Tag: faisalabad

  • فیصل آباد : ایک دن کی دلہن سے شوہر سمیت چار افراد کی مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    فیصل آباد : ایک دن کی دلہن سے شوہر سمیت چار افراد کی مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    فیصل آباد : ایک دن کی دلہن سے شوہر سمیت چار افراد کی مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ نشاط آباد میں درج کرلیا گیا، خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے نلکا کوہالہ میں آٹھ جون کی رات شادی کے دوسرے دن25سالہ دلہن نورین کو مبینہ طور پر اس کے شوہر شہباز اور جیٹھ عرفان سمیت چار افراد نے شراب پی کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    تھانہ نشاط آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے نورین کا الائیڈ اسپتال سے میڈیکل کرایا۔ متاثرہ خاتون کے ہاتھ ، بازو ، پیشانی اور جسم پر تشدد کے نشانات اورخراشیں ہیں، نورین صدمے سے سخت ذہنی دباؤ اور سکتے کی کیفیت میں ہے۔

    مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار نوبیاہتا دلہن کی میڈیکل رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں فی الحال اجتماعی زیادتی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم نورین کے جسم سے تین نمونے لے کر فرانزک لیب لاہور بھجوائے گئے ہیں۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فرانزک لیب کی رپورٹ ملنے پر ہی اجتماعی زیادتی کے بارے میں کچھ کہا جاسکے گا۔ تھانہ نشاط آباد پولیس نے نورین کے بھائی امین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دولہا شہباز سمیت چار افراد کوحراست میں لے کر بیان ریکارڈ کرلیے ہیں۔

  • عوام کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، فیصل واوڈا

    عوام کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عوام کو سب معلوم ہے وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، آصف زرداری کو گرفتار نیب نے کیا ہے حکومت نے نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور نون لیگ کے مصدق ملک بھی موجود تھے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف زرداری کو قومی احتساب بیورو نے گرفتار کیا ہے حکومت نے نہیں، نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، ایسا ممکن ہی نہیں کہ عمران خان کا چیئرمین نیب پر کوئی دباؤ ہو، عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت مسترد کی.

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کیسز ہم نے نہیں بلکہ آج جو ان کے اتحادی ہیں انہوں نے فائل کیے تھے، عوام کو سب معلوم ہے وہ بےوقوف نہیں، وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پرنہیں نکلیں گے، موجودہ حکومت کی اب این آراو کی کوئی پالیسی نہیں ہے.

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے سیف الرحمان کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا، اسحاق ڈار ان کے بیٹے اور شہبازشریف کا داماد مفرور ہے.

    یہ لوگ پاکستان واپس آئیں کیوں مفرور ہیں، عدالت میں پیش ہوکر احتساب کا سامنا کریں. کیا یہ لوگ سیف الرحمان کا دور بھول گئے ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن کی نظر میں جمہوریت یہ ہے کہ پہلے آپ کی باری پھر ہماری۔

  • فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد

    فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی نثار کالونی میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ ماریہ پر میاں بیوی نے تشدد کیا، بچی کے بازوؤں، چہرے اور کانوں پر زخم کے نشانات موجود ہیں۔

    گھریلو ملازمہ ماریہ پولیس کو رات گئے سڑک پربھاگتی ہوئی ملی تھی، پولیس نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دے دیا، بچی کے ہاتھوں کی انگلیاں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں۔

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق ملزم اویس اور بیوی سونیا فرار ہوچکے ہیں۔ بچی سے زیادتی کیے جانے کا بھی شبہ ہے، فرانزک کے لیے نمونے لاہوربھجوا دیے گئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق بچی کے میڈیکل کے بعد ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

    ماریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گھرکا مالک اورمالکن تشدد کا نشانہ بناتے تھے، ابو فوت ہوگئے ہیں، امی ایک سال پہلے کام پر چھوڑ کرگئیں اور دوبارہ ملنے نہیں آئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے مالکن کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والی 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو لاہورکے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایک گھر سے بازیاب کرایا تھا۔

  • سنی اتحاد کونسل نے بھی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کو حرام قرار دے دیا

    سنی اتحاد کونسل نے بھی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کو حرام قرار دے دیا

    فیصل آباد : سنی اتحاد کونسل کے25مفتیان کرام نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کو حرام قرار دینے کا فتویٰ جاری کردیا، ان کا کہنا ہے کہ قوم ڈالر کا بائیکاٹ کرکے ملک سے وفاداری اور محبت کا ثبوت دے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی روز بروز بڑھتی قدر کے باعث ملکی معیشت شدید متاثر ہورہی ہے، اس بات کے پیش نظر محب وطن حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

    اس سلسلے میں سنی اتحاد کونسل کے25مفتیان کرام نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی حرام ہے اور حدیث میں بھی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو لعنتی قرار دیا گیا ہے۔

