Tag: fakhar zaman

  • فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر

    فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر

    قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔

    رپوٹس کے مطابق اوپننگ بیٹر فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز میں مزید حصہ نہیں لے پائیں گے۔

    پاکستانی بیٹر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 19ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران انجری کی زد میں آئے تھے، جس کے باعث وہ دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔

    فخر زمان آج شام کو فوری وطن واپس آکر این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں 190 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی، حارث رؤف، صائم ایوب، سفیان مقیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قومی ٹیم نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی سے آئرلینڈ روانہ

    صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان کا اہم بیان سامنے آ گیا

    چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان کا اہم بیان سامنے آ گیا

    پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان زخمی ہونے کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں اب ان کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    دفاعی چیمپئن پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز نیوزی لینڈ سے شکست کے ساتھ کیا اور اسی میچ میں بدقسمتی سے قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان پسلیوں کی انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

    فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے میں چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہوں، اب گھر سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔

    چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

    چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان کی جگہ امام الحق پاکستانی اسکواڈ میں شامل

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستانی کی نمائندگی کرنا کسی بھی کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے کئی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

    فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی سے اخراج پر مایوسی کے بجائے واپسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابھی شروعات ہیں اور ٹیم میں کم بیک بہترین ہوگا۔

    واضح رہے کہ فخر کے زخمی ہوکر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے ان کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

    چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

    چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر سامنے آگئی، پاکستانی اوپننگ بیٹر فخر زمان ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی اوپننگ بیٹر فخر زمان ٹیم کے ساتھ دبئی روانہ نہیں  ہورہے، قومی بلے باز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں فخر کی جگہ امام الحق کی شمولیت متوقع ہے، آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعدامام الحق شامل ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ فخر نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 24 رنز بنائے تھے اور بیٹنگ کے دوران بھی وہ تکلیف میں دکھائی دیے اور میدان میں فزیو کو بھی طبی امداد کے لیے بلایا۔

    نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کے دوران شاہین آفریدی کے پہلے ہی اوور میں فخر باؤنڈری لائن پر انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

    فخر میدان سے باہر جانے کی وجہ سے اننگز اوپن نہیں کرسکے اور انہیں 20 منٹ کی تاخیر سے بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا ان کی جگہ سعود شکیل کو اننگز کا آغاز کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

    پاک بھارت ٹاکرا، پاکستانی ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی اب پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت اور بنگلادیش کو ہرانا لازمی ہوگا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 23 فروری کو مدمقابل آئیں گی جبکہ کل دوسرے میچ میں بنگلادیش اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

  • پی سی بی نے فخر زمان کی انجری سے متعلق اپ ڈیٹ دے دی

    پی سی بی نے فخر زمان کی انجری سے متعلق اپ ڈیٹ دے دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کی انجری سے متعلق اپ ڈیٹ دے دی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی مابین کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں شاہین آفریدی کے پہلے ہی اوور میں فخر فیلڈنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئے تھے۔

    فخر زمان انجری کے باعث لنگڑا کر میدان سے باہر ہوگئے اور کامران غلام نے ان کی جگہ فیلڈنگ کی۔

    پی سی بی اب ان کی انجری سے متعلق اپ ڈیٹ دی ہے کہ اوپنر کی انجری کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ فٹنس کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹ مناسب وقت پر فراہم کی جائے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے پٹھوں میں موچ آئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب پہلے ہی ٹخنے کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوچکے ہیں۔

    فخر زمان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان کے اسکواڈ میں واحد اسپیشلسٹ اوپنر ہیں اور ان کی انجری سے دفاعی چیمپئنز کی لائن اپ میں خلا پیدا ہوسکتا ہے۔

    پاکستان کی پلیئنگ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

  • فخر زمان نے دوران ٹریننگ لی گئی تصاویر شیئر کردیں

    فخر زمان نے دوران ٹریننگ لی گئی تصاویر شیئر کردیں

    قومی کرکٹر فخر زمان نے دوران ٹریننگ لی گئی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    پاکستان کے جارح مزاج بلے باز فخر کی فٹنس اور ری ہیب کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آرہی تھیں۔

