Tag: Fake number plate

  • گاڑی مالکان ہوشیار : نمبر پلیٹوں پر مخصوص رنگ لگانے والوں کی شامت

    گاڑی مالکان ہوشیار : نمبر پلیٹوں پر مخصوص رنگ لگانے والوں کی شامت

    کراچی : نجی گاڑیوں کی نمبرپلیٹوں پر سرکاری نمبرپلیٹ جیسے کلر پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے غیرقانونی ہری، نیلی نمبرپلیٹس کیخلاف حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے بعد ٹریفک پولیس کی جانب سے ایم اے جناح روڈ پر باقاعدہ مہم شروع کردی گئی ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ مہم کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑی مالکان کو روکا جارہا ہے، اس دوران ہرے رنگ کی نمبر پلیٹ لگی گاڑی کے ڈرائیور نے ٹریفک اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی۔

    ٹریفک پولیس ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کرتی رہی، ٹریفک پولیس افسر اور کار ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اس موقع پر ایک اور سرکاری نمبر پلیٹ والا ڈرائیورٹریفک اہلکاروں کو ٹکرمارتا ہوا بھاگ گیا۔

    بھاگتے کار سوار نے موٹرسائیکل سوار شہری کو بھی ٹکر ماری، گاڑیوں سےغیرقانونی نمبرپلیٹس اور نیلی لائٹیں اتاری جارہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے25 جولائی کو کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے تھے، مون سون برسات کی وجہ سے مہم فوری شروع نہیں کی گئی تھی۔

    غیرقانونی نمبر پلیٹس، پولیس لائٹس کیخلاف مہم کا آغاز کیا ہے، آئی جی کا کہنا ہے کہ شاہراہوں، ہائی ویز پر نجی کاروں پر ہری، نیلی نمبرپلیٹس ہوتی ہیں، اس عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ نجی گاڑیوں پر بلیو اور گرین نمبرپلیٹس کا استعمال غیرقانونی عمل ہے، جس کیلئے ایف آئی آرز اندراج سمیت تمام ترضروری قانونی کارروائی اشد ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی افسران فی الفورایک ٹھوس اورمربوط مہم کا فوری آغاز کریں، غیرقانونی عمل میں ملوث پولیس افسران، اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے، مذکورہ مہم اگلے3 ماہ تک جاری رہے گی۔

  • نوازشریف کی مرسڈیزکی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی

    نوازشریف کی مرسڈیزکی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی

    اسلام آباد : نااہل وزیراعظم نواز شریف جعلی نمبرپلیٹ کی گاڑیوں میں سفرکرنے لگے، مریم صفدر کی بی ایم ڈبلیو کے بعد نوازشریف کی مرسڈیزکی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی، مذکورہ کارکے نمبر پر بھی موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نوازشریف آج چھانگلہ گلی سے اسلام آباد آئے اور انہوں نے پنجاب ہاؤس میں قیام کیا۔

    مری سے اسلام آباد آتے ہوئے انہوں نے جس سفید رنگ کی مرسڈیز میں سفرکیا اس گاڑی کا نمبر وی این 337 ہے، اس کی نمبر پلیٹ جعلی تھی۔

    جب اس گاڑی کے حوالے سے محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ نمبر ایک موٹر سائیکل کے طور پررجسٹرڈ ہے۔

    ہیرو موٹر سائیکل آر ایف70موٹر سائیکل سال2010میں رجسٹرڈ کی گئی تھی۔ یہ موٹر سائیکل مقصود عالم ولد محمد خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔


    مزید پڑھیں: مریم نوازکی بی ایم ڈبلیو موٹر سائیکل کے نام پر رجسٹرڈ 


    یاد رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے زیر استعمال گاڑی کا نمبر بھی جعلی نکلا تھا، جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر مریم صفدر جس گاڑی میں سوار ہوکر جوڈیشل کمپلیکس آئیں تھی اس کا نمبر بھی کسی موٹر سائیکل کے طورپر رجسٹرڈ تھا۔