Tag: fake accounts case

  • شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے تاخیری حربے ناکام ، فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے تاخیری حربے ناکام ، فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    لاہور : خصوصی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اپوزیشن شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی، 18 فروری کو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے تاخیری حربے کام نہ آئے، لاہورکی خصوصی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    خصوصی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نےفیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز پر فردجرم عائد کرنے کیلئے 18 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس کے تمام چالان ملزمان کے حوالے کردیئے گئے، آئندہ سماعت پر تمام ملزمان فرد جرم کی کارروائی کیلئے پیش ہوں۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس: مزدور کے اکاؤنٹس سے 200 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف

    جعلی اکاؤنٹس کیس: مزدور کے اکاؤنٹس سے 200 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف

    کراچی: نیب نے جعلی اکاؤنٹس کےذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا بڑانیٹ ورک بے نقاب کیا ہے تاہم اس بار پاپڑ والے کی جگہ ایک مزدور استعمال ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے محمد اکبر نامی مزدور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے، نیب نے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی مزدور کو تحقیقات کےلیےنیب راولپنڈی طلب کرلیا ہے اور اسے نوٹس طلبی جاری کردیا ہے۔

    نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دو ہزار سولہ اورسترہ کےدرمیان جاپان سےچوری شدہ دو سو گاڑیاں خریدی گئیں، گاڑیوں کی خریداری کیلئے منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی گئی۔

    نیب کی جانب سے محمد اکبر نامی مزدور کو یہ دوسرا نوٹس طلبی بھیجا گیا ہے، اس سے قبل نیب نے پندرہ جون کو بھی کراچی کے مزدور کو تحقیقات کےلیےکال اپ نوٹس جاری کیا تھا اور اسے چوبیس جون کو دن گیارہ بجےتحقیقاتی ٹیم کےسامنےپیش ہونےکی ہدایت کی تھی۔

    دوسری جانب محمد اکبر کا بھی موقف سامنے آیا ہے، مزدور اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی میں شٹرنگ کا کام کرتا ہوں، جاپان کا نام سناہےکبھی نہیں گیا، ملازمت میں ناکامی کےبعد دو ہزار سترہ میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

    نیب نوٹس سے متعلق محمد اکبر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی جانے کے لیے کرائے کے پیسےنہیں کیسےجاؤں؟

    یاد رہے کہ گذشتہ سال نیب لاہور نے صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید شواہد حاصل کئے تھے، اس دوران انکشاف ہوا تھا کہ شہباز شریف اور انکی فیملی کو پاپڑ فروش بھی کروڑوں روپے اکاؤنٹس میں منتقل کر تا رہا۔

    نیب لاہور کے مطابق منظور پاپڑ فروش کے نام سے 13 لاکھ 69 ہزار 915امریکن ڈالڑز منتقل ہوئے، جو رپورٹ تحقیقاتی ٹیم نے بینکوں سمیت دیگر مالیاتی اداروں سےحاصل کی انکے مطابق 12 ٹرانزیکشن پر مشتمل ڈالرز پاکستانی روپوں میں 8 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار 141 روپے بنتے ہیں۔

     

  • جعلی اکاؤنٹس کیس: ملزمان سے برآمد رقم صوبائی حکومت کے حوالے

    جعلی اکاؤنٹس کیس: ملزمان سے برآمد رقم صوبائی حکومت کے حوالے

    اسلام آباد: نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزمان سے ریکور کی گئی رقم سندھ حکومت کے حوالے کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 8کروڑ14 لاکھ کےچیک سندھ حکومت کےحوالے کئے، چیک سندھ بینک اور نجی بینک نمائندوں کے حوالے کئے گئے۔

    اس موقع پر ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے بتایا کہ جعلی بینک اکاونٹ کیس میں اب تک چودہ بد عنوانی ریفرنس دائر کیے گئے، تیرہ انویسٹی گیشن اور اٹھارہ انکوائریاں کی گئی، ملزمان سے مجموعی طورپر33 ارب روپےسے زائد کی رقم برآمد کی۔

    عرفان منگی نے بتایا کہ روشن سندھ پروگرام بدعنوانی مقدمے میں 4.95ملین سندھ حکومت کےحوالے کیےگئے، اومنی گروپ کی بے نامی کمپنی سے37.5 ملین وصول کرکے بینک کےحوالے کئے گئے، اومنی گروپ کیجانب سے نجی بینک سےدھوکا دہی سے قرضہ حاصل کیا گیا تھا۔

    ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری سےگریز کریں، نیب کی جانب سے بدعنوانی کےخاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائےجارہےہیں، قانون کے مطابق سب کو اپنےکیےکا جواب دینا ہوگا اور نیب بلا خوف وخطر مگرمچھوں کےخلاف کارروائی جاری رکھےگا۔

    دوسری جانب احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو 29 جون کو طلب کیا ہے، عدالت کی جانب سے سابق صدر کو طلبی کے سمن جاری کئے جاچکے۔

    سابق صدر آصف زرداری کے علاوہ ان کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو بھی عدالت میں طلب کیا گیا ہے، آئندہ سماعت پر سابق صدر کو ریفرنس کی کاپی فراہم کرنے کے بعد فرد جرم کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس: سابق صدر کی عدالت میں طلبی، سمن جاری

    جعلی اکاؤنٹس کیس: سابق صدر کی عدالت میں طلبی، سمن جاری

    اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف 5واں ریفرنس سماعت کےلیےمقرر کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نیب نے آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤئنٹس کیس میں آٹھ ارب کی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس میں آصف زرداری اور مشتاق احمد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا، احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔

    آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس پر آصف زرداری اور ان کے دست راز اسٹینوگرافر مشتاق احمد 20 کو مئی کو طلبی کے سمن جاری کردئیے گئے ہیں، سمن احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے جاری کئے۔

    ریفرنس میں نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نےکلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سےبنایا، گھرکی خریداری کیلئےآصف زرداری کے اسٹینوگرافر نےرقم دی،اسٹینو گرافرمشتاق کےاکاؤنٹ سے15کروڑادا کیےگئے جبکہ آصف زرداری کلفٹن میں گھرکی خریداری کاکوئی ثبوت نہیں دے سکے۔

    نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کے مطابق مشتاق احمد اور نجی سوسائٹی میں 8.3 ارب کی غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی،8.3 ارب سے کراچی کے پوش علاقے میں جائیدادیں خریدی گئیں،جائیدادیں آصف زرداری کی ملکیت ہیں۔

    نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ جعلی اکاؤئنٹس کیس میں غیر قانونی ٹرانزیکشن کے اہم ملزم مشتاق احمد دو ہزار نو سے دو ہزار تیرہ تک ایوان صدر میں سرکاری ملازم رہے،ملزم مشتاق احمدکو سینیٹر رخسانہ بنگش کےکہنے پراسٹینو ٹائپسٹ بھرتی کیا گیا۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ مشتاق احمد ڈالر اسمگلنگ کیس کی اہم ملزمہ ایان علی کی گرفتاری کے وقت ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: سابق صدر کی مشکلات میں مزید اضافہ، ایک اور ریفرنس دائر

    یاد رہے گذشتہ سال نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف چارج شیٹ جاری کی تھی، احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کی۔

    چارج شیٹ میں کہا گیا تھا کہ آصف زرداری نےیونس قدوائی ودیگرکےذریعےجعلی کمپنی پارتھینون بنائی، انھوں نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بینک سے قرض کا منصوبہ بنایا، چارج شیٹ کے مطابق آصف زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، ڈیڑھ ارب کی کرائم پروسیڈ چھپانے کے لیے جعلی اکاؤنٹس میں گھمائی گئی۔

    خیال رہے احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کررکھی ہے۔

  • ہم کمزورنہیں صاحب ، 13سال قید تنہائی کاٹی،  ڈرنےوالےاور ہوں گے، زرداری کاجج سےمکالمہ

    ہم کمزورنہیں صاحب ، 13سال قید تنہائی کاٹی، ڈرنےوالےاور ہوں گے، زرداری کاجج سےمکالمہ

    اسلام آباد‌: جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نے جج سےمکالمے میں کہا ہم کمزور نہیں، تیرہ سال قید تنہائی کاٹی ہے، وہ اور ہوں گے جو ڈرتے ہیں، فاضل جج نے جواب دیا سب ایک سے نہیں ہوتے، کچھ لوگ شیر سے لڑ جاتے اور کچھ چھوٹے جانور سے ڈرتے ہیں، عدالت نے فردجرم کیلئے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنےکاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی ، ،نیب حکام نے آصف زرداری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا، سماعت شروع ہوئی تو حسین لوائی اور طحہ رضا کے وکیل نے دونوں ملزموں کی عدم موجودگی پر اعتراض کیا۔

