Tag: Fake Death

  • ٹک ٹاکر کی تدفین کے وقت ہیلی کاپٹر سے اترنے والے شخص کو دیکھ کر لوگ حیران

    ٹک ٹاکر کی تدفین کے وقت ہیلی کاپٹر سے اترنے والے شخص کو دیکھ کر لوگ حیران

    بیلجیئم میں ایک ٹک ٹاکر کی تدفین کے وقت ہیلی کاپٹر سے اترنے والے شخص کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم میں جعلی موت کا ڈراما رچانے والا ایک ٹک ٹاکر ڈیوڈ بارٹن اپنے ہی جنازے میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچ گیا، اسے زندہ دیکھ کر دوست رشتہ دار حیران رہ گئے اور پھر خوشی سے اسے گلے لگا لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ بارٹن نامی 45 سالہ ٹک ٹاکر اپنے گھر والوں کو سبق سکھانا چاہتا تھا، جس کے لیے اس نے مرنے کا ڈراما رچایا اور پھر اپنے ہی جنازے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری ماری۔

    جنازے کے وقت جب قریب میں ایک ہیلی کاپٹر اترتے دیکھا گیا تو لوگ حیران رہ گئے، لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ اس سے وہی شخص باہر نکلا ہے جس کی تدفین میں وہ شرکت کے لیے آئے ہیں تو خوشی سے نہال ہو گئے۔

    @el.tiktokeur2

    Tu nous as eu on t aime mon ami on est content que tu es parmis nous ❤️❤️#pourtoii #fyp #fypシ @Ragnar_le_fou

    ♬ son original – Thomasjodiejulia❤️❤️❤️

    دراصل ڈیوڈ اس بات پر شاکی تھا کہ خاندان والوں نے کبھی اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی، اس لیے ڈیوڈ نے اپنے خاندان والوں کو سبق سکھانے کی ٹھانی اور ایک مذاق کرتے ہوئے اپنی موت کا ڈراما رچایا، تاکہ خاندان والوں کو آپس میں جڑے رہنے کی اہمیت جتا سکے۔

    @el.tiktokeur2

    Tu nous a eu je te le jure j etais en pleure moi et apres j ai eu le choc poto on t aime beaucoup ❤️@Ragnar_le_fou @Leclercq Philippe #fyp #pourtoii #fypシ

    ♬ son original – Thomasjodiejulia❤️❤️❤️

    جنازے میں ڈیوڈ کی آمد کے موقع پر بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

  • موت کا ڈرامہ رچانے والی یوٹیوبر ایک سال بعد آنے والی اپنی موت سے بے خبر

    موت کا ڈرامہ رچانے والی یوٹیوبر ایک سال بعد آنے والی اپنی موت سے بے خبر

    قاہرہ: مصر کی ایک مشہور یوٹیوبر خاتون اپنی موت کا ڈرامہ رچا کر بہت سے لائیکس اور ویوز اکٹھے کرنے کے بعد ٹھیک ایک سال بعد اسی روز سچ مچ چل بسیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ام زیاد نامی یہ خاتون ڈائری آف ام زیاد کے نام سے اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی تھیں، ایک سال قبل انہوں نے اپنے چینل سے اپنی جعلی موت کی ایک ویڈیو نشر کی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہی ہیں، اس دوران اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ بے دم ہو کر گر گئیں جس کے بعد ان کے بچے ان کے گرد بیٹھ کر ان کے ہاتھ پاؤں سہلانے لگے۔

    بچے اس دوران رو بھی رہے تھے جبکہ شوہر بھی پریشان ہوگئے، اس کے بعد وہ اچانک ہنستی ہوئی اٹھ بیٹھیں۔ ام زیاد کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ڈرامہ اپنے شوہر اور بچوں کا ردعمل دیکھنے کے لیے کیا تھا۔

    لیکن اب ایک ٹھیک ایک سال بعد وہ سچ مچ موت کا شکار ہوگئیں۔

    ان کے بھائی نے جو خود بھی ایک یوٹیوبر ہیں، اپنی ایک ویڈیو میں اپنی بہن کے انتقال کا بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں ایک حادثہ پیش آیا تھا، ام زیاد کے گھر کے گیزر کی گیس لیک ہوئی جس کے بعد وہ دم گھٹنے سے چل بسیں۔

    موت سے چند روز قبل ام زیاد نے اپنی ایک ویڈیو میں اپنی طبیعت خرابی کے بارے میں بھی بتایا تھا کہ وہ کووڈ 19 کا شکار نہیں ہوئیں تاہم وہ سانس لینے میں تکلیف اور گھٹن کی شکایت محسوس کر رہی ہیں۔

    ام زیاد کی اچانک موت کے بعد ان کے مداح نہایت غمگین ہیں۔