    قومی کرکٹر فخر زمان 2 ہفتوں سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ میں مصروف ہیں، وہ اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے محنت کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fakhar Zaman (@fakharzaman719)

    فخر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ حد سے آگے بڑھنے کے لیے رکاوٹوں کو توڑنا ہے۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کو باہر کرنے کے بعد فخر نے ان کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا جس کے بعد انہیں ناصرف آسٹریلیا کے دورے سے باہر کیا گیا بلکہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی محروم ہوگئے تھے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی پریس کانفرنس میں تصدیق کی تھی کہ فخر کی فٹنس اور ان کا ٹوئٹ بھی مشکلات کا باعث بنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کرکٹر نے شوکاز کے جواب میں اپنا مؤقف واضح انداز میں پیش کیا ہے۔

    ڈیوڈ وارنر کو کپتانی سونپ دی گئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے معاملے کو منطقی حل دینے کے اشارے ملے ہیں۔ اگلے چند دنوں میں فخر کے ایشو پر پیش رفت کا امکان ہے۔

  • ’آپ کی خدمات کا شکریہ‘ فخر زمان کی وکٹ پر شائقین برس پڑے

    ’آپ کی خدمات کا شکریہ‘ فخر زمان کی وکٹ پر شائقین برس پڑے

    حیدرآباد: قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی کھوئی ہوئی فارم ورلڈ کپ میں بھی بحال نہ ہوسکی۔

    حیدرآباد میں قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف اوپنر بیٹر فخر زمان پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    فخر زمان نے اننگز میں تین چوکے لگائے اور وین بیک کو وکٹ دے بیٹھے۔

    واضح رہے کہ فخر زمان کو تجربہ کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ عبداللہ شفیق کو فائنل الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔

    اوپنر بیٹر کے وکٹ گنوانے پر شائقین کرکٹ بھی برس پڑے اور فخر زمان پر شدید تنقید کی۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’فخر زمان آپ کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

    دوسرے صارف نے لکھا کہ ’فخر بھائی مجھ سے پیسے لے لیں لیکن پلیز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں۔‘

    جازب بلوچ نامی صارف نے لکھا کہ ’ایک ہی نام فخر زمان، کیا ہوگیا ہے بھائی، موڈ نہیں ہے کیا۔‘

    ایک اور صارف فخر زمان کی بدترین کارکردگی دیکھ کرتنگ آگئے ہیں۔‘

  • نیوزی لینڈ کی ٹیم ثقلین مشتاق کو ’’گرو جی‘‘ کہتی ہے، کیوی بالر

    نیوزی لینڈ کی ٹیم ثقلین مشتاق کو ’’گرو جی‘‘ کہتی ہے، کیوی بالر

    کراچی : نیوزی لینڈ ٹیم کے اسپن بالر اش سودھی نے فخر زمان کو مشکل کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیں ٹف ٹائم دے رہے ہیں، ہم ثقلین مشتاق کو گرو جی کہتے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپنر نیوزی لینڈ ٹیم اش سودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فخر زمان اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں وہ ہمیں ٹف ٹائم دے رہے ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کریں، ہمارے لیے ون ڈے سیریز کے آخری تین میچ اہمیت کے حامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ ٹیم کے اسپن بالر اش سودھی نے بتایا کہ ثقلین مشتاق ایک بہترین اسپنر رہ چکے ہیں، ہم انہیں ثقی کے نام سے نہیں پکارتے ہیں بلکہ ہماری ٹیم نے ثقلین مشتاق کا نام گرو جی رکھا ہوا ہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی پچ لاہور اور راولپنڈی کی پچوں سے مختلف دکھائی دیتی ہے، ہماری کوشش ہے نئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات دے سکی۔

    ایک سوال کے جواب میں اش سودھی نے کہا کہ بہت سے کھلاڑی کراچی میں پہلی مرتبہ کھیلیں گے، کراچی کا موسم خاصا گرم ہے، ہم پہلے بھی ایسے موسم میں کھیلتے رہے ہیں، وکٹ کافی ڈرائی اور چمکتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

  • ’گلین فلپس کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کو یکطرفہ کردیا‘

