Tag: faislabad

  • گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کارروائی، ممنوعہ دستاویزات برآمد

    گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کارروائی، ممنوعہ دستاویزات برآمد

    فیصل آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار ملزم کی نشاندہی کے بعد تولیہ کے گودام میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ دستاویزات اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے کومبنگ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے ملزم نے دوران تفتیش ممنوعہ دستاویزات اور لڑیچر چھپانے کا ناکشاف کیا جس کے بعد فوج ، حساس اداروں اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے تولیہ کے گودام میں کارروائی کی۔ دورانِ کارروائی تولیہ کے ڈبوں میں چھپائے گئے پمفلٹ، اشتعال انگیز مواد اور کتابیں برآمد کی گئیں۔

    پڑھیں:  کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ’’برآمد ہونے والا سامان کالعدم مذہبی جماعت کا ہے جس میں اشتعال انگیز مواد بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں ملزم نے دوران تفتیش جن افراد کے نام لیے اُن کی گرفتاری کے لیے عید کے بعد باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے دی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں:  راولپنڈی سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن، سینکڑوں گرفتار

    یاد رہے سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی خاص ہدایت کے بعد ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس میں اب تک کئی دہشت گردوں کو گرفتار کیاجاچکا ہے۔ کومبنگ آپریشن کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے خطرناک دہشت گروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • یونیورسٹی ٹاؤن سے لاپتہ بچے کا سراغ نہ مل سکا، سی پی او کی اہل خانہ سے ملاقات

    یونیورسٹی ٹاؤن سے لاپتہ بچے کا سراغ نہ مل سکا، سی پی او کی اہل خانہ سے ملاقات

    فیصل آباد : یونیورسٹی ٹاؤن سے گزشتہ روز مبینہ طور پر اغواء ہونے والے بچے ابراہیم کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

    تفصیلات کے مطابق  ملت روڈ پر واقع یونیورسٹی ٹاؤن کے رہائشی سافٹ وئیر انجینئر محمد مشتاق کا 13 سالہ صاحبزادہ ابرہیم عبدالعزیز پیر کی صبح گھر سے نکلا اور تاحال واپس نہ آیا، تھانہ ملت ٹاؤن نے متوفی کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر کے ساتویں جماعت کے طالب علم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    خبر پڑھیں : بچوں کا اغوا جاری، لاہور میں ماں سمیت دو بچیاں‌ لاپتا

    دو روز گزرنے کے باوجود ابرہیم کا سراغ نہیں مل سکا جس کے بعد تھانہ ملت ٹاؤن کے سی پی او افضال احمد آج مغوی کی رہائش گاہ گئے اور اُن کے والد سے ملاقات کر کے بچے کی باحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کروائی۔

    یہ بھی پڑھیں :  اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں

    اہل خانہ سے ملاقات کے بعد سی پی او افضال احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ابرہیم کی بازیابی کے لیے 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی مدینہ ٹاؤن کے ایس پی کررہے ہیں، سی پی او افضال احمد نے ایس پی مدینہ ٹاؤن کو بچے کی جلد بازیابی کے لیے ہر سطح پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔

    پڑھیں :   پنجاب کے مختلف علاقوں سے چھ ماہ میں 652 بچے اغواء سرکاری رپورٹ جاری

    یاد رہے پنجاب پولیس کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں رواں سال اغواء یا لاپتہ ہونے والے بچوں کی گمشدگی کی تعداد کے حوالے سے حیران کُن انکشاف کیا گیا تھا کہ رواں سال کے 6 ماہ میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے 652 بچے اغواء کیے گئے ہیں جن میں سب سے زیادہ 352 بچوں کو لاہور سے اغواء کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :    لاہور: بچوں کی بازیابی پہلی ترجیح ہے،جسٹس ثاقب نثار

    رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ رجسٹری میں بچوں کے اغواء کے متعلق خصوصی بینچ تشکیل دی تھی، خصوصی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے بچوں کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

  • وزیر قانون راناثنااللہ کی زیر صدارت امن و امان اجلاس ، یوم علی کی سیکیورٹی کا جائزہ

    وزیر قانون راناثنااللہ کی زیر صدارت امن و امان اجلاس ، یوم علی کی سیکیورٹی کا جائزہ

    اسلام آباد: صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ کی زیر صدارت امن و امان اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنے اور یوم علی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    راناثنااللہ کی قیادت میں سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی لاہور آمد اور دھرنے کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ منہاج القرآن انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہا جائے اور 38 نکاتی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت میں عمل درآمد کرایا جائے۔

    راناثنااللہ نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی اور خصوصی طور پر یوم علی کےموقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 قاتلوں کو پھانسی دیدی گئی

    پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 قاتلوں کو پھانسی دیدی گئی

    لاہور: پنجاب میں سزائے موت پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، لاہور، فیصل آباد، وہاڑی اور بہاولپور میں چار قاتلوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کےتحت سزائےموت کے مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، فیصل آباد سنٹرل جیل میں اشفاق کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا، مجرم نے انیس سو ننانوے میں ایک شخص کو قتل کیا تھا، بہاولپور سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم مقبول احمد کو پھانسی دی گئی۔

    لاہور میں مجرم تنزیل احمد کو پھانسی پر لٹکایا گیا، جیل ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے تنزیل احمد نے معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کو قتل کر دیا تھا، جس کے بعد اسے جرم ثابت ہونے پر ماتحت عدلیہ کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ اعلی عدالتوں کی جانب سے ماتحت عدلیہ کا فیصلہ برقرار رکھے جانے پر صدر مملکت نے مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی جس پر پانچ ستمبر کو مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے۔

    گذشتہ روز مجرم کی اس کے اہلخانہ کے ساتھ آخری ملاقات کروا دی گئی اور آج جمعرات کو علی الصبح مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ اس موقع پر جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    وہاڑی میں مجرم محمد آصف عرف اچھو کو پھانسی دی گئی ، نواحی آبادی کے رہائشی محمد آصف عرف اچھو نے 27 جولائی 1998 کو اپنے خالہ زاد 18 سالہ محمد اشرف کو جنسی حوس پورا نہ ہونے پر چھریوں کے وار کر کے کے قتل کر دیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سٹی وہاڑی میں درج ہوا ملزم کو ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن سید اٖضال شریف نے 2005میں سزا موت سنائی تھی، ملزم کی اپیل ہائی کورٹ ملتان بنچ ، سپریم کورٹ پاکستان اور صدر پاکستان سے خارج ہونے کے بعد ڈسٹر کٹ انیڈ سیشن جج وہاڑی غفار جلیل نے 3ستمبر 2015کو مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے، جس کے تحت کے آج 10 ستمبر کوصبح ساڑھے 5 بجے مجر م محمد آصف عرف اچھو کو تختہ دار پرلٹکایا دیا گیا۔

    جیل انتظامیہ نے پھانسی کےبعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مجرمان کی میتیں لواحقین کے حوالے کردیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی مختلف جیلوں میں 200 سے زائد مجرمان کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

  • صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملہ،  بال بال بچ گئے

    صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

    فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، فیصل آباد میں ہونے والے حملے میں حامد رضا محفوظ رہے۔

    پاکستان سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، صاحبزادہ حامد رضا حملے میں محفوظ رہے اور انہیں معمولی زخمی ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ انہیں مسلسل کالعدم تنظیموں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ جس سے انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا۔

    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اس قبل بھی ان پرحملہ کیا گیا تھا،  قتل کی دھمکیوں کی اطلاع فیصل آباد انتظامیہ کو دیئے جانے کے باوجود خاطر خواہ سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

  • مختلف شہروں میں سزائے موت کے منتظر 7قیدی اپنے منطقی انجام کو پہنچے

    مختلف شہروں میں سزائے موت کے منتظر 7قیدی اپنے منطقی انجام کو پہنچے

    لاہور :ملک کے مختلف شہروں میں سزائے موت کے منتظر سات قیدی اپنے منطقی انجام کو پہنچے۔

    انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، فیصل آباد سنٹرل جیل میں سزائے موت کے منتظر دو قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی، مجرم یونس نے دو خواتین سمیت تین افراد کا قتل کیا تھا۔

    دوسرے مجرم اللہ دتہ کو ایک خاتون کے قتل پر پھانسی دی گئی، سزائے موت کے تیسرے مجرم ذوالفقار علی کی سزا پر عملدرآمد صلح کے باعث روک دیا گیا۔

    گجرانوالہ سنٹرل جیل میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا مجرم اشرف منطقی انجام کو پہنچا، سزائے موت کے ایک اور قیدی محمد سعید کی پھانسی صلح کے بعد روک دی گئی۔

    سیالکوٹ سنٹرل جیل میں ایک شخص کے قاتل مجرم بشارت کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

    پھانسی کے مجرم شفقت کی پھانسی عدالت میں نظرثانی کی اپیل کے باعث مؤخرکردی گئی، جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی عبد الرؤف کو پھانسی دی گئی۔

    ڈی جی خان سنٹرل جیل میں قتل کے جرم میں اصغر علی کو پھانسی چڑھایا گیا، لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں ایک شخص کے قاتل مجرم مختار کو پھانسی دی گئی۔

    سزائےموت کے قیدی خضرحیات کی پھانسی گزشتہ رات ہائی کورٹ کیجانب سے حکم امتنائی آنے پر موخر ہوگئی۔

    واضح رہے کہ اب تک 162 مجرمان کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

