Tag: fakhar zaman

  • فخر زمان نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

    فخر زمان نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

    بلاوئیو : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق پہلی وکٹ پر 304 رنز بناکر طویل ترین شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے، فخر زمان نے سعید انور کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاوائیو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں فخر زمان اور امام الحق نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 304 رنز بنائے۔

    پاکستان نے کل 399 رنز بنا کر اپنا سب سے بڑا ٹوٹل بھی کرلیا یعنی قومی ٹیم نے فخرزمان کی مدد سے ایک میچ میں ہی تین ریکارڈ قائم کرلیے ہیں۔

    فخرزمان نے 210 رنز بنا کربھارت کے خلاف سعید انور کے 194 رنز کا طویل ترین ریکارڈ توڑ دیا ہے، فخر زمان ڈبل سنچری کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چھٹے کھلاڑی ہیں، جبکہ ون ڈے کرکٹ کی یہ ساتویں ڈبل سنچری ہے۔ فخر زمان نے 148 گیندوں پر ڈبل سنچری5 چھکوں اور 24 چوکوں کی مدد سےمکمل کی ۔

    دوسری جانب  امام الحق نے 113 رنز بنائے جبکہ آصف علی 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

     دوسری جانب پاکستان کی اوپننگ بیٹنگ لائن نے 304 رنز بناکر پہلی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

    کرکٹ کی دنیا میں 286 رنز کی طویل ترین شراکت کا عالمی ریکارڈ اس سے قبل سری لنکا کے پاس تھا، جسے لنکن بیٹس مین جے سوریا اور تھرنگا نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لیڈز کے گراؤنڈ میں یکم جولائی سنہ 2016 کو بنایا تھا۔

    ساتھ ہی ساتھ پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا ٹوٹل بھی اسی میچ میں اسکور کیا ہے ۔ اس سے قبل پاکستان کا سب سے بڑا ٹوٹل بنگلہ دیش کے خلاف 385 رنز کا تھا۔

     خیال رہے کہ پاکستان کے دونوں بلے بازوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹس مین محمد حفیظ اور عمران فرحت کی شراکت داری کا ریکارڈ توڑا ہے، جو انہوں نے سنہ 2011 میں زمبابوے کے خلاف 228 رنز بناکر قائم کیا تھا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فخر زمان کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    فخر زمان کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    بلاوایو: فخر زمان کی سنچری اور عثمان شنواری کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی، فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پاکستان کی جانب سے فخر زمان 117 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، امام الحق 44 اور بابر اعظم نے 29 رنز بنائے، عثمان شنواری نے 4 اور حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    قبل ازیں نے زمبابوے نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز 18 رنز پر پویلین لوٹ گئے، اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد مساکانڈا اور مساکاڈزا نے اسکور آگے بڑھایا، مساکاڈزا 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مسکانڈا نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

    مڈل آرڈر بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بعد پیٹر مورے نے شاندار نصف سنچری اسکور کی تاہم ان کے علاوہ زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 194 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

    میچ میں زمبابوے کا کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا، قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق 44 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان کو ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 201 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 18 جولائی کو کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنا ضروری تھا کیا؟ بھارتی محمد کیف پر برس پڑے

    پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنا ضروری تھا کیا؟ بھارتی محمد کیف پر برس پڑے

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد کیف کو سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو کامیابی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑ گیا، بھارتی مداحوں نے محمد کیف پر تنقید کے نشتر چلا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی تو محمد کیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور فخر زمان کی بیٹنگ کی تعریف کی تو بھارتی مداحوں سے رہا نہ گیا اور انہوں نے محمد کیف پر تنقید کرنا شروع کردی۔

    محمد کیف نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد، پاکستان ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر فخر زمان نے اچھی اننگز کھیلی وہ بڑے میچ کے پلیئر دکھائی دیتے ہیں۔

    محمد کیف کا یہ کہنا تھا کہ متعصب بھارتیوں کو آگ لگ گئی، ایک صارف نے لکھا کہ تم سے یہ امید نہیں تھی، جاگ گیا تمہارا پاکستانی پریم۔

    ارون پراجپاتی نے کہا کہ پاکستان کو مبارکباد دینا ضروری تھا کیا، اس کو پاکستانی پریم کہتے ہیں۔

    ایک صارف امیت سجترا نے کہا کہ آپ اپنے ٹویٹر بائیو میں سے ’پراؤڈ انڈین‘ ہٹا دو، اس پاکستانی پیار والی ٹویٹ کے لیے۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں فخر زمان نے سنچری اسکور کرتے ہوئے بھارت کی شکست میں اہم کردار ادا کیا تھا، آسٹریلیا کے خلاف فائنل میچ میں بھی فخر نے 91 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ سمیت مین آف سیریز بھی قرار پائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فائنل کے ہیرو فخر زمان دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز بن گئے

