور 3 کے درمیان مسافروں کی سہولت کے لیے شیڈ تعمیر کیا جائے اور اسٹیشن کے باہر پارکنگ سٹینڈ کو بحال کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارمز کی مرمت اور اس کو لیول کیا جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر وہاں موجود قلیوں سے گھل مل گئے اور ان سے ان کے مسائل سنے۔

    وزیر ریلوے نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ ماضی میں قلیوں کو دی جانے والی سہولیات کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے اسٹیشن کے مین انٹری پوائنٹ کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

    وزیر ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر وینڈنگ سٹالز کی لوکیشن کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسافر آسانی سے ٹرین میں سوار ہو سکیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے لیے آنے والے، پرانے پاکستان کا کباڑا کر گئے۔ سب کچھ نئے سرے سے کرنا پڑ رہا ہے، ریلوے کو پٹڑی پر چڑھا دیا ہے جلد بہتری نظر آئے گی۔

  • پی ٹی آئی کے کتنے لوگ پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں؟، اے آروائی نیوز نےکھوج لگالیا

    پی ٹی آئی کے کتنے لوگ پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں؟، اے آروائی نیوز نےکھوج لگالیا

    اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، کتنے ارکان قومی اسمبلی پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں؟ اے آر وائی نیوز نے کھوج لگالیا۔

    تحریک انصاف سے بغاوت کرنے والے فیصل آباد ڈویژن کے 8 اراکین قومی اسمبلی کون ہیں؟ اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ارکان اسمبلی کا تعلق فیصل آباد ڈویژن سے ہے جو کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے، ارکان قومی اسمبلی کے تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔

    بغاوت کرنے والوں میں نصراللہ گھمن، عاصم نذیر، نواب شیر وسان، راجا ریاض، ریاض فتیانہ، خرم شہزاد، غلام بی بی بھروانہ اور غلام محمد لالی شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار اراکین اسمبلی پہلے بھی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر اتفاق کیا ہے، پی پی پی رہنماؤں کا موقف ہے کہ اسپیکر کے خلاف تحریک کے نتائج سے صورتحال بھی واضح ہوجائے گی۔

    ادھر ذرائع کے کا دعویٰ ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمانی سال مکمل اور ن لیگ فوری الیکشن چاہتی ہے جو کہ ڈیڈ لاک کی بنیادی وجہ ہے۔

    گذشتہ ہفتے جہانگیر ترین کی شہباز شریف، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے خفیہ ملاقاتوں کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں۔

    جہانگیر ترین گروپ نے فوری طور پر اپوزیشن کو کسی قسم کی یاد دہانی کرانے سے معذرت کرلی تھی جبکہ جہانگیر ترین گروپ نے فی الحال "دیکھو اور انتظار کرو” کی پالیسی پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • لوگوں کی بیماری میں ریاست نے کبھی ان کی ذمہ داری نہیں لی: وزیر اعظم

    لوگوں کی بیماری میں ریاست نے کبھی ان کی ذمہ داری نہیں لی: وزیر اعظم

    فیصل آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد میں نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجرا کردیا، انہوں نے کہا کہ بیماری میں لوگوں کی مدد رشتے دار اور پڑوسی کرتے ہیں، ریاست نے کبھی ذمہ داری نہیں لی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔ وزیر اعظم نے فیصل آباد میں نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجرا کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی صوبے کے لیے آسان نہیں کہ 400 ارب روپے ایک پراجیکٹ پر لگائے، کتنے حکمران آئے کبھی کسی نے سوچا کہ بڑی بیماری پر لوگ کیا کریں گے، ریاست مدینہ کی طرف یہ بہت بڑا قدم ہے۔ بیماری میں لوگوں کی مدد رشتے دار اور پڑوسی کرتے ہیں، ریاست نے کبھی ذمہ داری نہیں لی۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں مسلمانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہندوستان کے مسلمانوں کو معلوم تھا کہ سب اس ریاست میں نہیں آسکتے، آج بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دو جماعتیں 30 سال ملک پر حکومت کرتی رہیں، ملک بنانے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ زرداری اور نواز شریف امیر ہوجائیں۔ جن لوگوں نے عوام کی صحت کی ذمہ داری اٹھانی تھی وہ 30 سال باہر علاج کرواتے رہے۔ ان دو جماعتوں نے کبھی عام آدمی کے لیے نہیں سوچا۔

    انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کامیاب اور خوشحال معاشرے میں دو چیزیں ہوتی ہیں، کامیاب معاشرے میں قانون کی بالا دستی بہت ضروری ہے۔ سب سے پہلے قانون کی بالا دستی دوسرا فلاحی ریاست، اس پر ریاست مدینہ کھڑی تھی۔

    وزیر اعظم نےمزید کہا کہ چین کا بہت اہم دورہ ہوا ہے، اب نئی انڈسٹریز بھی لگیں گی، نیشنل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو مدعو کیا ہے۔