    کراچی: قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ گلین فلپس کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کو یکطرفہ کردیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، کیوی ٹیم نے پاکستان کو 47 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے, گلین فلپس کو میچ اور ڈیوڈ کونوے کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پاکستان کی جانب دیا گیا 282 رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے 49ویں اوور میں پورا کرلیا۔ گلین فلپس نے 37 گیندوں پر 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے چار چھکے اور چار چوکے لگائے۔

    کپتان کین ولیمسن 53 اور ڈیون کانوے نے 52 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

    میچ کے بعد فخر زمان نے کہا کہ ’اندازہ تھا کہ وکٹ پر بیٹنگ مشکل ہوگی جب گلین فلپس بیٹنگ کے لیے آئے تو انہوں نے اس مشکل وکٹ پر شاندار بیٹنگ کی، نیوزی لینڈ کی جیت کا کریڈٹ گلین فلپس کو ہی جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم میچ جیتے لیکن کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ماضی میں بھی انہی کھلاڑیوں نے میچز جتوائے ہیں۔

    ورلڈ کپ 2023 سے متعلق سوال کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ ’ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، ہم ون ڈے کرکٹ بھی اچھی کھیل رہے ہیں آج کا میچ بھی کلوز جاکر ہارے۔

    انجری سے متعلق اوپنر بیٹر نے کہا کہ میں فیلڈ میں جانا چاہ رہا تھا لیکن فزیو نے منع کردیا، فٹنس بہتر ہے پی سی بی کے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرکے ہی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

  • بھارت کے خلاف میچ سے قبل اہم قومی کھلاڑی باہر

    بھارت کے خلاف میچ سے قبل اہم قومی کھلاڑی باہر

    ٹی 20 ولڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان باہر ہوگئے۔

    کپتان بابر اعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان مکمل فٹ نہیں ہوئے وہ صحت یابی کی جانب گامزن ہیں اور وہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کل کے میچ میں فخر کی جگہ شان مسعود کو پلیئنگ الیون میں شامل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام پلئیرز مکمل فٹ ہیں اور میچ کے دوران 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

    بابراعظم نے کہا کہ آف دی فیلڈ تمام پلئیرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بطور اسپورٹ مین یہی ذمہ داری ہے کہ سب سے اچھے طریقے سے ملیں، انہوں نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں تمام ٹیمیں خطرناک ہوسکتی ہیں کسی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے۔

    واضح رہے کہ کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

  • فخر زمان نے شاہد آفریدی کے خلاف جارحانہ کھیل کیوں نہیں کھیلا؟، وجہ سامنے آگئی

    فخر زمان نے شاہد آفریدی کے خلاف جارحانہ کھیل کیوں نہیں کھیلا؟، وجہ سامنے آگئی

    کراچی: جارح مزاج بیٹر فخر زمان شاہد آفریدی کے خلاف اپنا روایتی کھیل کیوں نہ پیش کرسکے؟ سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے اہم بات کہہ ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اسپورٹس روم ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کہا کہ فخر زمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنرز کے خلاف کچھ سہمے سہمے نظر آئے، انہوں نے شاہد آفریدی اور افتخار احمد کے اوور میں باؤنڈری لگانے کے بجائے سنگل ڈبل رنز لینے پر اکتفا کیا۔

    تنویر احمد نے کہا کہ فخرزمان بائیں ہاتھ کے کھلاڑی ہیں جبکہ شاہد آفریدی لیگ اسپنر ہے، انہیں معلوم ہونا چاہیے تھا کہ یہ وہ والے شاہد آفریدی نہیں ہے، شاہد بھائی کی فٹنس اتنی اچھی نہیں ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ان کا اسپیل بہت بُرا تھا، فخر زمان کو ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آفریدی کے خلاف جارحانہ کھیل کھیلنا چاہیے تھا مگر وہ نہ کرسکے۔

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    تنویر احمد نے اپنے تجزئیے میں کہا کہ شاید کپتانی کی دباؤ کے باعث وہ شاہد آفریدی کے خلاف کھل نہ کھیلے، یا پھر وہ شاہد آفریدی کو بہت زیادہ عزت دے دے رہے ہیں جس کے پیچھے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاہد آفریدی کا بدترین اسپیل بھی ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے گذشتہ میچ میں جیسن رائے کی شاندار سینچری کی بدولت کوئٹہ نے 205 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

    یہ دوسرا موقع تھا جب رواں سیزن میں لاہور قلندرز 200 رنز کا دفاع نہ کرسکی۔