Tag: fake faith healer

  • جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے  15 سالہ لڑکے کو جلا ڈالا

    جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے 15 سالہ لڑکے کو جلا ڈالا

    کوٹ ادو: جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے پندرہ سالہ لڑکے پر تشدد کرکے اس کا چہرہ ابلتے تیل والی کڑاہی میں جھلسا دیا، جس کے بعد  بچہ جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد پیرفرار  ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں محمود کوٹ کا رہائشی مختیار اپنے بیٹے کو دم کروانے کے لئے عبدالغار کے پاس لیکر گیا ، جعلی پیر  بچے کو علیحدہ کمرے میں لے گیا اور ایک گھنٹہ بعد بیہوش بچہ ورثاء کے حوالے کردیا۔

    جعلی پیر بچے کا منہ ابلتے تیل والی کڑاہی میں جھلساتا رہا اور بیہوش ہونے پر ورثاء کے حوالےکر دیا ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کمسن بچہ چند گھنٹوں بعد جابحق ہوگیا۔

    واقعے کے بعد جعلی پیر ورثاء کو دھمکاتا رہا کہ اگر کسی کو بتایا توجن تمہارے گھر بھیج دوں گا اور فرار ہوگیا۔

    پولیس تھانہ محمود کوٹ کو ورثاء کی جانب سے درخواست دے دی گئی، جس پر تھانہ محمود کوٹ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا ، جعلی پیرغفار شاہ کے خلاف دفعہ 302 کے تحت بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق جعلی پیر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں بہت جلد جیل کی سلاخوں میں ہوگا۔

  • جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کے ہاتھ پاؤں پر دہکتے ہوئے انگارے رکھ دیے

    جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کے ہاتھ پاؤں پر دہکتے ہوئے انگارے رکھ دیے

    منچن آباد: جعلی پیرنےجن نکالنےکیلئےخاتون کےہاتھ پاؤں پر انگارے رکھ دیے، جعلی پیرخادم شاہ کےخلاف تھانہ میکلوڈگنج میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کواسپتال منتقل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقہ میکلوڈگنج میں جعلی پیر نے جہالت کی انتہا کردی، خادم نامی جعلی پیر نے خاتون کو جن نکانے کے بہانے کمرے میں بند کیا اور ہاتھوں پاؤں پر آگ کے انگارے رکھ دیئے ، جس کے باعث خاتون کے دونوں ہاتھ جھلس گئے۔

    خاتون کے چیخو پکار پر رشتہ داروں نے دروازہ توڑ کر اسے باہر نکالا اور تشوش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جعلی پیر جن نکالنے کیلئے 20ہزار روپے بھی لے چکا ہے۔

    منچن آباد تھانہ میکلوڈگنج میں متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور جعلی پیر کو میکلوڈگنج پولیس نےگرفتار کرلیا ہے، جس کے بعد مزید تفشیش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : خواتین کو زدوکوب کرنے والا جعلی پیر گرفتار

    یاد رہے راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ سے خواتین کو زدوکوب اور بدتمیزی کرنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا گیا تھا،  ملزم خواتین کو جن نکالنے کے بہانے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
    رپورٹ کے مطابق جعلی پیر محمد یونس عرف ڈبہ پیر ولد برکت علی کے خلاف کافی شکایات موصول ہوتی تھیں لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی تھی۔

    ڈی پی او راولپنڈی نے خواتین کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کرکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جو جعلی پیر کے چیلے ہیں جو سادہ لوح خواتین کو گھیر کر اس کے پاس لے کر جاتے تھے۔

  • تم پر بری روحوں کا سایہ ہے، علاج کی ضرورت ہے

    تم پر بری روحوں کا سایہ ہے، علاج کی ضرورت ہے

    ملتان: سرعام کی ٹیم نے ضلع ملتان کے علاقے ویہاڑی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ دست درازی کرنے والے جعلی پیر کو بے نقاب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ جعلی عامل نہ صرف لوگوں کے جسم سے خبیث ارواح کے اثرات کا ڈھونگ رچا کر معصوم عوام کو بے وقوف بنا رہا تھا بلکہ ساتھ ہی ساتھ اپنے پاس آنے والی خواتین سائلین کو ارواح خبیثہ کے زیراثر ہونے کا کہہ کر ان کے ساتھ دست درازی بھی کرتا تھا۔

    یہ ویڈیو بچے اور کمزور دل والے افراد نہ دیکھیں

    سرعام کی ٹیم کو جب اس گھناؤنے شخص کے اس قبیح فعل کی اطلا ع ملی تو ہماری ٹیم اسے پکڑنے کے لیے شجاع آباد پہنچ گئی اور اپنے روایتی طریقہ کار کے مطابق پہلے اپنےنمائندوں کو آگے بھیج کر پہلے بابا یوسف جناں والا کے نام سے مشہور اس جعلی عامل کے کرتوتوں کے ویڈیو ثبوت اکھٹے کیے ۔ تمام ثبوت و شواہد اکھٹے کرنےکے بعد ٹیم نے اینکر پرسن اقرار الحسن کی قیادت میں چھاپہ مارا اور اس شخص سے اس کے طریقہ کار کے بارے میں پوچھا۔

    میڈیا کے سامنے آنے پر اس چال باز شخص نے جھٹلانے کی کوشش کی کہ اس نے کبھی کسی عورت کو ہاتھ بھی نہیں لگایا، تاہم ہماری ٹیم کی جانب سے ثبوت و شواہد دکھائے جانے کے بعد مجبور ہوکر اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

    سرعام نے اس کے پاس تین والنٹیٔر خواتین کو بھیجا تھا جن میں سے ایک پر بھی اثرات نہیں تھے ،تاہم اس شخص نے نہ صرف ان پر ارواحِ خبیثہ کے اثرات ہونے کی تصدیق کی بلکہ انہیں تفصیلی علاج کے لیے دوبارہ اپنے پاس آنے کو بھی کہا۔

    اس موقع پر وہاں موجود دیگر کئی خواتین نے بھی اس بات کی شکایت کی یہ شخص علاج کے نام پر ان کے پورے بدن پر ہاتھ لگاتا رہا ہے۔ پنجاب پولیس نے اس نوسر باز کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا اور مقدمے کا اندراج کرلیا ہے۔

    پروگرام کی مکمل ویڈیو