    فائنل کے ہیرو فخر زمان دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز بن گئے

    ہرارے: سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز میں 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے فخر زمان کو محنت کا صلہ مل گیا، فخر نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، انہوں نے 44 درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر حاصل کی۔

    فخر زمان نے گزشتہ روز کینگروز کی جیت کو ہار میں بدل دیا تھا، انہوں نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں تین بلند و بالا چھکے اور بارہ چوکے شامل تھے، فخر کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں سنچری بنا کر فخر زمان نے مقبولیت کی طرف پہلا قدم اُٹھایا اتوار کو ٹرائی سیریز فائنل جتوا کر فخر پورے پاکستان کا فخر بن گئے ہیں۔

    فخر زمان سال 2018 میں بھی وہ اس فارمیٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ ایک سال میں 500 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر وہ تیسرے کھلاڑی ہیں۔

    ویرات کوہلی نے 2010 میں 641 رنز بنائے تھے جو ایک ریکارڈ ہے، اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے فخر زمان کو مزید 125 رنز درکار ہیں۔

    تین ملکی سیریز میں فخر زمان نے 278 رنز بنائے تھے جو کسی بھی ٹورنامنٹ میں ایک پاکستانی کھلاڑی کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • فخر زمان رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ٹاپ اسکورر بن گئے

    فخر زمان رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ٹاپ اسکورر بن گئے

    ہرارے: قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے اوپنر بلے باز فخر زمان نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنا کر بھارت کے شیکھر دھون کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 2018 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بناتے ہوئے شیکھر دھون کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    فخر زمان 2018 میں 12 میچز کھیلتے ہوئے 3 نصف سنچریز کی مدد سے 425 رنز کے ساتھ ٹاپ پر آگئے ہیں، انہوں نے بھارتی بلے باز شیکھر دھون 419 رنز کو دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

    لیڈنگ رنز اسکورر کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 414 رنز کے ساتھ تیسرے جبکہ کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل 414 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

    کیوی بلے باز کولن منرو 9 میچز میں 396 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم 10 میچز میں 359 رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

    ساتویں نمبر پر روہت شرما ہیں انہوں نے 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 334 رنز بنارکھے ہیں، آٹھویں نمبر پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں، سرفراز نے 12 میچز کھیل کر 292 رنز بنا رکھے ہیں۔

    مزید پڑھیں: فخر زمان کا دوستوں کے ہمراہ ہلا گلا

    منیش پانڈے 10 میچز میں 276 رنز کے ساتھ نوے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دسویں نمبر پر انجری کا شکار بابر اعظم موجود ہیں انہوں نے 6 میچز میں 274 رنز بنا رکھے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فخرزمان انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ سے کھیلیں گے

    فخرزمان انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ سے کھیلیں گے

    دبئی: پاکستانی اوپنر بلے باز فخر زمان کا انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ طے پاگیا ہے‘ کیریبین لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی لیفٹ ہینڈر اوپنر بلے باز فخر زمان نے کیریبین لیگ پر انگلش کاؤنٹی کھیلنے کو ترجیح دیتے ہوئے سمر سسیٹ سے چار ہفتے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

    فخر زمان رواں سیزن میں سمر سیٹ سے کھیلیں گے۔ اس سے قبل فخر زمان نے کیریبین لیگ سے معاہدہ کیا تھا تاہم انہوں نے سمیر سیٹ سے کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔

    اوپننگ بلے باز کو سمر سیٹ سے کھیلنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف فخر زمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    فخر زمان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    بحریہ ٹاؤن نے فخرزمان کو 20 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیدیا

    خیال رہے کہ فخر زمان نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کیا تھا۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کی ان دنوں انٹرنیشنل کوئی سیریز نہ ہونے کے سبب قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑی انٹرنیشنل لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بحریہ ٹاؤن نے فخرزمان کو 20 لاکھ روپے  کا انعامی چیک دیدیا

    بحریہ ٹاؤن نے فخرزمان کو 20 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیدیا

    لاہور : بحریہ ٹاؤن نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ چمپینز ٹرافی فائنل میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان اوپنر فخر زمان کو بیس لاکھ روپے کا انعام مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کی جانب سے فخر پاکستان فخر زمان کو انعام دینے کی تقریب لاہور میں ہوئی، بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کے نواسے ملک بلال نے فخر زمان کو انعامی چیک دیا۔

