Tag: Faiza Khan

  • فائزہ خان کی کشمیر میں سیر و تفریح کی ویڈیو وائرل

    فائزہ خان کی کشمیر میں سیر و تفریح کی ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ فائزہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ کشمیر کی وادی میں سیر و تفریح کرنے میں مصروف ہیں۔

    اداکارہ فائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کشمیر کے خوبصورت مقام پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ پس منظر میں گانا ”ایک لڑکی کو دیکھا کو دیکھا تو ایسا لگا“ بھی چل رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Faiza Khan (@faizakhanofficial)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    فائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Faiza Khan (@faizakhanofficial)

  • فائزہ خان کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    فائزہ خان کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فائزہ خان نے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ فائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بلیک ویسٹرن سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Faiza Khan (@faizakhanofficial)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Faiza Khan (@faizakhanofficial)

    واضح رہے کہ فائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ فائزہ خان نے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں فائزہ خان ’رامین‘ کا کردار نبھایا تھا۔

    بیبی باجی‘ کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار ثمینہ احمد، منور سعید، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر شامل تھے۔

  • ڈرامہ ’بےبی باجی‘ میں کام کرکے بہت لطف آیا، فائزہ خان

    ڈرامہ ’بےبی باجی‘ میں کام کرکے بہت لطف آیا، فائزہ خان

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ فائزہ خان کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرکے مجھے بہت لطف آیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈرامہ بے بی باجی کی کاسٹ میں شامل فائزہ خان نے اپنے کردار کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس ڈرامے میں بہت انجوائے کیا اور یقیناً دیکھنے والوں کو بھی بہت مزہ آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ سعود بھائی کے ساتھ کام کرنے کا یہ میرا پہلا تجربہ ہے۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور فائزہ خان، فضل حسین، عینا آصف ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    اس ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

    بے بی باجی میں دکھایا گیا ہے کہ ماں باپ کس طرح گھر والوں کو اکٹھا کرکے رکھتے ہیں اور بہوؤں کے آنے کے بعد گھر کا بٹوارہ شروع ہوجاتا ہے۔