    وکیل صفائی نے استفسارکیا کہ دونوں ملزم نیب کی تحویل میں تھے کہیں اُنہیں مار تو نہیں دیا، دونوں ملزموں سے نہ وکلا کو نہ ہی اہلخانہ کو ملنے دیتے ہیں، دونوں ملزموں پر نیب نے ضرور تشدد کیا ہو گا، دونوں ملزم بیمار تھے کچھ پتہ نہیں انہیں نیب نے کیا کھلا دیا ہو۔

    جج ارشد ملک نے کہا کہ اسلم مسعود ہسپتال میں ہیں، اسلم مسعود کی میڈیکل عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔
    .
    اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم ہے اس میں ان ملزمان کو ہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں، تمام ملزمان پڑھے لکھے ہیں، آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کے ملزمان کی ہتکھڑیاں کھولنے کی استدعا کردی۔

    جج ارشد ملک نے استفسار کیا یہ ملزمان نیب کی تحویل میں ہیں یا جیل میں، وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان جیل میں ہیں، جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت میں تو پولیس کو پستول لانے کی اجازت نہیں، ان کو ہتکھڑیاں لگائی گئیں ہیں۔

    جج ارشد ملک نے استفسارکیا کہ فریال تالپور کہاں ہیں، اورانورمجید کواسلام آباد منتقل کیا گیا یا نہیں؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ فریال تالپور پروڈکشن آرڈر پر کراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ہیں۔

    جج کے استفسار پر آصف زرداری روسٹرم پر آگئے اور بولے انور مجیدکا صرف تیس فیصد دل کام کرتا ہے، انہیں اسپتال سے اٹھایا گیا، یہ لوگ ڈکیت نہ ملک دشمن اورنہ ہی سماج دشمن عناصر ہیں۔

    اس جواب پرفاضل جج نے کہا سماج دشمن کےعلاوہ ایک اناج دشمن بھی ہوتا ہے،ان ریمارکس پرکمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

    ملزم عبدالغنی مجیدنےجب یہ کہا نیب نے اسے اسپتال سے اٹھایا ہے، طبی سہولتیں دی جائیں تو جج نے کہا نیب ہیڈکوارٹرز کو کسی اسپتال میں ہی منتقل نہ کردیں؟ کوئی اندر سے خود کنڈی لگا کر دو دن بیٹھا رہے، اس کی طبیعت خراب نہیں ہوتی ، اس کیس میں ایسا ہی ہورہا ہے،گرفتار ہوکر بیمارہوجاتے ہیں۔

    آصف زرداری نے فاضل جج سے مکالمےمیں کہاایسےبھی ہم کمزورنہیں صاحب، وہ اورہوں گےجوڈرتے ہیں ، جس پر جج نےجواب دیا سب ایک جیسےنہیں ہوتے، کچھ لوگ شیر سے لڑ جاتے ہیں کچھ چھوٹے سے جانور سے ڈرتے ہیں۔

    سماعت میں نمر مجید، ذوالقرنین مجید اور علی مجید نے بریت کی درخواستیں دائر کیں توفاضل جج نے کہا تھوڑا صبر نہیں ابھی سے بریت کی درخواست لے آئے ہیں،

    عدالت نےفریقین کوسننےکےبعدفردجرم کیلئے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنےکاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، آٹھ جولائی کوفردجرم کی تاریخ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس  :گرفتاری کے بعد آصف زرداری کی  احتساب عدالت میں پہلی پیشی

    جعلی اکاؤنٹس کیس :گرفتاری کے بعد آصف زرداری کی احتساب عدالت میں پہلی پیشی

    اسلام آباد :جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت کے حکم پر نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو عدالت میں پیش کردیا جبکہ فریال تالپور اور دیگرملزمان کی استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں اور سماعت27 جون تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 30 ملزمان کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔

    دوران سماعت میں مسلسل عدم حاضری پر آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کہا اور تیس دن میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیا جائے گا، احتساب عدالت کے باہر اشتہار لگا دیا گیا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری پیشی کے معاملے پر جج محمد ارشد ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ، جس کے بعد نیب ٹیم آصف زرداری کو لے کر عدالت پہنچ گئی ، آصف زرداری کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا گیا۔

    احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس ریفرنس پر سماعت میں آصف زرداری کو پیش کیا گیا، فاروق نائیک نےفریال تالپورکی آج کی استثنیٰ کی درخواست دے دی جبکہ آئی او نے ملزم اقبال آرائیں کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کردیا۔

    تفتیشی افسر نے کہا ملزم داؤدی مورکاس ایک اور کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، اس لیے انھیں پیش نہیں کیا جاسکا۔

    سماعت میں 7 ملزمان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکردی اور شریک ملزم راحیل مبین کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ، تفتیشی افسر نے کہا راحیل مبین ایف آئی آرمیں میرےپاس نہیں۔

    وکیل صفائی کا کہنا تھا شیرمحمدفلائٹ ایشوکی وجہ سےپیش نہیں ہوسکے، نصرعبداللہ اوراعظم وزیرخان فارن نیشنل ہیں۔

    عدالت نے ملزمان نصرعبداللہ اور اعظم وزیرخان کی رپورٹ طلب کرلی، تفتیشی افسر نے بتایا اقبال آرائیں9 مئی 2014 کو انتقال کرگئےہیں، احتساب عدالت نے ہدایت کی اقبال آرائیں کی رپورٹ آج لکھوادیں۔

    چیف سیکرٹری سندھ کو شوکاز نوٹس جاری نہ ہونے پر جج عملے پر برہم ہوئے اور کہا چیف سیکرٹری سندھ نےگوارابھی نہیں کیا کہ عدالت میں پیش ہوجائیں یاجواب دے دیں، چیف سیکرٹری کےخلاف کارروائی کروں گا، چھوڑوں گا تو نہیں۔

    وکیل صفائی دیکھ لیں کہ نوٹس جاری ہوگیااوران کومل بھی گیاہو، جس پر جج کے عملے سے پوچھنے پر معلوم ہوا کہ نوٹس جاری ہی نہیں ہوا، احتساب عدالت کےجج نے عملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 20 دن ہوگئے نوٹس ہی نہیں بھیج سکے، چیف سیکرٹری سندھ کو شوکاز جاری کرنے کے احکامات دوبارہ جاری کردیئے۔

    ملزمو کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم نہ کرنے پر وکلاصفائی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ابھی تک ملزموں کوپتہ نہیں کہ ان پرالزام کیاہے، تفتیشی سےپوچھیں توکہتےہیں میرےخیال میں یہ الزام ہے، تفتیشی افسر نے بتایا میں نےریفرنس کی نقول رجسٹرارآفس میں جمع کرادی ہیں، جس پر عدالت نے ہدایت کی ریفرنس کی نقول ملزموں کوآج ہی فراہم کریں۔

    عدالت نے فریال تالپور اور دیگرملزمان کی استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں ، وکلا نے کہا آصف زرداری سےجیل میں ملناچاہتےہیں اجازت دی جائے، جس پر جج کا کہنا تھا آپ الگ سےدرخواست لکھ کردےدیں۔

    آصف زرداری سمیت دیگرملزمان کیخلاف کیس کی سماعت27 جون تک ملتوی کردی۔

    احتساب عدالت میں سیکورٹی سخت کی گئی اور کسی بھی غیر متعلقہ افراد کی احاطہ میں آنے پر پابندی تھی۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس :جج کی رخصت کے باعث احتساب عدالت میں سماعت ملتوی

    گزشتہ سماعت پر جج ارشد ملک کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج محمد بشیر نے سماعت کی، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگا کر سماعت 14 جون تک ملتوی کردی تھی۔

    عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت 30 ملزمان کو آج بھی طلب کر رکھا ہے اور نیب کو ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

    یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو بلاول ہاؤس سے گرفتار کرلیا تھا۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس :جج کی رخصت کے باعث  احتساب عدالت میں سماعت ملتوی

    جعلی اکاؤنٹس کیس :جج کی رخصت کے باعث احتساب عدالت میں سماعت ملتوی

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث 14 جون تک ملتوی کردی گئی ، سابق صدر آصف زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں چھٹی بار پیش ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور او دیگر ملزمان کیخلاف مقدمے کی سماعت آج ہوگی، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کیس کی سماعت کریں گے۔

