Tag: Fake

  • جعلی اکاؤنٹس کیس: گرفتار دو اہم ملزمان آج عدالت میں پیش ہوں گے

    جعلی اکاؤنٹس کیس: گرفتار دو اہم ملزمان آج عدالت میں پیش ہوں گے

    اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار دو اہم ملزمان نجم الزمان اور حسن میمن کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب ٹیم ریمانڈ کی استعدعا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزمان نجم الزمان اور حسن میمن کے خلاف نیب ٹیم عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

    سیکرٹری کے ڈی اے اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو گزشتہ روز اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا، ملزمان پر کلفٹن کراچی میں پلاٹس غیرقانونی طور پر دینے کا الزام ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ حسن میمن پر کمیشن کا پیسہ جعلی اکاؤنٹس میں جمع کرانے کا الزام ہے، احتساب عدالت کےجج محمد بشیر سماعت کریں گے، گرفتار دونوں ملزمان کے پاس کیس سے متعلق اہم معلومات ہیں۔

    یاد رہے کہ 11 مارچ کو کراچی سے2 اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا ، ملزمان میں سیاسی شخصیت کامبینہ فرنٹ مین شبیر بمباٹ، جبار میمن شامل ہیں، بعد ازاں انہیں کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

    گذشتہ دنوں بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس روالپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو ہدایت کی تھی کہ زیر حراست یا گرفتار ہونے والے ملزمان کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس، کراچی سےگرفتار 2 ملزمان 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    احتساب عدالت میں 12 مارچ کو ہونے والی سماعت میں معزز جج نے فیصلہ دیا تھا کہ آئندہ سماعت پر دونوں ملزمان کو مرکزی ملزم آفتاب میمن کے ساتھ پیش کیا جائے۔

  • فجیرہ: مشہور برانڈ کی جعلی اشیاء ضبط، دکان مالکان پر جرمانہ عائد

    فجیرہ: مشہور برانڈ کی جعلی اشیاء ضبط، دکان مالکان پر جرمانہ عائد

    ابو ظبی : اماراتی حکام نے ریاست فجیرہ میں صحت اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے مشہور برانڈز کی 158 جعلی اشیاء ضبط کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے 5 سپر مارکیٹس میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مشہور برانڈ کے نام پر فروخت کی جانے والی جعلی اشیاء ضبط کرکے سپرمارکیٹ مالکان پر جرمانہ عائد کردیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران نے جعلی اشیاء (بیگ، قیمتی گھڑیاں اور کپڑے) سمیت کئی ایشاء برآمد کرنے والے افراد پر بھی جرمانہ لگایا ہے۔

    اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کریک ڈاؤن میونسپلٹی کی جانب سے جعلی اور صحت کے لیے خطرناک اشیاء کے خلاف جاری مہم کا حصّہ تھا۔

    فجیرہ حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو دھوکا اور فریب دینے والے تاجروں کے خلاف ٹریڈ مارک لاء اور پریوینشن لاء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میونسپلٹی حکام جعلی اور صحت کے لیے خطرناک اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

    کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ضبط کی گئی جعلی اشیاء کو تباہ کیا جائے گا اور جنرل پراسیکیوٹر کے ذریعے سپر مارکیٹ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    دبئی: تین ماہ میں 1 کروڑ درہم مالیت کی غیر قانونی اشیاء ضبط

    ابو ظہبی : ایک سال میں ایک ارب درہم کی مانع حمل ادویات ضبط

    مزید پڑھیں : دبئی: سیکیورٹی اداروں‌ کی کارروائی، 3کروڑ درہم سے زائد مالیت کی جعلی اشیاء برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گودام اور بنگلے پر چھاپہ مار کر 3 کروڑ 30 لاکھ درہم مالیت کی جعلی اشیاء ضبط کرکے 5 ایشیائی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔

  • سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی  کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف

    سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف

    لاہور : سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ،سی ای اوڈریپ اس ڈگری کی بنیادپرچیف ایگز یکٹو   آفیسر  بنے اور راضافی تنخواہ بھی وصول کر رہے ہیں.۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف ہوا، ڈگری جاری کرنے والی یونیورسٹی اوپن یونیورسٹی آف کولمبو چارٹرڈ نہیں، ایچ ای سی نے اوپن یونیورسٹی کولمبو کے چارٹرڈ نہ ہونے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    [bs-quote quote=”سی ای اوڈریپ اس ڈگری کی بنیادپرچیف ایگزیکٹو آفیسر بنے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    سی ای اوڈریپ شیخ اختر نے پی ایچ ڈی فارما کی ڈگری اوپن یونیورسٹی آف کولمبو سےحاصل کی ، وہ اس ڈگری کی بنیاد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر بنے اور اسی ڈگری کی بنیاد پر اضافی تنخواہ بھی وصول کررہے ہیں۔

    سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر نے سال2000 میں ڈگری حاصل کی تھی۔

    یاد رہے 24 جنوری کو پاکستانی شہری کی جانب سے ایچ ای سی کودرخواست دی گئی، درخواست پرایچ ای سی نےیونیورسٹی کے چارٹرڈ نہ ہونے کامراسلہ جاری کیا گیا۔

    دوسری جانب ترجمان ڈریپ کا کہنا ہے کہ معاملے پر کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔

    خیال رہے 28 دسمبر 2018 کو وفاقی حکومت نے شیخ اختر حسین کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کا سربراہ تعینات کیا تھا۔

    شیخ اختر حسین گزشتہ دورِ حکومت میں ڈریپ میں بد عنوانی ریفرنسز کے سلسلے میں ہونے والی نیب انکوائری میں خود کو مردہ قرار دے کر سزا سے بچ نکلے تھے۔

  • امریکا: تاجروں کو لوٹنے والا جعلی سعودی شہزادہ گرفتار

    امریکا: تاجروں کو لوٹنے والا جعلی سعودی شہزادہ گرفتار

    میامی : پولیس نے سعودی شہزادہ سلطان بن خالد بن کر تاجروں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے امریکی دھوکے باز کر گرفتار کرکے قیمتی گھڑیاں اور بھاری رقم برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ تین برسوں سے سعودی شہزادہ بن کر لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے ’امریکی شہری اینتھونی گیگ نیک‘ کو گرفتار کرکے گھر سے قیمتی سامان اور نقدی برآمد کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی دھوکے باز شخص سعودی شہزادے سلطان بن خالد کا روپ دھار کر دنیا بھر کے سادہ لوح کارباری شخصیات سے سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے اینٹھ رہا تھا۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ ایک کاروباری شخص جیفری سوفر نے اینتھونی گیگ نیک کو دعوت پر مدعو کیا تھا، جہاں اس نے سعودی شہزادے کا روپ دھارنے کے باوجود سور کا گوشت کھالیا۔

    میامی کا تاجر جیفری سوفر

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیفری سوفر نے اینتھونی کو سور کا گوشت کھاتے دیکھا تو حیران ہوگیا کیوں کہ وہ جانتا تھا کہ ’مسلمان سور کا گوشت نہیں کھاتے‘ جس کے بعد جیفری نے مذکورہ دھوکے باز کی جاسوسی کرکے حقائق سے پردہ اٹھایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی پولیس نے جیفری کی جانب سے شکایت درج ہونے کے بعد جعلی سعودی شہزادے کو حراست میں لے کر دھوکے بازی، جعل سازی اور چوری کے مقدمات کے تحت فلوریڈا جیل منتقل کردیا تھا۔

    امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو لندن سے نیویارک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

    امریکی خبر رساں ادارے مطابق پولیس اہلکاروں نے دوران تفتیش مذکورہ شخص کے گھر سے جعلی کاغذات، ہیرے کی گھڑیاں، 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم اور دیگر بیش قیمتی سامان برآمد کرلیا۔

    اصلی سعودی شہزادہ سلطان بن خالد السعود

    فلوریڈا پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اینتھونی نے اپنی گاڑی پر جعلی ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ اور گھر پر سعودی شہزادہ سلطان بن خالد کے نام کی تختیاں لگا رکھی تھیں اور ساتھ ساتھ دھوکے باز امریکی شخص نے جزیرے پر عالی شان گھر بھی تعمیر کروایا، تاکہ لوگ اس پر شک نہ کریں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے سنہ 2015 میں مرڈن ولیمز انٹرنیشنل کے نام سے جعلی سرمایہ کار کمپنی کھولی تھی جو دنیا بھر میں سرمایہ کاری کرتی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ گیگ نیک سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر نجی طیارے میں سفر کرنے کی تصاویر شائع کرتا رہتا تھا لیکن اپنا چہرہ نہیں دیکھاتا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شہری انجان ای میلزاورپیغامات موصول ہونے پرپولیس کوخبر دیں،سعودی حکام

    شہری انجان ای میلزاورپیغامات موصول ہونے پرپولیس کوخبر دیں،سعودی حکام

    ریاض: سعودی عرب میں جعلی ویب سائٹس کے ذریعے عام شہریوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے رقم بٹورنے کے پیش نظر سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ عوام انجان ای میلز اور پیغامات موصول ہونے کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو مطلع کریں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے سعودی عرب میں ایسی جعلی ویب سائٹس کام کر رہی ہیں جن کے ذریعے شہریوں کو بے وقوف بنا کر ان سے رقم بٹوری جارہی ہے۔

    سعودی حکام نے گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایسی ویب سائٹس کے بارے میں وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی۔

    سعودی حکام نے گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایسی ویب سائٹس کے بارے میں وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی۔

