Tag: faislabad

  • رانا ثنا اللہ اور ان کے داماد،  پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کے ذمہ دار نامزد

    رانا ثنا اللہ اور ان کے داماد، پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کے ذمہ دار نامزد

    فیصل آباد : ناولٹی چوک پرایک شخص دن دھاڑے گولیاں برساتا رہا، ماڈل ٹاؤن کی طرح پولیس نےیہاں بھی کوئی مداخلت نہیں کی۔ تحریک انصاف کا دعویٰ کہ ملزم راناثنااللہ کے داماد کاگارڈ ہے۔

    فیصل آباد میں ناولٹی پل پر پی ٹی آئی کےکارکن احتجاج کر رہےتھے کہ ایک گلو بٹ ہاتھ میں اسلحہ لئے مخالفین کو للکارتے میدان میں آگیا اورخوب فائرنگ کی۔ فیصل آباد کا گلو بٹ کھلےعام پولیس اہلکاروں کےسامنےفائرنگ کررہاتھا، لیکن پولیس اہلکار تماشائی بنے کھڑے تھے، دن دیہاڑے فائرنگ کرنے والے گلو کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔

    ناولٹی چوک پر ہنگامہ آرائی کے بعد گولیاں لگنے سے سے پی ٹی آئی کے کئی کارکن زخمی ہوئے، جنہیں الائیڈ اسپتال لایا گیا جہاں اصغرعلی اور حق نواز زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔

    سی پی اوفیصل آباد سہیل تاجک نے یہ کہہ کر جان چھڑائی کہ ملزم کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزم کو جلدگرفتار کرلیا جائےگا۔

     واقع پر شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ن لیگ نے پوری منصوبہ بندی کیساتھ ہمارے کارکنوں کو نشانہ بنایا، شاہ محمود قریشی پنجاب میں حکومت ناکام اور گلو بٹ حاوی نظر آرہے ہیں، اس سے پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بھی ایک گلو بٹ نےپولیس اہلکاروں کےسامنےگاڑیوں کونقصان پہنچایا تھا، گوجرانوالہ میں بھی پومی بٹ نے اپنے غنڈوں کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے قافلے پرفائرنگ کی تھی۔

    پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجا ز چوہدری نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے، اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے قتل کے ذمہ دار رانا ثنا اللہ ہیں،اعجاز چوہدری کا مزید کہنا تھا قتل کامقدمہ درج کرائے بغیر وہاں سے نہیں جائیں گے اور احتجاج جاری رکھیں گے۔

  • گولی چلانےوالےسےکوئی تعلق نہیں، راناثنااللہ

    گولی چلانےوالےسےکوئی تعلق نہیں، راناثنااللہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا ان کی فیملی سے کوئی تعلق نہیں اور جاں بحق ہونے والے شخص کا بھی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں صبح 10 بجے تک زندگی معمول پر تھی لیکن پی ٹی آئی کے کارکنان نے ٹائر جلائے اور جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کا آغاز کیا۔

    انہوں نے عمران خان کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں اگر تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان نے میرے گھر پر حملہ کیا تو پھر عمران خان کے بنی گالہ کا محل بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

    راناثنااللہ نے واضح طور پر بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ دوسرے شخص کی ہلاکت نہر میں چھلانگ لگانے سے ہوئی ہے ۔

  • فیصل آباد: خطرناک وائرس ایبولا کا مبینہ مریض دم توڑ گیا

    فیصل آباد: خطرناک وائرس ایبولا کا مبینہ مریض دم توڑ گیا

    فیصل آباد: الائیڈ اسپتال میں خطرناک وائرس ایبولا کا مبینہ مریض دم توڑ گیا ہے، لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی، دوسری جانب  صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی پانچ رکنی ٹیم بھی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