    آصف زرداری احتساب عدالت پہنچے ، تاہم عمرےکی ادائیگی کے باعث جج کی رخصتی پر احتساب عدالت میں سماعت 14 جون تک ملتوی کردی، ملزمان نے حاضری لگائی۔

    ریفرنس میں آصف زرداری ، فریال تالپور سمیت 30 ملزمان نامزد ہیں، جعلی بینک اکاؤنٹس میں احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو طلب کر رکھا ہے۔

    آصف زرداری کی احتساب عدالت پیشی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، احتساب عدالت کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع تھا جبکہ پولیس اور رینجرز کے اہلکار احتساب عدالت کی سیکیورٹی تعنیات کئے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا تھا، جس میں کہا گیا آصف زرداری پی پی پی پی کے صدر و بے نظیر کے خاوند ہیں، انھیں سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجاتا رہا ہے، جعلی اکاونٹس کیس کی جےآئی ٹی سےتحقیقات کرائیں۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس : آصف زرداری کا قریبی ساتھی برطانیہ فرار

    جعلی اکاؤنٹس کیس : آصف زرداری کا قریبی ساتھی برطانیہ فرار

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی مشتاق دبئی سے برطانیہ فرار ہوگیا، مشتاق احمد ایان علی کی گرفتاری کے ایک ہفتے بعد ملک سے فرار ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی مشتاق دبئی سے برطانیہ فرار ہوگیا ، سابق سٹینو گرافر مشتاق کی گرفتاری کے لئے انٹر پول نے برطانیہ سے رابطہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے مشتاق احمد کے فرار ہونے کے بارے میں برطانیہ کی بارڈر ایجنسی کو آگاہ کر دیا گیا اور نیب نے مشتاق احمد کے پاسپورٹ منسوخی کے لئے وزارت داخلہ کو خط۔ بھی لکھ دیا۔

    انٹر پول نے نیب کی درخواست پر مشتاق احمد ریڈ وارنٹ جاری کئے تھے، مشتاق احمد ایان علی کی گرفتاری کے ایک ہفتے بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا۔

    دوسری جانب دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نےجعلی اکاؤنٹس کیس میں نوڈیرو ہاؤس کے انچارج ندیم بھٹو کا مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

    نیب وکیل نےعدالت کوبتایا ندیم بھٹوملازم ہے لیکن یوٹیلٹی کنکشن اس کےنام پرہیں، یوٹیلٹی کنکشنز پر متعلقہ محکموں سے رپورٹ آنی ہے، یاسر سومرو نامی شخص رقم کا بندوبست کرتا تھا، یاسر شامل تفتیش نہیں ہوا، آصف زرداری سے رقم کا پوچھا، تو انھوں نے کہا معلوم نہیں رقم کہاں سے آئی۔

    خیال رہے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    مارچ میں جعلی اکاؤنٹس کیس نیب نے سیکریٹری کے ڈی اے آفتاب میمن کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا ، آفتاب میمن آصف زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جاری 6 انکوئریز اور کیسز میں عبوری ضمانت منظور کرلی تھی، جن میں جعلی اکاﺅنٹس کیس، پارک لین کیس، مشکوک ٹرانزیکشن انکوائری، اوپل 225 انکوئری اور توشہ خانہ ویکل انکوئری سمیت دیگر شامل تھے۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیسز میں تحقیقات، آصف زرداری نے نیب میں بیان ریکارڈ کرادیا

    جعلی اکاؤنٹس کیسز میں تحقیقات، آصف زرداری نے نیب میں بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل 225 میں ایک ارب روپے رشوت لینے کے الزام پر نیب کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری 2 انکوائریز میں طلبی پر نیب اولڈ ہیڈکواٹرز پہنچ گئے ، آصف زرداری کو مشکوک ٹرانزیکشن اور  اوپل 225 انکوائریز میں طلب کیا گیا ہے۔

    آصف زرداری سےآٹھ ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن اور زرداری گروپ پراوپل ٹوٹوفائیومشترکہ منصوبےمیں ایک ارب روپےرشوت لینے پر ڈیڑھ گھنٹہ تک تفتیش کی گئی.سابق صدر نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا اور روانہ ہوگئے۔

