Tag: Fake visa

  • بشکیک کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا جعلی ایڈمیشن لیٹر، مسافر ایئرپورٹ ہی پر گرفتار

    بشکیک کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا جعلی ایڈمیشن لیٹر، مسافر ایئرپورٹ ہی پر گرفتار

    کراچی: بشکیک کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے جعلی ایڈمیشن لیٹر اور جعلی ویزا پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرنے والے ایک مسافر کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کی جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم کی شناخت سید زین الحسن کے نام سے ہوئی ہے۔

    ملزم نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، جس نے جعلی ویزا اور دیگر جعلی دستاویزات پر کرغزستان جانے کی کوشش کی، مسافر کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران جعلی ہونے کا انکشاف ہوا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ سید زین الحسن کے پاس بشکیک انٹرنیشنل میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا جعلی ایڈمیشن لیٹر تھا، حالاں کہ ملزم کی تعلیمی قابلیت میٹرک سے کم ہے اور اس نے 2018 میں اسکول چھوڑ دیا تھا۔

    ملزم کے پاس موجود اسٹڈی ویزا اور ورک ویزا دونوں مشکوک پائے گئے، زین الحسن کے مطابق اس نے جعلی ویزا اور انسٹیٹیوٹ کا ایڈمیشن لیٹر علی نامی ایجنٹ سے حاصل کیے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا ہے۔

  • جعلی ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے دو مسافر  گرفتار

    جعلی ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے دو مسافر گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی اور سیالکوٹ ائرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پرجعلی ویزے پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اویس اقبال نامی مسافر پرواز نمبر ای کے 621 سے اٹلی جا رہا تھا۔ جس کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی وزٹ ویزہ لگا ہوا تھا۔

    ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے جعلی ویزا 30لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا تھا، بعد ازاں شفٹ انچارج اسد ضمیر نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے حوالے کردیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے ایک اور کارروائی میں کراچی ایئرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرلیا، سجاد علی نامی مسافر برازیلین پاسپورٹ پر سفر کررہا تھا۔

    مسافر فلائٹ نمبر کیو آر610کے ذریعے برازیل سے کراچی پہنچا تھا، ملزم کے پاس برازیل کا جعلی پاسپورٹ تھا۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • جعلی کاغذات پر بیرون ملک جانے کی کوشش، خاتون سمیت 4مسافر گرفتار

    جعلی کاغذات پر بیرون ملک جانے کی کوشش، خاتون سمیت 4مسافر گرفتار

    کراچی ایئر پورٹ پر جعلی کاغذات پر بیرون ملک جانے والے04 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مذکورہ مسافر کراچی سے کینیڈا اور ترکی جانے کی کوشش کررہے تھے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کامیاب کارروائی کی ہے۔

    اس کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر کراچی سے کینیڈا اور ترکی جانے کی کوشش کرنے والی خاتون سمیت چار مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عدنان خان نامی مسافر ترکی کے جعلی ویزے پر استنبول جانا چاہ رہا تھا، امیگریشن افسر نے مسافر کے سفری دستاویزات اور ویزے کو چیک کیا تو وہ جعلی نکلا۔

    دوسری کارروائی میں ایف آئی اے نے کراچی سے کینیڈا جانے والے تین مسافروں کو جعلی ویزے پر گرفتار کیا کینڈا جانے والے خاندان کے ویزے چیک کئے گئے تو وہ جعلی نکلے۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف بلوچ کے مطابق مذکورہ مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے، چاروں مسافروں کو ایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