  • نہر میں ڈرم سے خواتین کی لاشیں ملنے کا معمہ حل ہو گیا

    نہر میں ڈرم سے خواتین کی لاشیں ملنے کا معمہ حل ہو گیا

    فیصل آباد: پنجاب کے علاقے ماموں کانجن میں نہر سے 2 خواتین کی نعشیں ملنے کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں نہر سے ایک ڈرم میں دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ان خواتین کو ان کے آشناؤں نے قتل کیا، اور مارنے سے پہلے دونوں بہنوں سے زیادتی بھی کی گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 2 ملزمان بھائی ہیں، جب کہ تیسرا ان کا ساتھی ہے، معلوم ہوا کہ انھوں نے پہلے وہاڑی میں مقتولہ زینب کے خاوند ظفر کو بھی قتل کر دیا تھا۔

    پولیس تفتیش کے مطابق زینب اور آمنہ دونوں بہنیں تھیں اور ان کی وہاڑی میں شادیاں ہوئی تھیں، مقتولہ زینب کی 3 بیٹیاں اور آمنہ کی 2 بیٹیاں تھیں، دونوں بہنوں کی عمر فاروق اور اس کے بھائی ابوبکر سے بھی دوستی تھی۔

    فیصل آباد میں نہر سے ملے ڈرم سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

    پولیس کا کہنا ہے کہ زینب اور آمنہ اپنے آشناؤں سے ملنے ماموں کانجن گئی تھیں، ظفر کے قتل کے بعد زینب عمر فاروق سے شادی کی ضد کرنے لگی، لیکن عمر کےانکار پر زینب نے شوہر کے قتل میں پکڑانے کی دھمکی دے دی تھی۔

    تفتیش کے مطابق عمر فاروق اور ابوبکر نے دونوں بہنوں کو نشہ آور چائے پلا کر بے ہوش کیا، اور پھر انھوں نے منہ پر تکیہ رکھ کر دونوں بہنوں کی سانس روک کر قتل کر دیا، بعد ازاں ملزمان نے پانی کی ٹنکی کے ڈرم میں لاشیں ٹھونس کر نہر میں بہا دیا۔

  • فیصل آباد: انصاف یوتھ ونگ کے عہدیدار سفیان کا قاتل گرفتار

    فیصل آباد: انصاف یوتھ ونگ کے عہدیدار سفیان کا قاتل گرفتار

    فیصل آباد: وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کے نوٹس پر فیصل آباد پولیس کی پھرتیاں، 24 گھنٹے کے اندر انصاف یوتھ ونگ کے عہدیدار کے قاتل کا سراغ لگالیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فیصل آباد کے علاقے مسعود پارک میں انصاف یوتھ ونگ کے مقامی رہنما سفیان کو محض اس لئے موت کے گھاٹ اتارا گیا کہ انہوں نے پتنگ فروش کو منع کیا تھا کہ بچوں کو پتنگ نہ فروخت کی جائیں۔

    سی پی او غلام مبشر نے بتایا کہ ملزم حمزہ نے اسی رنجش پر پارک میں ترقیاتی کام کراتے ہوئے انصاف یوتھ ونگ کے عہدیدار سفیان پر فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا تھا، واقعے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے سخت نوٹس لیا اور مقامی پولیس کو 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کی گرفتاری کی ہدایت جاری کیں۔

    سی پی او کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کے نوٹس پر فیصل آباد پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا، ملزم کے خلاف تھانہ جھنگ بازار میں مقتول کے والد عبدالغفار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز نے گذشتہ روز پیش آئے واقعے کی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں ملزم حمزہ کو موٹرسائیکل پر آتے اور پارک میں داخل ہوکر سفیان پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، فائرنگ کے بعد ملزم حمزہ پارک سے بھاگ کر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • فیصل آباد میں سفاکیت کی انتہا، لڑکی کو قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینک دیا گیا

    فیصل آباد میں سفاکیت کی انتہا، لڑکی کو قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینک دیا گیا

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں تالاب سے لاپتا لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق نواحی علاقے اعظم آباد سے چند روز قبل لڑکی لاپتہ ہوئی تھی، جس کی لاش اچکیرہ میں تالاب سے مل گئی۔

    پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان کےمطابق لڑکی کو خورشید ، اسحاق اور ساتھیوں نے ملازمت دلانے کے بہانے بلایا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش تالاب میں پھینک دی۔

    واقعے کے بعد سے ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: گیم میں دوستی پھر شادی کا جھانسہ، لڑکی مبینہ زیادتی کا شکار

    دوسری جانب لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سمیت لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کے واقعات تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں، گذشتہ ماہ لاہور میں جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا، جہاں پب جی گیم پر دوستی کرنے والی لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا تھا۔

    اکتوبر میں ڈی جی خان میں نجی تعلیمی اکیڈمی میں طالبات سے مبینہ زیادتی کی ویڈیوز نے سنسنی پھیلائی تھی، جہاں طالبات کو مختلف حیلے بہانوں سے اکیڈمی میں لا کر انہیں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور پھر بلیک میل کیا جاتا تھا۔

    ستمبر میں پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں 12 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

