Tag: fake medicine

  • سعودی عرب: جعلی سینیٹائزر، ناقص ادویات اور دودھ  فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

    سعودی عرب: جعلی سینیٹائزر، ناقص ادویات اور دودھ فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

    ریاض : سعودی عرب میں پولیس نے گوداموں پر چھاپے مار کر جعلی دوائیں، بچوں کا دودھ اور سینیٹائزر برآمد کرلیے، چھاپہ مار ٹیموں نے کاروبار میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت، وزارت تجارت اور ایف ڈی اے کی نگراں ٹیموں نے جنوبی ریاض کے چار گوداموں اور کئی فارمیسیوں پر چھاپے مارے، اس دوارن جعلی دوائیں، بچوں کا دودھ اور سینیٹائزر بڑی تعداد میں ضبط کیا گیا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق فارمیسیوں کے مختلف گوداموں سے زائد المیعاد ادویات، بچوں کا ناقابل استعمال دودھ اور جعلی سینیٹائزر برآمد ہوئے ہیں۔

    چھاپے کے دوران موجود ایک مقامی صحافی نے واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین بڑی تعداد میں جعلی سینیٹائزر، غیر اجازت یافتہ ادویات اور بچوں کے زائد المیعاد دودھ ذخیرہ کئے ہوئے ہیں۔

    ، وڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کچھ لوگ سینیٹائزر کے بڑے ڈرم لارہے ہیں اور انہیں مختلف سائز کی بوتلوں میں بھر رہے ہیں۔

    چھاپہ مار ٹیم نے متعلقہ فارمیسی بند کرکے غیر قانونی ادویات ضبط کرلیں،چھاپہ مہم کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ ایک سعودی شہری کئی عرب اور ایشیائی ممالک کے شہریوں کو گوداموں اور فارمیسیوں کے غیر قانونی کاروبار کی سرپرستی کررہا تھا۔

  • فیصل آباد میڈیسن مارکیٹ پر چھاپہ، جعلی دوائیں برآمد ، 2 ملزم گرفتار

    فیصل آباد میڈیسن مارکیٹ پر چھاپہ، جعلی دوائیں برآمد ، 2 ملزم گرفتار

    کراچی :وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوص ٹاسک فورس نے فیصل آباد کےچنیوٹ بازار کی میڈیسن مارکیٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    وزیراعلیٰ کی خصوصی ٹاسک فورس برائے صحت نے چنیوٹ بازارمیڈیسن مارکیٹ پر چھاپہ مار کر مختلف دکانوں سے جعلی ادویات کی بڑی تعداد برآمد کرلی۔

     ٹاسک فورس نے جعلی دوائیں بیچنے کے الزام میں سعید اور طارق کو گرفتار کر لیا جبکہ متعدد دکاندار دکانیں اور گودام کھلے چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

    آپریشن کے دوران دکاندار کسی قسم کا لائسنس بھی پیش نہ کر سکے، اسپیشل ٹاسک فورس نے سات دکانیں اور گودام سیل کر دیئے ۔