Tag: fakhar zaman

  • فخرزمان نے آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    فخرزمان نے آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    دبئی : جنوبی افریقا کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے "آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس آف دی ایئر” کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ان کی اس شاندار کارکردگی پر آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ فخرزمان کو دیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف 193رنز کی اننگز میں پاکستان ٹیم کو ناقابل یقین فتح کے قریب لے گئے تھے مگر مشن مکمل نہ کرسکے، ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی ریکارڈ انفرادی اننگز کھیلنے والے اوپنر کے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین 31 سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا۔

    دوسرے کرکٹرز میں ٹام لیتھم کے بنگلا دیش کیخلاف 110رنز، بین اسٹوکس کی دورہ بھارت میں 99 کی اننگز کھیلی، سام کیورن نے اسی حریف کیخلاف ناٹ آؤٹ 95 رنز بنائے۔

    یاد رہے کہ بابر اعظم نے دورہ جنوبی افریقا میں شاندار سنچری اسکور کی، مشفیق الرحیم نے سری لنکا کیخلاف تھری فیگر اننگز کھیلی، اینڈی بلبرائن کی جنوبی افریقا اور جیمز ونس کی پاکستان سے میچ میں سنچری اسکور ہے، دیپک جاہار نے سری لنکا کے خلاف ناٹ آؤٹ 69 رنز بنائے جبکہ جنیمن مالان کی سری لنکا کیخلاف سنچری کو اس ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا۔

  • ’سیدھی اور صاف بات ہے‘ فخر زمان نے بڑا اعتراف کرلیا

    ’سیدھی اور صاف بات ہے‘ فخر زمان نے بڑا اعتراف کرلیا

    لاہور: قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے اعتراف کیا ہے کہ سیدھی اور صاف بات ہے کہ میں برا کھیل رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے بھی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں پرفارم نہ کرنے کا اعتراف کرلیا کہتے ہیں کئی میچز سے وہ اچھا پرفارم نہیں کررہے ہیں۔

    فخر زمان نے کہا کہ کوشش ہے جلد ردھم میں واپس آکر ٹیم کے لیے پرفارم کروں، میں فارم پر خود تشویش میں مبتلا ہوں کوشش ہے جلد فارم بحال کروں۔

    کراچی کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر نے تسلیم کیا کہ وہ اپنی کارکردگی سے خود مطمئن نہیں ہیں اور خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: مصباح سے سلیکشن کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، کامران اکمل

    انہوں نے کہا کہ چار روزہ میچز کھیل رہا ہوں تاکہ اعتماد اور پرفارمنس دونوں واپس آئے۔

    ایک سوال کے جواب میں فخر نے کہا کہ انہیں بطور اوپنر وکٹ پردیر تک رکنے کی عادت ڈالنا ہوگی اسی لیے چار روزہ میچ کھیل کر وہ وکٹ پر رک کر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    فخر زمان نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں ٹیم اور میری پرفارمنس اچھی نہیں رہی لیکن دورے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر وہ اچھا نہیں کھیلیں گے تو ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوجائے گا، وہ ان دنوں برے وقت سے گزر رہے ہیں اور اپنی خراب پرفارمنس پر کوئی جواز پیش نہیں کریں گے۔

  • فخر زمان کے مداحوں کے لیے بری خبر

    فخر زمان کے مداحوں کے لیے بری خبر

    لاہور: پاکستانی ٹیم کے اسٹار  اوپنر فخر زمان کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے، کچھ عرصے وہ ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق گھٹنے کی انجری کے باعث اوپننگ بلے باز پری سیزن کیمپ سے باہرہوگئے ہیں. ڈاکٹرز نے فخر زمان کو مکمل صحت یابی کے لیے ایک ہفتے آرام کی تجویز دی.

    اوپنر کی صحت کے لیے پیش نظر پی سی بی نے فخر زمان کا ری ہیب پروگرام جاری کردیا، میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی دس روز بعد فخرکی انجری کا جائزہ لے گی ۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی نے نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر متعارف کرادیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل کمیٹی 10 روز بعد انجری کا جائزہ لے گی، رپورٹ کے جائزہ کے بعد فخر زماں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا.