    فتویٰ کے مطابق سنگین معاشی صورتحال میں منافع خوری کیلئے ڈالرخریدنا بدترین گناہ ہے، لہٰذا قوم ڈالر کا بائیکاٹ کرکے ملک سے وفاداری اور محبت کا ثبوت دے، فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ قوم ملکی مصنوعات استعمال کرے، غیر ملکی مصنوعات کا استعمال چھوڑ دے۔

    مزید پڑھیں: موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچناشرعاً گناہ ہے، مفتی تقی عثمانی

    واضح رہے کہ اس قبل مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ’’موجودہ صورت حال میں ڈالر خرید کر اس انتظار ميں رکھنا کہ قیمت بڑھنے پر بیچ کر نفع کمایا جائے ملک کے ساتھ بے وفائی کے علاوہ احتکار ( ذخیرہ اندوزی) ہونے کی بنا پر شرعاُ وہ گناہ بھی ہے جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اور اسکے برے نتائج سے محفوظ رکھے، آمین‘‘۔

    مزید پڑھیں: عوام ڈالرز  بیچ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کریں، مفتی نعیم

    علاوہ ازیں جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے بھی کہا ہے کہ معاشی بحران میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی جائز نہیں ہے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری مہنگائی میں اضافے کا باعث ہے۔

    مفتی نعیم نے کہا کہ معمولی منافع کے لیے اپنی آخرت برباد نہ کی جائے، جب تک ہم ایک قوم نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔

  • فیصل آباد: ٹرک کی زد میں آکر3 نوجوان جاں بحق

    فیصل آباد: ٹرک کی زد میں آکر3 نوجوان جاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیورکی تلاش شروع کردی۔

    فتح جنگ کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فتح جنگ کے قریب راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرآئل ٹینکراور وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے

  • فیصل آباد : ڈکیتی کا ڈراپ سین، شوہر نے بیوی اور اس کے دوست کو قتل کر دیا

    فیصل آباد : ڈکیتی کا ڈراپ سین، شوہر نے بیوی اور اس کے دوست کو قتل کر دیا

    فیصل آباد : پولیس نے ڈکیتی کی واردات کا اصل معمہ حل کر کے دہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ذوالفقار نے اپنی بیوی سمیت 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ جھمرہ میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کا معاملہ کچھ اور ہی نکلا، پولیس نے شک پڑنے پر گھر کے سربراہ کو حراست میں لیا تو حقیقت کھل کر سامنے آ گئی۔

    اٹھائیس سالہ عاصمہ اور اس کے دوست کو خاتون کے شوہر نے قتل کیا، ذوالفقار نے دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

    پولیس کو واقعات کی کڑیاں کسی اور جگہ ملتی دکھائی دیں تو شوہر پر شک گزرا اور حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو حقیقت آشکار ہوگئی پولیس نے مقتولین لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔

  • فیصل آباد : فائرنگ کرنے والے وکلاء کیخلاف پنجاب بار کونسل کی سخت کارروائی

    فیصل آباد : فائرنگ کرنے والے وکلاء کیخلاف پنجاب بار کونسل کی سخت کارروائی

    فیصل آباد : پنجاب بارکونسل نے ضلع کچہری میں گزشتہ دنوں وکلاء  گروپوں کے مسلح تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ میں ملوث وکلاء کا لائسنس معطل کرتے ہوئے انہیں پریکٹس سے بھی روک دیا، بارکونسل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تین اپریل کو ہونے والے وکلاء کے دوگروپوں میں تصادم کا پنجاب بارکونسل نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بارکونسل نے گزشتہ روز فائرنگ کرنے والے وکلاء کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ذمہ دار وکیل لیاقت جاوید اور اس کے3وکیل بیٹوں کا لائسنس معطل کردیا ہے۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت چاروں وکیل باپ بیٹوں کو وکالت کی پریکٹس سے بھی روک دیا گیا، سیکریٹری پنجاب بار کونسل نے لائسنس معطلی کا مراسلہ جاری کردیا۔

    پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی13اپریل کو معاملے کی مزید سماعت کرے گی، یاد رہے کہ فیصل آباد کی ضلع کچہری میں3اپریل کو ہونے والے جھگڑے پر ملزمان نے وکیل محمد حسین پر تشدد اور فائرنگ کی تھی، تھانہ کوتوالی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • فیصل آباد : سفاک شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    فیصل آباد : سفاک شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    فیصل آباد / لاہور : مشتعل شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، لاہور میں سسرال والوں کے مظالم سے تنگ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کی حدود میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی پر بہیمانہ تشدد کیا، مضروبہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے کے بعد مشتعل شوہر نے بیوی نسرین کی زبان کاٹ دی، تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے ملزم جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔

    زخمی نسرین کے رشتہ دار نے پولیس کو بتایا ہے کہ جھگڑے کے بعد ملزم جہانگیر نے پہلے نسرین کو طلاق دی پھر اسے قتل کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث تیز دھار آلے سے اس کی زبان کٹ گئی۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے شاد باغ کی رہائشی خاتون انیلہ مبشر نے شوہر اور ساس کے مظالم سے پریشان ہوکر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔

