Tag: Faizan Usman

  • فیضان عثمان کو کس نے اغوا کیا تھا؟ سی ٹی ڈی پنجاب کے سوا دیگر اداروں نے اپنی رپورٹ عدالت کو دے دی

    فیضان عثمان کو کس نے اغوا کیا تھا؟ سی ٹی ڈی پنجاب کے سوا دیگر اداروں نے اپنی رپورٹ عدالت کو دے دی

    اسلام آباد: فیضان عثمان کو کس نے اغوا کیا تھا؟ اس سلسلے میں سی ٹی ڈی پنجاب کے سوا دیگر اداروں نے اپنی رپورٹ عدالت کو جمع کرا دی ہے۔

    اسلام آباد سے لاپتا شہری فیضان عثمان کی بازیابی کے بعد اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر بازیابی کی تفصیلات مانگ لیں۔

    شہری ڈاکٹر عثمان خان کے بیٹے فیضان عثمان اکتوبر میں بازیاب ہو گئے تھے، ہائیکورٹ نے کہا آئندہ سماعت پر بتایا جائے کہ فیضان عثمان کس کے پاس تھا اور کون چھوڑ کر گیا، نیز فیضان عثمان کیسے لا پتا ہوئے، اور کس کی تحویل میں رہے، اور کیسے بازیاب ہوئے اس کی رپورٹ دی جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزارت دفاع اور دیگر اداروں کا جواب جمع کرا رہے ہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع، آئی بی، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے، تاہم سی ٹی ڈی پنجاب کا جواب نہیں آیا۔

  • فیضان عثمان لاپتا کیس: عدالت نے خفیہ اداروں کو پولیس کے ساتھ تعاون کا حکم دے دیا

    فیضان عثمان لاپتا کیس: عدالت نے خفیہ اداروں کو پولیس کے ساتھ تعاون کا حکم دے دیا

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے 2 ماہ سے لاپتا 18 سالہ فیضان عثمان کی بازیابی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیضان عثمان نامی شہری کی بازیابی کے کیس میں خفیہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ بازیابی کے لیے پولیس کو جتنی سپورٹ چاہیے وہ دیں۔

    عدالت نے حکم دیا کہ پولیس کو جس متعلقہ ڈیٹا کی ضرورت ہو وہ بھی اس کے ساتھ شئیر کریں۔ دو صفحات پر مشتمل یہ تحریری حکم جسٹس بابر ستار نے ڈاکٹر عثمان کی درخواست پر جاری کیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیضان عثمان کی بازیابی کے لیے پولیس کو 11 ستمبر تک مہلت دے دی ہے، اور حکم میں کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں پیش ہو کر ابتدائی رپورٹ جمع کرائی ہے اورکہا کہ تفتیش میں تمام ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے لاپتا فیضان کو بازیاب کرانے اور رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی۔

    عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے اور تمام متعلقہ خفیہ اداروں سے سپورٹ لے سکیں گے، اور عدالت توقع کرتی ہے کہ آئی جی اسلام آباد فیضان کو بازیاب کرا کے 11 ستمبر کو عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