    سعودی حکام کا کہنا تھا کہ جعلی ویب سائٹس کو چلانے والے ملزمان بہت شاطر ہیں جو بیرون ملک سے ان سائٹس کو چلا رہے ہیں۔

    جنرل سیکیورٹی کے ادارے نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے، انجان افراد کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کا جواب نہ دیں اور ایسے میسجز کے حوالے سے فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن کے حکام کو آگاہ کریں۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں سائبر کرائم قوانین نہایت سخت ہیں اور قانون کے تحت کسی جعلی سوشل میڈیا آئی ڈی چلانے اور اس کے ذریعے سے شہریوں کو معاشی نقصان پہنچانے اور دھوکہ دہی کرنے کے جرم میں ایک سال قید اور کوڑوں کی سزا سنائی جاتی ہے۔

    کچھ عرصہ قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص خاتون کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں سے تحفے اور نقدی وصول کررہا تھا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے مذکورہ شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر 13 ہزار سعودی ریال مالیت کی اشیا جن میں پرفیومز، میک اپ کٹس وغیرہ شامل تھیں برآمد کیں۔

    مذکورہ کیس میں عدالت نے ملزم کو ایک سال قید اور 800 کوڑوں کی سزا سنائی تھی۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی:1کروڑدرہم مالیت کے ہزاروں جعلی موبائل فون برآمد

    دبئی:1کروڑدرہم مالیت کے ہزاروں جعلی موبائل فون برآمد

    دبئی: محکمہ اقتصادیاتی ترقی کے حکام نے ڈیرہ میں واقع موبائل مارکیٹ کے قریب غیر قانونی گودام پر چھاپہ مارکرلاکھوں درہم مالیت کے ہزاروں موبائل فونز برآمد کرنے کے بعد گودام کو بند کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے علاقے نائف میں واقع عمارت کے اندر سے لاکھوں درہم مالیت کے جعلی موبائل فون اور دیگر الیکڑانک اشیاء برآمد کی ہیں۔ جسے دبئی کے شعبہ اقتصادی ترقی کے اہلکاروں کارروائی کے بعد اپنے قبضے میں لے کر حکومتی خزانے میں منتقل کر دیا ہے۔

    دبئی کے شعبہ اقتصادی ترقی کے افسران نے جعلی موبائل فونز کی فروخت اور ذخیرہ کے متلعق ملنے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد فوری چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نائف میں واقع فلیٹس سے 75،250 جعلی موبائل فونز برآمد کرلیے ہیں۔

    محمکہ اقتصادیات کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان فلیٹس کو غیر قانونی طریقے سے گودام کے طور پر استعمال کر رہے تھے ’تفتیشی افسران نے گودام کی کافی دیر تلاشی کے بعد دونوں فلیٹس میں سے تقریباً ایک کروڑ درہم سے زائد مالیت کے موبائل فون اور جعلی اشیاء برآمد کی ہیں۔

    دبئی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈیرہ کی موبائل مارکیٹ کے قریب موبائل فون رکھنے کے لیے گودام بنایا تھا تاکہ موبائل فون اورموبائل میں استعمال ہونے والی دیگراشیاء کو باآسانی فروخت کیا جاسکے، ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 573،413 جعلی موبائل فون کی اشیاء اور 327،643 اشیاء کو پیک کرنے والا مواد برآمد ہوا ہے۔ جسے قبضے میں لے کر فلیٹ کو سیل کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • تاریخ پیدائش سے متعلق غلط بیانی: نیپالی چیف جسٹس عہدے سے برطرف

    تاریخ پیدائش سے متعلق غلط بیانی: نیپالی چیف جسٹس عہدے سے برطرف

    کٹھمنڈو:نیپال کے چیف جسٹس گوپال پاراجولی کو بدھ کے روز اپنی تاریخ پیدائش سے متعلق غلط بیانی اور دھوکا دہی کے الزام میں عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپال کے چیف جسٹس کو سرکاری دستاویزات میں متعدد تاریخ پیدائش درج ہونے کے باعث اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔

    یہ معاملہ اس وقت سے زیربحث تھا، جب چیف جسٹس نے نیپال کے ایک معروف سماجی کارکن اور ایک بڑے خبر رساں ادارے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ اخبار اور سماجی کارکن کی جانب سے سب سے پہلے یہ متنازع مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔

    معاملے کی چھان بین کرنے والی عدلیہ کونسل نے پاراجولی کے حوالے سے کہا کہ وہ سات ماہ پہلے ہی ججز کی سبکدوشی کی متعین  حد ( 65 برس) عبور کرکے عہدے سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔

    کونسل کے سیکریٹری نریپڈوج نیراؤلا نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گوپال پاراجولی گذشتہ سال اگست میں ہی ریٹائرڈ ہوگئے تھے، یہ بات ہمیں دوران تفتیش پتہ چلی، جس کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔

    متنازع تاریخ پیدائش کا فیصلہ ایسے وقت میں آیا، جب گوپال پاراجولی نیپال کے دوسری بار منتخب ہونے والے صدر بیدیا بھانداری سے حلف لے رہے تھے۔ جس کے باعث نیپال میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے، ابھی یہ واضح نہیں کہ نیپالی صدر کو دوبارہ حلف لینا ہوگا یا نہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ فروری میں پاراجولی نے نیپال کے ایک بڑے خبر رساں ادارے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ادارے نے پاراجولی کی متنازعے تاریخ پیدائش کے حوالے سے کالمز کی پوری ایک سیریز لکھی تھی، جس میں چیف جسٹس کی مختلف سرکاری دستاویزات میں پانچ الگ الگ تاریخیں درج تھی۔

    عدلیہ کونسل کے سیکریٹری نریپڈوج نے توہین عدالت کے میڈیا پر لگائے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ پاراجولی ان طریقوں سے اپنے لیے مزید نفرت پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ان مقدمات کو دیکھیں گے۔

    جنوری میں پاراجولی نے بدعنوانی کے خلاف سرگرم ڈاکٹر گوویندا کے سی کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا، ڈاکٹر گوویندا نے بھی پاراجولی کی متنازعے تاریخ پیدائش کے حوالے سے سخت سوالات اٹھائے تھے۔

    گوپال پاراجولی کے برطرف کیے جانے کے بعد سوشیلا کارنے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ وہ نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • میٹھی چھری سے وار کرنے والے مطلبی لوگوں کو پہچانیں

    میٹھی چھری سے وار کرنے والے مطلبی لوگوں کو پہچانیں

    دنیا میں تقریباً ہر دوسرا شخص خوش مزاجی اور اپنائیت سے ملتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یا تو وہ فطرتاً واقعی اچھا انسان ہوتا ہے یا پھر اپنے فائدے کے لیے مخصوص لوگوں سے خوش خلقی کا مظاہر کرتا ہے۔

    ایسے لوگ اپنے مطلب کے وقت آپ سے نہایت میٹھے لہجے میں بات کریں گے جبکہ مطلب نکل جانے کے بعد نہ صرف آپ کو بری طرح نظر انداز کردیں گے بلکہ آپ کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

    مزید پڑھیں: جھوٹے کو گھر تک پہنچانے کے آسان طریقے

    تو آئیں پھر آج ایسے ہی اصلی اور نقلی مزاج رکھنے والے افراد کی چند خصوصیات پر نظر ڈالتے ہیں تاکہ آپ اپنے ارد گرد موجود میٹھی چھری سے وار کرنے والے افراد کو پہچان سکیں۔


    عزت کرنا

    فطرتاً اچھے افراد کسی کے عہدے، حیثیت یا عمر سے قطع نظر سب کی عزت کرتے ہیں۔

    مطلبی افراد صرف ایسے لوگوں کی عزت کرتے ہیں جو طاقت ور اور دولت مند ہوں اور ان سے کوئی فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہو۔


    توجہ کے محتاج

    پرخلوص لوگ دیگر افراد کی توجہ نہیں چاہتے۔

    ظاہری طور پر اچھے بننے والے لیکن اندر سے برے افراد لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ کچھ بھی کر گزرنے کو تیار رہتے ہیں۔


    ڈینگیں ہانکنا

    اچھے انسان کبھی بھی خود کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرتے۔

    اس کے برعکس جھوٹے اور دوغلے لوگ ہر وقت نمود نمائش کے عادی ہوتے ہیں اور اپنی خود ساختہ دولت اور شہرت کے قصے سناتے رہتے ہیں۔


    وعدے کرنا

    سچے انسان وہی وعدے کرتے ہیں جنہیں وہ پورا کر سکیں اور پھر انہیں پورا کر کے دکھاتے ہیں۔

    خود غرض افراد اپنے مطلب کے لیے وعدے تو کرلیتے ہیں لیکن جب دیکھتے کہ انہیں اس کام سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا تو وہ ان وعدوں کو ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔


    تعریف کرنا

    سچ بولنے والے افراد اکثر اچھی چیزوں اور افراد کی تعریف کرتے ہیں۔

    فطرتاً برے لوگ ہر چیز پر تنقید کرنے کو اپنا بنیادی فرض سمجھتے ہیں۔


    مدد کرنا

    اچھے افراد عموماً ہر شخص کی مدد کرتے ہیں یا نہ کرسکیں تو نرمی سے معذرت کر لیتے ہیں۔

    برے افراد صرف ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جن سے وہ جواب میں کوئی فائدہ حاصل کرسکتے ہوں۔

    آپ کا شمار کن افراد میں ہوتا ہے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