    ملک بلال فخر زمان نے انعام پر ملک ریاض اور اور انکے نواسے کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر فخر زمان کا کہنا تھا کہ جتنا پیاراور عزت ملی، میں نے ایسا سوچا بھی نہیں تھا، مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے اور قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

    فخر زمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ میچ سے قبل ہی ٹیم میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا تھا کہ کچھ کر دکھانا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فخر زمان نے اپنے پراعتماد اور جارحانہ انداز سے سب کو حیران کردیا۔ وہ ٹورنامنٹ کے نمایاں کھلاڑی ثابت ہوئے جبکہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار سنچری اسکور کی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔.


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • فخر زمان کا دوستوں کے ہمراہ ہلا گلا

    فخر زمان کا دوستوں کے ہمراہ ہلا گلا

    مردان: آئی سی سی چیمپئنر ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ناک چنے چبوانے والے پاکستانی اوپنر فخر زمان اپنے علاقے پہنچے تو دوستوں کے ساتھ سیرو تفریح کے لیے نکل پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑی فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں  شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد جب اپنے گاؤں واپس پہنچے تو مقامی لوگوں نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔

    ابھرتے ہوئے نئی کھلاڑی کی زندگی کس قدر سادہ ہے یہ تو اُن کے گھر کو دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے تاہم انٹرنیٹ پر فخر زمان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کو دوستوں کے ساتھ پکنک مناتے دکھایا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: بھارت کیخلاف شاندار کارگردگی، مردان کا کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام سے منسوب

    وطن واپسی کے اگلے ہی روز دوستوں کی فرمائش پر فخر زمان اپنے گاؤں کٹلانگ پہنچے اور وہاں موجود نہر پر عزیزو اقارب کے پکنک منانے لگے، اس موقع پر فخر زمان نے نہر میں چھلانگ بھی لگائی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

    ویڈیو دیکھیں

    جیسے ہی لوگوں کو فخر زمان کی موجودگی کی اطلاع ملی تو بڑی تعداد میں عوام وہاں پہنچ گئے اور اُن کے ساتھ تصاویر بنوانے لگے، اس دوران کرکٹر بھی لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

    ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے کہ فخر زمان اس سے قبل نیوی سے وابستہ تھے اور وہاں سے باقاعدہ کرکٹ بھی کھیلتے تھے، آٗی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جیت کا سہارا اسٹار کرکٹر نے نیوی کے کوچ اور پی ایس ایل کو دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت کیخلاف شاندار کارگردگی، مردان کا کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام سے منسوب

    بھارت کیخلاف شاندار کارگردگی، مردان کا کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام سے منسوب

    مردان: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف شاندار بیٹنگ اور جیت کے بعد مردان کے کاٹلنگ چونگی چوک قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے نام منسوب کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی دکهانے پر مردان صوابی روڈ پر واقع کاٹلنگ چونکی دوران آباد چوک فخرزمان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

    مردان کے ضلع ناظم حمایت اللہ خان مایار نے کاٹلنگ میں دوران آباد چوک کا نام تبدیل کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرکے ‘فخرزمان’ چوک رکھ دیا۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ سے تعلق رکهنے والے نوجوان کهلاڑی فخرزمان کی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی دکهانے پر ان کے اعزاز میں مردان صوابی روڈ پر واقع کاٹلنگ چونکی دوران آباد چوک کا نام فخرزمان چوک رکھ دیا گیا، جو آئنده اسی نام سے لکها اور پکارا جائیگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فخر اورقومی ٹیم نے قوم کوعید کا تحفہ دیا۔

    واضح رہے کہ فخر چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے قومی کھلاڑی ہیں ۔ فخر زمان نے اپنی کامیابی کو نیوی کوچ اور اہلخانہ کے نام کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیول چیف کی بحریہ کرکٹ ٹیم کے سابق رکن فخرزمان کومبارکباد

    نیول چیف کی بحریہ کرکٹ ٹیم کے سابق رکن فخرزمان کومبارکباد

    کراچی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر پاکستان ٹیم اور پوری قوم کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پاکستان ٹیم اور قوم کو ایونٹ میں کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے۔

    انہوں نے خصوصی طورپرکپتان سرفرازاحمد اورفخرزمان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے نوجوان کھلاڑی فخرزمان کی کارکردگی کو سراہا، واضح رہے کہ نوجوان کھلاڑی فخرزمان تقریباً سات سال تک پاکستان نیوی اور پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