    پاکستانی پولیو، خسرہ اور ڈینگی جیسے امراض سے نہیں نمٹ پائے کہ ایبولا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،  جنوبی افریقا سے آئے ہوئے چنیوٹ کے شہری میں ایبولاوائرس کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، ایک ماہ پہلے وطن لوٹنے والے ذوالفقارکو ایبولا وائرس کے خدشے کے تحت الائیڈ اسپتال فیصل آباد داخل کروایا گیا تھا، اسپتال میں زیرِعلاج ذوالفقار کو آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا، جہاں ذوالفقار کے خون کےنمونے تشخیص کیلئے اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    ایم ایس الائیڈ اسپتال کا کہنا تھا کہ ذوالفقار ایبولاوائرس کا شکار نہیں، زوالفقار دورانِ علاج جانبرنہ ہوسکا، اسپتال انتظامیہ نے لاش لواحقین کے حوالے کردی۔

    محکمہ صحت پنجاب اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہوتے ہی حرکت میں آیا اورابیولا وائرس کے مبینہ مریض کی خبر پر نوٹس لیتے خصوصی احتیاط کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، عالمی ادارۂ صحت کی پانچ رکنی ٹیم بھی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی ٹیم آج چنیوٹ جائے گی، ڈبلیو ایچ او کے ارکان متاثرہ مریض کے اہلخانہ کا ٹیسٹ کریں گے،  ساتھ گھر کی بھی اسکریننگ کی جائے گی، ایبولاوائرس سے جنوبی افریقا سمیت کئی ممالک میں پانچ ہزار سے زائد افراد جان گنواچکے ہیں۔

  • پی ٹی آی کا ملک کےچار بڑے شہروں میں مظاہرون کا اعلان

    پی ٹی آی کا ملک کےچار بڑے شہروں میں مظاہرون کا اعلان

    اسلام آباد:اتحریک انصاف نےآج سےملک کےچار بڑے شہروں میں مظاہرون کا اعلان کردیا عمران خان کہتے ہیں نوازشریف خوف سےفیصلےکررہےہیں

     پاکستا ن تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نےآزادی مارچ کےشرکا ء سےخطاب میں کہا کہ چار شہروں لاہور، کراچی ، ملتان اورفیصل آباد میں تحریک انصاف کے بڑ ے مظاہرے ہوں گےاورشام کو فیصلہ کریں گے کہ مزید کتنےشہروں میں مظاہرے شروع ہوں گے۔

     اعمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سوچ رہے ہیں کہ اگرتحریک انصاف کا میاب ہو گئی تو انکا سارا بزنس چلا جا ئےگا، انکا احتساب ہوگا اوران کی کرسی چلی جا ئے گی، نواز شریف خوف سےفیصلےکررہےہیں کبھی کہتےہیں کہ میں نے فوج کو نہیں کہا کہ بیچ میں پڑو۔

     عمران خان کا کہنا تھا کہ جب عزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہےتومیرشکیل الرحمن سے کیاڈرنا۔

  • غریبوں کی غربت دیکھ کرپھل اور سبزی پر سبسڈی کا اعلان

    غریبوں کی غربت دیکھ کرپھل اور سبزی پر سبسڈی کا اعلان

    فیصل آباد:ایک جانب حکومت عالمی اداروں کے دبائو پرسبسڈیزختم کر رہی ہے تو دوسری جانب فیصل آباد کے حاتم طائی دی سی او نےسبزیوں اور پھلوں پرسبسڈی کا اعلان کر دیا۔

    فیصل آباد کے ڈی سی او نور الامین مینگل یوں توسرکاری افسر ہیں لیکن رمضان میں ان کا دل بھی غریبوں کو دیکھ کربھرآیا جو سستی سبزی خریدنے رمضان بازارآئے تھے لیکن اشیا کے نرخ دیکھ کر ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑگئے۔

    دی سی او نور الامین مینگل نے غریبوں کا یہ حال دیکھا تورمضان بازاروں میں آلو، ٹماٹر،کیلا اورسیب پردس روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ور حکم دیا کہ مارکیٹ کمیٹی رعایتی قیمتوں پرعملدرآمد کو یقینی بنائے ۔