  • باہمت خاتون رکشہ ڈرائیور خواتین کیلئے مثال بن گئی

    باہمت خاتون رکشہ ڈرائیور خواتین کیلئے مثال بن گئی

    کہتے ہیں کہ وقت سب سے بڑا استاد ہے، جو مشکل حالات سے نمٹنے کا گُر بھی سکھا دیتا ہے۔ ان میں سے ایک شازیہ ناہید بھی ان چند خواتین میں سے ایک ہیں یا پھر شاید اکیلی وہ خاتون ہوں جنہیں آپ فیصل آباد کی سڑکوں پر رکشہ چلاتے دیکھ سکتے ہیں۔

    صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی شازیہ ناہید بھی ایسی ہی ایک خاتون ہیں، جنہوں نے شوہر کے چھوڑ جانے کے بعد مشکل وقت دیکھا لیکن اپنے حوصلے بلند رکھے اور ایک مشکل ذریعہ معاش اپناتے ہوئے رکشہ چلانے لگیں۔

    فیصل آباد کے علاقے گرین ٹاؤن کی رہائشی شازیہ ناہید کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جو دوسال قبل شوہر کے چھوڑ جانے کے بعد بچوں کی کفالت اور انہیں اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لیے خود میدان میں اتر آئیں۔

    شازیہ ناہید گزشتہ 2 سال سے رکشہ چلا کر نہ صرف بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں بلکہ ان کے تعلیمی اخراجات بھی نہایت ذمہ داری سے اٹھا رہی ہیں۔

    وہ ہر روز اپنے اور محلے کے بچوں کو اسکول پہنچاتی اور واپس لاتی ہیں، جس کے بعد کا وقت وہ بازار میں سواریوں کے لیے رکشہ چلا کر گذارتی ہے۔

    اس حوالے سے شازیہ ناہید کا کہنا ہے کہ جب میں نے رکشہ چلانا شروع کیا تو لوگوں نے بہت باتیں کیں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔

    شازیہ ناہید کا مقصد اپنے اور اپنے بچوں کے لیے باعزت زندگی اور روشن مستقبل کا حصول ہے اور وہ اپنے مقصد کے حوالے سے فولادی عزم رکھتی ہیں۔

  • کلین اینڈ گرین مہم  ، پاکستان ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے تیار

    کلین اینڈ گرین مہم ، پاکستان ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے تیار

    فیصل آباد : کلین اینڈگرین مہم میں پاکستان ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے تیار ہے ، آج فیصل آباد کی تمام تحصیلوں میں 1 لاکھ پودے لگائےجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی ماحولیاتی تبدیلی کےحوالےسےشجرکاری مہم جاری ہے، آج فیصل آباد کی تمام تحصیلوں میں 1 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

    دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کلین اینڈگرین مہم کےتحت ایک لاکھ پودےلگائےجارہےہیں اور ایک لاکھ پودےلگاکرعالمی ریکارڈبنانےجارہےہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک 8لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ کلیم شہیدپارک میں 20ہزارپودےلگائےگئے، اس دوران شجر کاری مہم میں اسکولز کےبچوں کی بڑی تعدادشریک ہوئے جبکہ پودےلگانےکی مہم بڑی اسکرین پردکھائی جارہی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ 15 اگست کوپاکستان نےایک منٹ میں50ہزارپودےلگانےکاورلڈریکارڈ قائم کرتے ہوئے بھارت کواس ریکارڈسےمحروم کردیا تھا، بھارت نے ایک منٹ میں37ہزارپودے لگا کرورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

  • جلد سے جلد بڑے شہروں میں 40 فیصد لوگوں کو ویکسین لگانے کی کوشش ہے: یاسمین راشد

    جلد سے جلد بڑے شہروں میں 40 فیصد لوگوں کو ویکسین لگانے کی کوشش ہے: یاسمین راشد

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کوشش ہے 14 اگست تک بڑے شہروں میں 40 فیصد لوگوں کو ویکسی نیٹ کردیں، ہم اپنی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دیں تو کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے 70 فیصد کیسز سامنے آرہے ہیں، ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے کرنے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسی نیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عملدر آمد کریں، کوشش ہے 14 اگست تک بڑے شہروں میں 40 فیصد لوگوں کو ویکسی نیٹ کردیں۔ ہم اپنی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دیں تو پھیلاؤ میں کمی آسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت فیصل آباد میں 13 لاکھ 24 ہزار لوگوں کو ڈوزز لگ چکی ہیں، صرف گزشتہ 24 گھنٹے میں 31 ہزار لوگوں کو ڈوزز لگی ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے ساتھ نیا ڈینٹل کالج بنایا جا رہا ہے، پی سی ون تیار کر کے فیصل آباد کو نیا ڈینٹل کالج دیاجائے گا، دسمبر کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس صحت کارڈ ہوگا۔

    انہوں نے میزد کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ صحت کے شعبے میں زیادہ سہولیات دیں، ہمارا صرف دوائیوں کا بجٹ 40 ارب روپے سے زیادہ ہے، اسپتالوں سے کہا ہے کہ یقینی بنائیں کہ مریضوں کو مفت دوائیں ملیں۔