Tag: faizullah

  • انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کا افغان حکومت سے فیض اللہ کی رہائی کا مطالبہ

    انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کا افغان حکومت سے فیض اللہ کی رہائی کا مطالبہ

    انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ نے پی ایف یو جے کے ساتھ ملکر مشترکہ طور پر افغان حکومت سے اے آر وائی نیوز کے صحافی فیض اللہ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اے آر وائی کے رپورٹر فیض اللہ خان اپنی صحافتی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے غلطی سے افغان بارڈر کراس کرنے پرگرفتار کیا گیا۔ آئی ایف جے اور پی ایف یو جے نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات اور دھمکیاں تشویش کا باعث ہیں۔

    وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی سے درخواست کی ہے کہ وہ فیض اللہ کی رہائی کے لئے اپنے اختیارات کا استعمال کرے۔

    جے یوآئی( ف) کے سینیٹرطلحہ محمود نے کہا ہے کہ وہ فیض اللہ کی رہائی کے سلسلے میں افغان حکام کو خطوط بھی ارسال کرچکے ہیں جس کےبعد انہیں معاملہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

  • اے آر وائی کے رپورٹر فیض اللہ خان کی رہائی ،صحافی تنظمیوں کی ملک بھرمیں احتجاج کی کال

    اے آر وائی کے رپورٹر فیض اللہ خان کی رہائی ،صحافی تنظمیوں کی ملک بھرمیں احتجاج کی کال

    کراچی: فرض کی ادائیگی میں غلطی سے افغانستان سرحد پار کرجانے والے اے آر وائی نیوز کے رپورٹر فیض اللہ خان کو افغانستان میں چار سال قید کی سزا سنادی گئی ۔

    افغان حکومت کے اقدام پر ملک پی ایف یو جے اورکے یو جے سمیت ملک بھر کی صحافی تنظمیوں نےاحتجاج کی کال دے دی ہے۔

    صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا ہے کہ فیض اللہ کی با حفاظت اور جلد از جلد رہائی کے لئے بدھ کے روز ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیوں نکالی جائیں گی۔

    جنرل سیکرٹیری کے ایف یو جے رضوان بھٹی کا کہنا ہے کہ فیض اللہ کی رہائی کے لئے کراچی پریس پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے بھی کوئٹہ پریس کلب سے افغان قونصلیٹ تک ریلی نکالی جائے گی ۔

    جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے خورشید عباسی نے کہا کہ فیض اللہ کی رہائی کے لیے ملک بھر کے صحافی اے آر وائی نیوز اور انکی ٹیم کے ساتھ ہیں۔