Tag: fake corona vaccine

  • کورونا ویکسین کا جعلی ڈیٹا مرتب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    کورونا ویکسین کا جعلی ڈیٹا مرتب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں کورونا ویکسین کا جعلی ڈیٹا مرتب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے ضلع نارووال کے ویکسینیشن مراکز کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب میں کورونا ویکسین کا جعلی ڈیٹا مرتب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا اور کورونا ویکسینشن کے جعلی ریکارڈ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    محکمہ صحت نے ضلع نارووال کے ویکسینیشن مراکز کی تحقیقات شروع کر دیں ، تحقیقاتی کمیٹی کا مقصد ویکسینشن سینٹرزمیں جعلی ڈیٹا انٹری کے مسائل کی تحقیق کرنا ہے جبکہ جعلی کرونا ویکسینیشن اندراج اور غفلت برتنے والے افسران کی نشاندہی کرنا کمیٹی کی ذمہ داری میں شامل ہیں۔

    سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ غیر موثر طریقے سے اپنے فرائض انجام دینے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی ، متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی ثبوت کی بنیاد پر کی جائے گی جبکہ تحقیقاتی کمیٹی 24 گھنٹوں میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔

    عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانا ضروری ہے، ویکسینیشن کا غلط انداراج جرم ہے,ایسے عناصر کی ڈیپارٹمنٹ میں کوئی جگہ نہیں، ویکسین لگوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

  • نادرا سافٹ ویئر پر کورونا ویکسین کا جعلی اندراج کرنے والا ملزم گرفتار

    نادرا سافٹ ویئر پر کورونا ویکسین کا جعلی اندراج کرنے والا ملزم گرفتار

    ملتان : ایف آئی اے نے نادرا سافٹ ویئرپر کورونا ویکسین کا جعلی اندراج کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم شہریوں سے پیسے لیکر ویکسین کا جعلی اندراج کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دالحکومت میں بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوانے میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن جاری ہے۔

    ملتان میں ایف آئی اے نے ایمرسن کالج کورونا ویکسی نیشن سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے نادرا سافٹ ویئرپرکوروناویکسین کاجعلی اندراج کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔

    انچارج سائبرکرائم کا کہنا تھا کہ ملزم عمران کے واٹس ایپ اور موبائل سےجعلی اندراج کےشواہد برآمد ہوئے ، ملزم شہریوں سے پیسے لیکر ویکسین کا جعلی اندراج کرتا تھا۔

    ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