    نیب طلبی نوٹس میں کہا گیا تھا آصف زرداری نیب اولڈ ہیڈکواٹرز میں صبح 11بجے نیب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کےسامنے پیش ہوں اور 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن انکوائری میں بیان دیں جبکہ زرداری اوپل 225 مشترکہ منصوبے میں ایک ارب کےرشوت کےالزام پر بھی جواب دیں۔

    مزید پڑھیں :  آصف زرداری کی تمام کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع

    یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جاری 6 انکوئریز اور کیسز میں عبوری ضمانت منظور کرلی تھی، جن میں جعلی اکاﺅنٹس کیس، پارک لین کیس، مشکوک ٹرانزیکشن انکوائری، اوپل 225 انکوئری اور توشہ خانہ ویکل انکوئری سمیت دیگر شامل تھے۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا نئے نئے طلبی کے نوٹسز آرہے ہیں، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا لگتا ہے طلبی اور ضمانتوں کا سیلاب آرہا ہے۔

    عدالت ع نے اوپل 225 انکوائری اور پارک لین کیس میں آصف زرداری کی 12 جون تک عبوری ضمانت منظور کی جبکہ توشہ خانہ ویکل انکوائری میں سابق صدر کی 20 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی اور ہریش کمپنی کیس میں ان کی ضمانت میں 29 مئی تک توسیع کردی گئی۔

    علاوہ ازیں پارک لین ریفرنس میں انہیں 12 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع جبکہ میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی ضمانت میں 30 مئی تک توسیع کردی تھی۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس : آصف زرداری کی کمپنی کا اکاؤنٹنٹ جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے

    جعلی اکاؤنٹس کیس : آصف زرداری کی کمپنی کا اکاؤنٹنٹ جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے

    اسلام آباد :احتساب عدالت نے آصف زرداری کی کمپنی کے اکاؤنٹنٹ حنیف کو7روزہ جسمانی  ریمانڈ پرنیب کےحوالے کردیا، ملزم محمد حنیف پارک لین میں اکاؤنٹنٹ اور پرتھینان کمپنی میں سیکرٹری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈنگ کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی، نیب کی جانب سے گرفتار ملزم محمد حنیف کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ، جج محمد بشیر نے استفسار کیا آپ کی کیا عمر ہے، جس پر ملزم محمد حنیف نے بتایا میری عمر 58 سال ہے میرا وکیل نہیں ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے بتایا ملزم محمد حنیف پارک لین میں اکاؤنٹنٹ اور پرتھینان کمپنی میں سیکرٹری ہیں، ملزم نے ڈیڑھ ارب کاقرضہ لیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ملزم سے ریکارڈ لینا ہے تفصیلات جاننی ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے پچھلے دونوں ملزمان کے ساتھ ہی پیش کر دیں اس کو بھی، جس کے بعد عدالت نے ملزم محمد حنیف کو 2 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

    گذشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے جعلی بینک اکاﺅنٹ سکینڈل میں میسرز پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے اکاﺅنٹنٹ اور میسرز پارتھینون پرائیویٹ لمیٹڈ کے کمپنی سیکرٹری ملزم محمد حنیف کو گرفتار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری کی مبینہ کمپنی پارک لین کا اکاؤنٹنٹ محمد حنیف گرفتار

    ملزم نے ملی بھگت سے حبیب بینک لمیٹڈ سے ڈیڑھ ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا، نقد رقم وصول کرکے جعلی افراد کے نام پر پے آرڈر تیار کئے اور بینیفیشل مالکان کو بچانے کیلئے میسرز پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے ذاتی فائدے حاصل کئے۔

    واضح رہے کہ پانچ دن قبل جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے آصف زرداری کی فرنٹ کمپنی ٹرے کام کے جنرل منیجر سلیم فیصل کو بھی گرفتار کیا تھا، جو جعلی اکاؤنٹس کیس کا اہم ملزم ہے۔

    نیب حکام نے بتایا کہ ملزم نے پیراتھون کمپنی کو کرپشن سے قرض دلوانے میں معاونت کی، پیراتھون کمپنی کو قرض دلوانے کے لیے پراپرٹی کا زیادہ تخمینہ لگایا گیا، فرضی کمپنی پیراتھون کو دھوکا دہی سے ڈیڑھ ارب کا قرض دلوایا گیا۔