    انیلہ مبشر نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ چار سال سے اس کا خاوند اور ساس رسیوں سے باندھ کر اسے پائپ سے شدید تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

    بہیمانہ تشدد کے باعث بچہ بھی پیٹ میں ہی مرگیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے کمرے میں بند کرکے مارتے اور جسم پر گرم تیل پھینکتے تھے۔

    اسما تشدد کیس میں نیا موڑ، ملزم ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث نکلا

    یاد رہے کہ گذشتہ رو زلاہور کی مقامی عدالت میں اسما عزیز تشدد کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس کے عدالت نے اسما کے خاوند فیصل اور ملازم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا.

    خیال رہے کہ اسما کے شوہر نے بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بال مونڈھ دیے تھے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے واقعے کا فوری نوٹس لیا، جس کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ کاہنہ میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • فیصل آباد: بچے کی گولی سے ماں کے جاں بحق ہونے کا ڈراپ سین ہوگیا، شوہر زیر حراست

    فیصل آباد: بچے کی گولی سے ماں کے جاں بحق ہونے کا ڈراپ سین ہوگیا، شوہر زیر حراست

    فیصل آباد:‌ سات سالہ بچے کی فائرنگ سے ماں‌ کے  قتل کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا،  مقتولہ کے زیر حراست شوہر نے اعتراف کر لیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق مقتولہ حنا کی بہن  نوشین کا بیان سامنے آنے کے بعد مشکوک ہونے والا معاملہ آخر اپنے انجام کو پہنچا۔

    قبل ازیں مقتولہ کے شوہر  رضوان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے بیٹے سے غلطی سے گولی چل گئی، جس سے اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی، البتہ مقتولہ کی بہن نے الزام عائد کیا کہ مقتولہ کے شوہر  رضوان نے اسے قتل کیا ہے، وہ حنا کومارتا پیٹتا تھا، جس کی مقتولہ نے ویڈیوز بھی بنائی تھیں.

    مقتولہ کی بہن نوشین نے مطالبہ کیا کہ اس کے بہنوئی کو گرفتار کرکے فوری انصاف دیا جائے.

    حنا کے شوہر رضوان نے پولیس کو بتایا تھا کہ سات سالہ بیٹے اذان نے اس کے پستول کو کھلونا سمجھ کر گولی چلائی، جو حنا کو لگی، البتہ پولیس نے مزید تفتیش کے لیے رضوان کو گرفتار کر لیا، جس نے دوران تفتیش اعتراف کر لیا کہ اسی نے حنا کو قتل کرکے سات سالہ بیٹے پر الزام عائد کر دیا۔

    مزید پڑھیں: فیصل آباد: 7 سال کے بچے کی مبینہ فائرنگ سے ماں جاں بحق

    ملزم رضوان کا کہنا تھا کہ گھریلو ناچاقی جھگڑے کی وجہ بنی، قتل کے بعد اس نے بیٹے پر الزام لگا دیا۔

  • فیصل آباد: 7 سال کے بچے کی مبینہ فائرنگ سے ماں  جاں بحق

    فیصل آباد: 7 سال کے بچے کی مبینہ فائرنگ سے ماں جاں بحق

    فیصل آباد : فیصل آباد میں مبینہ طور پر سات سالہ بیٹے سے پستول چلنے سے ماں جاں بحق ہوگئی ، مقتولہ کی بہن نے بہنوئی پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ، جس کے بعد شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی رضوان نے تھانہ جھنگ بازار سے پولیس کو اطلاع کی کہ اس کے سات سالہ بیٹے اذان نے گھر میں پڑے اس کے پستول کو کھلونا سمجھ کر اپنی ماں حنا پر گولی چلا دی ہے۔

    سینے پر گولی لگنے سے شدید زخمی 26 سالہ حنا فاطمہ الائیڈ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔

    پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ مقتولہ حنا کے شوہر رضوان کو حراست میں لے کر تفیش شروع کر دی ہے ۔

    مزید پڑھیں : سکھر: سگریٹ نہ دینے پر دوست نے دوست کو گولی مار دی

    دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ حنا فاطمہ کی بہن نوشین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بہنوئی رضوان نے حنا کو قتل کیا ہے، رضوان اس کی بہن حنا فاطمہ کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا، ایک سال پہلے بھی رضوان نے حنا فاطمہ پر فائرنگ کی تھی ۔

    نوشین کا کہنا تھا حنا اپنے اوپر شوہر کے تشدد کی تصاویر بھی مجھے بھیجتی تھی، میری بہن نے بچوں کی وجہ سے رضوان سے علیحدگی اختیار نہیں کی تھی۔

    مقتولہ کی بہن نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ ملزم کو سزا دلا کر ہمیں انصاف فراہم کریں۔