Tag: Fakenews

  • یو اے ای وزٹ ویزہ پر پابندی؟ اماراتی قونصل جنرل کا رد عمل جاری

    کراچی: متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی شہری پر یو اے ای کے ویزے کے حصول کی پابندی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی نے پاکستان کے بیش تر شہروں میں ویزہ کی پابندی کی اطلاعات کو ’فیک نیوز‘ قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

    یو اے ای سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کے شہری بلا تفریق متحدہ عرب امارات کے وزٹ یا دیگر کسی بھی ویزہ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں اور انھیں ویزے دیے جا رہے ہیں۔

    ’یو اے ای نے پاکستان کے مزید 2 شہروں پر وزٹ ویزے پر پابندی عائد کر دی‘

    متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے کہا کہ وہ خود اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ کراچی قونصلیٹ سے بھی مذکورہ شہروں کے رہائشی پاکستانی بھائیوں کے لیے ویزے لگا کر دے رہے ہیں۔

    قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرمیثی نے افسوس کا اظہار کیا کہ نہ جانے ایسا کیوں کیا جا رہا ہے کہ ہر کچھ عرصے بعد مختلف قسم کی افواہیں پھیلا دی جاتی ہیں، نہ جانے کون لوگ اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، اور کیوں؟

  • یوکرین کے میٹرنٹی اسپتال پر حملہ ‘فیک نیوز’ ہے: روس

    یوکرین کے میٹرنٹی اسپتال پر حملہ ‘فیک نیوز’ ہے: روس

    ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے میٹرنٹی اسپتال پر حملہ ‘فیک نیوز’ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول میں میٹرنٹی اسپتال پر روسی حملے کی خبر کو ‘فیک’ قرار دے دیا ہے۔

    روس نے دعویٰ کیا ہے کہ ماریوپول میں حملے کا نشانہ بننے والی عمارت سابقہ میٹرنٹی اسپتال تھا، اب یہ عمارت طویل عرصے سے فوجیوں کے استعمال میں تھی۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح جعلی خبریں مسلسل پھیلائی جا رہی ہیں۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریوپول اسپتال میں بدھ کو روسی حملے میں 3 افراد کے مرنے کی اطلاعات ہیں، جن میں سے ایک بچہ بھی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 17 بتائی جا رہی ہے۔

    یوکرین کے صدر نے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے، تاہم اس سلسلے میں متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں، ساحلی شہر ماریوپول جس ریجن میں شامل ہے یعنی ڈونیٹسک، انٹرفیکس یوکرین کے مطابق اس کے سربراہ پاؤلو کیریلینکو کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی بھی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی نہ ہی بچوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    زپورئیژا جوہری پلانٹ کب سے کنٹرول میں ہے؟ روس نے بتا دیا

    تاہم انھوں نے کہا ہے کہ یہ حملہ روسی فریق کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی کے دوران ہوا ہے۔

    ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کے اجلاس میں جنگ بندی کی کسی بھی سمجھوتے کے نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی ان مذکرات کا حصہ ہی نہیں تھی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ یوکرین نے ایک جوہری پلانٹ پر روسی قبضے اور مہلک حملے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم روسی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ یوکرینی حکام غلط بیانی کر رہے ہیں، یوکرین کے شہر زپورئیژا کا جوہری پلانٹ 5 دن سے روسی افواج کے کنٹرول میں ہے، اور جوہری پلانٹ پر حالات قابو میں ہیں۔

  • "جھوٹی خبر پھیلانے پر5 سال تک کی سزا ہوگی”

    "جھوٹی خبر پھیلانے پر5 سال تک کی سزا ہوگی”

    کراچی: جھوٹی خبر پھیلانے پر پانچ سال تک کی سزا ہوگی اور ضمانت بھی نہیں ملے گی، وفاقی وزیر قانون نے خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ جدید دور میں میڈیا کی بہت اہمیت ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، میڈیا تنقید کرنا چاہتا ہے تو بالکل کرے لیکن فیک نیوز نہیں ہونی چاہیے۔

    وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پیکا اور الیکشن کا آرڈیننس جاری ہوگیا ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے تحت کوئی بھی انتخابی مہم چلا سکتا ہے، پیکا والے قانون کی ڈرافٹنگ میں نے کی ہے، جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے یہ قانون ضروری تھا، جھوٹی خبر معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہے، معاشرے کی بنیاد جھوٹ پر رکھی جائے تو کیا بنے گا؟۔

    نیوز کانفرنس میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اب جھوٹی خبر پھیلانے پر پانچ سال تک کی سزا ہوگی، مرتکب شخص کو ضمانت بھی نہیں ملے گی، کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا، چھ ماہ میں فیک نیوز کیس کا ٹرائل نہ ہوا تو متعلقہ جج سےپوچھا جائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت کا جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلیے بڑا فیصلہ

    وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ وزیراعظم کی ذاتی زندگی سے متعلق باتیں پھیلائی گئیں، انہوں نے صحافیوں سے سوال کیا کہ اگر کوئی آپ سےکہے آپ کی بیگم ناراض ہوکرچلی گئی تو آپ کو کیسالگےگا؟

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق جھوٹی خبروں میں بھارت کا بڑا ہاتھ ہے، یہ قانون ان لوگوں کے لیے جو پبلک آفس ہولڈر یا سلیبرٹی ہیں۔ آئین میں کہیں دکھا دیں کہ فیک نیوز ٹھیک ہے، پیپلز پارٹی نے اگر اس قانون کو مسترد کر دیا ہے تو کیا وہ فیک نیوز چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے خلاف گندی زبان استعمال کی گئی، خاتون اول کے حوالے سے طلاق کی خبریں چلائی گئیں، پیکا قانون سب کے لیے ہو گا، یہ ایکٹ آئین سے متصادم نہیں ہے اور ایچ آر سی سپی ایسا نہیں کہہ سکتا کہ فیک نیوز ہونی چاہیے۔