  • ملتان ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں3 مجرمان کو پھانسی دیدی گئی

    ملتان ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں3 مجرمان کو پھانسی دیدی گئی

    پنجاب : فیصل آباد ،گجرانوالہ اور ملتان میں سزائے موت کے تین قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ دو مجرموں کی پھانسی مؤخر کردی گئی۔

    گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی اعجاز کو علی الصبح پھانسی دیدی گئی ،مجرم اعجاز نے انیس سو اٹھانوے میں  ادھار کی رقم واپس مانگنے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ سزائے موت کے دوسرے قیدی امجد علی کی پھانسی لواحقین میں صلح کے باعث مؤخر کردی گئی۔

    فیصل آباد سینٹرل جیل میں بھی سزائےموت کے دوقیدیوں میں سے ایک کو پھانسی پر لٹکادیا گیا جبکہ دوسرے قیدی کو ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست کے باعث ایک دن کی مہلت مل گئی۔

    ملتان سینٹرل جیل میں قتل کے جرم میں سزا یافتہ قیدی محمد عباس کو پھانسی دیدی گئی۔

    اضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں حکومت کی جانب سے سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی مختلف جیلوں میں تقریبا 100 سے زائد افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

  • فیصل آباد : بوائلرپھٹنے سے چھت گرگئی، 4مزدور جاں بحق

    فیصل آباد : بوائلرپھٹنے سے چھت گرگئی، 4مزدور جاں بحق

    فیصل آباد: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے گرنے والی چھت کے ملبے تلے دب کر چار مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    فیصل آباد کے علاقے اکبر آباد میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے کے باعث فیکٹری کی چھت گرگئی، چھت گرنے سے فیکٹری میں کام کرنے والے چار مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر تین مزدور زخمی ہوگئے۔

    بوائلر پھٹنے کے باعث چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فیکٹری پہنچ گئی اور جاں بحق مزدورں کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پراسپتال پہنچایا۔

    ڈی سی او نے فیکٹری کا بوائلر پھٹنے کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی سی او نے فیکٹری کو سیل کرنے اور مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • فیصل آباد: اسکول کی چھت گرگئی، پچاس بچیاں ملبے تلے دب گئیں

    فیصل آباد: اسکول کی چھت گرگئی، پچاس بچیاں ملبے تلے دب گئیں

    فیصل آباد: اسکول کی چھت گرنے سے پچاس سے زائد طالبات ملبے تلے دب گئیں ، ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

    تفصٰلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کارخانہ بازار میں واقع گورنمنٹ گرلزہائی اسکول کی نویں جماعت کی چھت گرنے سے پچاس سے زائد طالبات کلاس روم میں ملبے تلے دب کر رہ گئی ۔

    ریسکیو اداروں نے طالبات کی جان بچانے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور ملبے سے تمام بچیوں کو نکال لیا گیا جن میں سے متعدد زخمی حالت میں ہیں جنہوں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور اس کے بعد قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسکول فیصل آباد کے قدیم ترین اسکولوں میں سے ایک ہے اور اس کی عمارت کی حالت انتہائی مخدوش ہے۔

  • راناثنااللہ کے ڈیرےکےباہر پولیس اورکارکنان میں تصادم

    راناثنااللہ کے ڈیرےکےباہر پولیس اورکارکنان میں تصادم

    فیصل آباد : احتجاج سنگین صورتحال اختیار کر گیا ، تحریک انصاف کے کارکنان رانا ثنااللہ کے گھر کےباہر جمع ہوگئےجس کے بعد رانا ثنا اللہ نے بھی کارکنوں کو ڈیرے پر بلالیا۔

     فیصل آباد میں رانا ثنااللہ کے ڈیرے کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، مشتعل کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے وقفے وقفے سے شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی اضافی نفری اور بکتر بند گاڑی بھی سابق وزیر قانون کے گھر پہنچادی گئی۔

    فیصل آباد میں مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے کارکن کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکن رانا ثنااللہ کے ڈیرے کے باہر جمع ہوگئے، جہاں کچھ مشتعل افراد نے سابق وزیر قانون کے گھر پر پتھراؤ شروع کردیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ شروع کی۔

    جس کے جواب میں رانا ثنااللہ کےحامیوں نےتحریک انصاف کی پیشقدمی روکنےکے لئے پتھروں کاذخیرہ جمع کرلیا اور کارکنوں کو طلب کرلیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےکارکن حق نواز کی موت مبینہ طو رپررانا ثنا اللہ کے داماد کے گارڈ کی فائرنگ سے ہوئی،عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ایف آئی آر کٹوائے بغیر تھانے سے نہیں جائیں گے،گزشتہ روز رانا ثنااللہ نے دھمکی دی تھی کہ وہ تحریک انصاف کو دیکھ لیں گے۔