Tag: Fake passport

  • کسی اور کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر پاکستان لوٹنے والا شہری ایئرپورٹ ہی پر پکڑا گیا

    کسی اور کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر پاکستان لوٹنے والا شہری ایئرپورٹ ہی پر پکڑا گیا

    کراچی: نائجیریا سے کسی اور کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر پاکستان لوٹنے والا شہری ایئرپورٹ ہی پر پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں نائجیریا سے آنے والے حامد سفیر نامی مسافر کو گرفتار کر لیا۔

    مسافر حامد سفیر بین الااقوامی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا، تاہم پکڑے جانے کے بعد انکشاف ہوا کہ ملزم کا اصل نام قیصر شہباز ہے اور اس کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے حامد سفیر کے پاسپورٹ پر ٹمپرنگ کر کے اپنی تصویر لگائی تھی، مذکورہ پاسپورٹ پر بارسلونا کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی اور بیرون ملک روانگی کی بھی جعلی اسٹمپ لگی تھی۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اپنے پاسپورٹ پر پاکستان سے یو اے ای گیا تھا، جہاں سے اس نے ٹمپرڈ پاسپورٹ پر اسپین جانے کی کوشش کی، ملزم نے ایجنٹ سے بھاری رقم کے عوض مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا تھا۔

    ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، 5 افغان مسافر گرفتار

    جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، 5 افغان مسافر گرفتار

    کراچی: ایف آئی انے جعلی پاسپورٹس پر برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی میں جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے 5 افغان مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

    ابراہیم، عثمان نقیب اللہ و دیگر پرواز نمبر EK637 سے برطانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے افغان پاسپورٹ جعلی نکلے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ 7 فروری کو بھی ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر 2 افغان بھائیوں کو آف لوڈ کر دیا تھا، دونوں بھائی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 637 کے ذریعے دبئی براستہ برطانیہ جا رہے تھے۔

    کسی بھی افغانی کو پاکستانی ویزا جاری نہ کرنے کی ہدایت

    ایف آئی اے ایمیگریشن نے دونوں مسافروں سے جانچ پڑتال کی تو مسافر محمد آصف اور محمد حامد خان نے انکشاف کیا کہ 30 نومبر کو وہ اسلام آباد آئے تھے اور جعل سازی کے ذریعے NICOPS حاصل کیے تھے۔

  • جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کیخلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت

    جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کیخلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت

    کراچی : پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک جانے والے گرفتار غیرملکیوں کے خلاف تحقیقات کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آرمیں نامزد 16پاسپورٹس کی تفصیلات پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایف آئی اے کو ارسال کردیں۔

    مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سدرن ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق 16پاپسورٹس میں سے 12 کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے۔

    پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق آن لائن پاسپورٹ ٹریکنگ سسٹم کے مطابق یہ پاسپورٹس جاری ہی نہیں ہوئے، ایک پاسپورٹ بنوں،3 قمبر شہداد کوٹ پاپسورٹ دفاتر سے جاری کئے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر ریکارڈ پاپسورٹس مبینہ طور پر جعلی ہونے کے ساتھ مذکورہ پاسپورٹ دفتر سے جاری ہی نہیں ہوئے، 16پاسپورٹس کے ضمن میں 11 قومی شناختی کارڈز کا ریکارڈ بھی دستیاب نہیں ہے۔

    اس کے علاوہ مذکورہ پاسپورٹس کی ایف آئی آر سمیت درج دیگر مقدمات میں نادرا ریکارڈ کی فراہمی سست روی کا شکارِ ہیں، ایف آئی اے میں 7ماہ میں درج متعدد مقدمات کے لئے درکار ریکارڈ نادار کی جانب سے مبینہ طور پر موصول نہیں ہوا۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا طلب کردہ ریکارڈ مبینہ مشتبہ شناختی کارڈز پر سفرکرنے والے مقامی اور غیرملکیوں کے حوالے سے ہے۔

    گزشتہ چند ماہ میں کراچی ایئرپورٹ سے مشتبہ پاکستانی سفری دستاویزات پر کئی مسافروں کو گرفتار بھی کیا گیا مشتبہ پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس پر سفر کے الزام میں غیرملکی بھی گرفتار ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو مبینہ پاکستانی سفری دستاویزات سندھ اور بلوچستان سے جاری کی گئیں۔