    خیال رہے کہ  فاسٹ بالر  شاہین آفریدی بھی ڈینگی مچھر کا شکار ہو کر پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے، فاسٹ بالر شاہین آفرید کا علاج جاری ہے، مکمل صحت یابی کے بعد کیمپ میں دوبارہ شمولیت کر سکیں گے۔

  • محمد عباس کے بعد اوپنر فخر زمان بھی ان فٹ، عامر کی واپسی کا امکان

    محمد عباس کے بعد اوپنر فخر زمان بھی ان فٹ، عامر کی واپسی کا امکان

    لاہور : دورہ جنوبی افریقہ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو دوسرا جھٹکا لگ گیا، فاسٹ بولر محمد عباس کے بعد اوپنر فخر زمان بھی ان فٹ ہوگئے، محمد عباس کی جگہ ،محمد عامر کی واپسی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ سے قبل قومی ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا ہے، فاسٹ بولر محمد عباس کے بعد اب اوپننگ بیٹسمین فخر زمان بھی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر ان فٹ ہوگئے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان تین سے پانچ ہفتوں تک کھیل سے دور ہوسکتے ہیں ایسے میں اوپننگ بیٹسمین کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    موجودہ صورتحال کے بعد نیوزی لینڈ اے کے خلاف سنچری بنانے والے شان مسعود کی واپسی کا امکان ہے، اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عباس کی جگہ فاسٹ بولر محمد عامر کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور فیصلہ کن ٹیسٹ تین دسمبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: فاسٹ بولر محمد عباس انجرڈ، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کندھے کی انجری کا شکار ہوکر آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں، عباس کے اسکین کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی ہے، وہ ایک سے چار ماہ تک کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں۔

    ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دئیے جانے کا امکان ہے، محمد عباس دبئی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

  • دوسرا ٹیسٹ: امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

    دوسرا ٹیسٹ: امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

    دبئی: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس رہی لیکن افسوس کہ جیت نہیں سکے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، دوسرے ٹیسٹ کو جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ٹیم کا مورال بلند ہے، پہلے ٹیسٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

    سرفراز احمد نے بتایا کہ وہاب ریاض کی جگہ شاداب خان کو موقع دیا جائے گا، میر حمزہ کو بھی ڈیبیو کا موقع دیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ابو ظہبی کی وکٹ بھی دبئی جیسی ہوگی، شکست کا کوئی خوف نہیں، پر اعتماد ہو کر کھیلیں گے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ جانتا ہوں میں اسکور نہیں کر رہا لیکن کم بیک کے لیے محنت کر رہا ہوں، ’میرے مزاج میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے‘۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہے جس میں سے پہلا بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

  • ایشیائی کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ، فائنل میں بھارت سے مقابلہ کون کرے گا

    ایشیائی کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ، فائنل میں بھارت سے مقابلہ کون کرے گا

    دبئی: ایشیائی کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ  جاری ہے، اس جنگ کو جیتنے کے لیے فائنل میچ میں بھارت کے مدِ مقابل کون سی ٹیم آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت ایشیا کپ 2018 کے فائنل میں پہلے ہی پہنچ چکا ہے، فائنل میں بھارت کے ساتھ ٹکرانے والی ٹیم کا فیصلہ کل ہوگا۔

    شاہینوں کے لیے بنگال ٹائیگرز سے سپر فور کا آخری میچ ’ڈو اور ڈائی‘ والی صورتِ حال پر مبنی میچ بن گیا ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش بدھ کو ابو ظہبی میں مدِ مقابل آئیں گے۔

    سپر فور کے آخری میچ میں جو ٹیم جیتے گی وہ بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی، یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو تین رنز سے ہرا کر فائنل کھیلنے سے محروم کر دیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اگر فائنل کھیلنا ہے تو بڑی ٹیم کو ہرانا ہوگا، سرفراز احمد


    دوسری طرف چیمپیئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان ایشیا کپ میں زیرو بن گئے، جارح مزاج اوپنر ایشیا کپ میں بیٹنگ ہی بھول گئے ہیں۔

    قومی ٹیم کے با صلاحیت کھلاڑی فخر زمان نے بھارت اور افغانستان کے خلاف میچز میں ریویو بھی نہ لیا، گیند بھی ہاتھوں سے سلپ ہونے لگی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کیچز نہیں پکڑیں گے تو بڑے ہدف کا دفاع بھی ممکن نہیں، اگر فائنل کھیلنا ہے تو بڑی ٹیم کو ہرانا ہوگا۔

  • ایشیا کپ: فخر زمان بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم

    ایشیا کپ: فخر زمان بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم

    لاہور: قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فخر زمان نے کہا کہ کوشش ہوگی ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھاؤں، دبئی ہمارے لیے ہوم گراؤنڈ ہے۔

    فخر زمان نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے فٹنس بہتر بنانے کے لیے ایک جیسا پلان بنایا ہے، کیمپ میں بیٹنگ کے ساتھ بولنگ کی بھی پریکٹس کررہا ہوں، بولنگ میں موقع ملا تو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے لمبی اننگز کھیلوں، بھارت کے خلاف میچ میں دباؤ ہوگا تاہم اس دن بہتر کھیلنے والی ٹیم ہی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

    فخر زمان نے کہا کہ اوپنر امام الحق کے ساتھ میری بہت اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے جو بھارت کے خلاف میچ میں بھی کام آئے گی جبکہ ویرات کوہلی کا بھارتی ٹیم میں نہ ہونا زیادہ نقصان دہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، قومی ٹیم پہلا میچ کوالیفائر کے خلاف 16 ستمبر کو کھیلے گی، 19 ستمبر کو پاکستان روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔

    مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

    سولہ رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، عثمان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، فخر زمان کا ایک اور اعزاز

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، فخر زمان کا ایک اور اعزاز

    دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، فخر زمان پہلی بار ٹاپ ٹوئنٹی بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، فخر زمان 22 درجے چھلانگ لگانے کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے، فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں 515 رنز بنائے تھے۔

    بابر اعظم زمبابوے کے خلاف سیریز میں 184 رنز اسکور کرنے پرایک درجے ترقی کے بعد ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر امام الحق کی بھی ون ڈے رینکنگ میں بہتری ہوئی وہ 43 ویں نمبر پر براجمان ہیں، امام الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں تین سنچریوں کی مدد سے 395 رنز اسکور کیے تھے۔

    ون ڈے بولنگ رینکنگ میں لیگ اسپنر شاداب خان اور فہیم اشرف کی رینکنگ میں بھی بہتری ہوئی ہے، دونوں بولرز نے سیریز میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، شاداب خان 31 اور فہیم اشرف 79 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، پاکستان پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، بنگلا دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔

    بیٹنگ رینکنگ میں ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ بابر اعظم دوسرے، جوروٹ تیسرے، روہت شرما چوتھے، ڈیوڈ وارنر پانچویں، روس ٹیلر چھٹے، کوئنٹن ڈی کوک ساتویں، ڈوپلیسی آٹھویں، کین ولیم سن نویں، شیکھر دھون دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں بھارت کے بمرا کا پہلا نمبر ہے جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے، حسن علی تیسرے، ٹرینٹ بولٹ چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، کلدیپ یادیو چھٹے، عمران طاہر ساتویں، عادل راشد آٹھویں، ربادا نویں اور چاہل دسویں نمبر پر موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 1ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ فخرزمان نے اپنے نام کرلیا

    ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 1ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ فخرزمان نے اپنے نام کرلیا

    بولاوائیو: پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑ کر ایک روزہ کرکٹ میچ میں تیز ترین 1 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ سہرا اپنے سر سجالیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز نوجوان بلے باز فخر زمان نے دنیائے کرکٹ کے نامور ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز کا ایک روزہ کرکٹ میچ میں تیز ترین 1 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

    پاکستان کے اوپنر بلے باز فخر زمان کی جانب سے تیز ترین 1 ہزار رنز کا ریکارڈ اپنے کیریئر کے 18ویں میچ کے دوران زمبابوے کے خلاف 20 رنز بناکر اپنے نام کیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے بلے باز سر ویوین رچرڈز، پاکستان کی شان بابر اعظم اور انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کے پاس تھا، جنہوں نے 21 میچز میں 1 ہزار رنز بنائے تھے۔

    دوسری جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی فخر زمان نے زمبابوے خلاف کھیلے جانے والے میچز میں ایک اور عالمی ریکارڈ کا سہرا اپنے سر سجایا کر پانچ ون ڈے میچز کی سریز میں 471 رنز بناکر سب سے زیادہ رنز بنانے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ ون ڈے میچز کی سریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ زمبابوے کے بلے باز ہیملٹن مساکدزا کے پاس تھا جنہوں نے 467 رنز بنائے تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ پر 304 رنز بنا کر طویل ترین شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

    فخر زمان نے اسی میچ میں سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑ کر210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ڈبل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی جبکہ دنیا کےچھٹے کھلاڑی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فخر زمان کی ڈبل سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 244 رنز سے شکست دے دی

    فخر زمان کی ڈبل سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 244 رنز سے شکست دے دی

    بلاوایو: فخر زمان کی ڈبل سنچری اور امام الحق کی سنچری کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو چوتھے ون ڈے میچ میں 244 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی، فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے 304 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کی اور زمبابوے کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی، گرین شرٹس کو پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل ہے۔

    زمبابوے نے بیٹنگ کا آغاز کیا ان کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گر گئی، عثمان شنواری نے کمونوکانوے کو 3 رنز پر پویلین روانہ کردیا، کپتان مساکڈزا 22 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ٹریپانو نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے انہیں شاداب خان نے بولڈ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عثمان شنواری اور فہیم اشرف نے ، دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 399 رنز بنائے، فخر زمان نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 210 رنز بنائے ان کی اننگز میں 5 بلند و بالا چھکے اور 24 چوکے شامل تھے، فخر زمان نے سعید انور کے 194 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، امام الحق نے 113 رنز کی اننگز کھیلی، آصف علی نے تیز ترین نصف سنچری اسکور کی۔

    زمبابوے کی جانب سے پاکستان کی واحد وکٹ مساکڈزا نے حاصل کی، زمبابوے کے دوسرے تمام بولر پاکستانی بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