Tag: Faislabad SHO

  • اختیارات سے تجاوز پر ایس ایچ او سول لائن سمیت 6 پولیس اہلکار معطل

    اختیارات سے تجاوز پر ایس ایچ او سول لائن سمیت 6 پولیس اہلکار معطل

    فیصل آباد: سی پی او فیصل آباد نے بے گناہ شہری کو ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث کرنے اور غلط دفعات شامل کرنے پر ایس ایچ او سول لائنز ، سب انسپکٹر اور چار ڈولفن اہلکار معطل کر دیئے۔

      پولیس کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے بے گناہ شہری کو ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث کرنے اور غلط دفعات شامل کرنے پر ایس ایچ او سول لائن سمیت 6 پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

    سی پئ او فیصل آباد نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز ارشد قدیر، سب انسپکٹر اسلم اور ڈولفن اہلکاروں چراغ، ضیا، بابر اور مبشر نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اقدام قتل کیس میں زخمی ہونے والے شہری کے بیٹے کو ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث کر دیا تھا جبکہ ایس ایچ او نے مقدمے میں غلط دفعات بھی شامل کیں۔

     سی پی او کامران عادل نے شہری کی درخواست پر معاملے کی انکوائری کے احکامات دیئے تھے، ڈی ایس پی سول لائنز عامر وحید کی انکوائری رپورٹ میں پولیس اہلکاروں کو قصوروار ٹھہرایا گیا جس پر سی پی او نے ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور چار ڈولفن اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

  • چیف جسٹس آزاد کمیشن بنائیں، ثبوت پیش کروں گا، فرخ وحید

    چیف جسٹس آزاد کمیشن بنائیں، ثبوت پیش کروں گا، فرخ وحید

    کراچی: سابق ایس ایچ او فیصل آباد فرخ وحید نے کہا ہے کہ مجھے اور اہل خانہ کو کچھ ہوا تو رانا ثنا اللہ ذمہ دار ہوں گے، چیف جسٹس آزاد کمیشن بنائیں تو ثبوت پیش کرسکتا ہوں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام مٰں گفتگو کرتے ہوئے سابق ایس ایچ او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ ’یہ لوگ پولیس کے ذریعے غلط کام کراتے تھے، رانا ثناء اللہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں اگر مجھے یا اہل خانہ کو کچھ ہوا تو سابق صوبائی وزیر قانون ذمہ دار ہوں گے‘۔

    فرخ وحید کا کہنا تھا کہ لندن میں مجبوری کی وجہ سے بیٹھا ہوں مگر وطن واپس آنے کا خواہش مند ہوں، اگر چیف جسٹس آف پاکستان آزاد کمیشن بنائیں تو تمام ثبوت پیش کروں گا کیونکہ راناثناء اللہ مجھ سےجو کچھ کراتےرہے سارےثبوت موجودہیں۔

    مزید پڑھیں: عابد باکسر کے بعد پنجاب کے ایک اور سابق پولیس افسر کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

    سابق ایس ایچ او فرخ وحید کا کہنا تھا کہ بھولاگجرکو راناثناء اللہ نےقتل کرایا اس بات کا اعتراف خود نوید کمانڈو نے بھی کیا تھا،  موجودہ احتساب کو دیکھ کرضمیرجاگ اٹھا، پہلےحالات سازگارنہیں تھےاس لیےخاموش رہا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاکےذریعےعوام کیلئےاپناویڈیوپیغام بھیجا اب تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خود تحریری درخواست بھیجوں گا،  راناثنا اللہ نے میرےدوست تو نہیں اس لیےکام کے لیے ہی کال کیاکرتےتھے، اعتراف کرتا ہوں کہ بطور پولیس افسر صوبائی وزیر قانون کاساتھ دیتارہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