Tag: Fakhr Zaman

  • اہم ایوارڈ شاہین آفریدی اور فخر زمان کے نام

    اہم ایوارڈ شاہین آفریدی اور فخر زمان کے نام

    کراچی: سال دوہزار اکیس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی نے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا، جس کے ثمرات قومی کرکٹرز کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی معروف ویب سائٹ (کرک انفو) نے سال 2021 کے بہترین بیٹرز کا اعلان کردیا ہے اور یہ قرعہ پاکستان کے فخر زمان کے نام نکلا ہے۔

    فخر زمان کو یہ اعزاز گذشتہ سال جنوبی افریقا کے خلاف ویندرڑ(جنوبی افریقا ) کے میدان میں 195 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر دیا گیا جو انہوں نے میزبان ٹیم کے خلاف اسکور کئے تھے۔

    کرک انفو کی جانب سے سال 2021 کےبہترین بولر شاہین شاہ آفریدی رہے، آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کیں تھی، جس کی بنا پر انہیں یہ ایوارڈ تفویض کیا گیا، اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے بھی پاک بھارت ٹاکرے میں شاہین آفریدی کے اسیپل کو سال کا بہترین اسپیل قرار دی جاچکا ہے۔

    کرک انفو کی جانب سے سال کے بہترین کپتان کا قرعہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے نام نکلا، دو سال قبل 50 اوورز کے ورلڈکپ میں شکست کے بعد گذشتہ سال نیوزی لینڈ نے بھارت کو چت کرتے ہوئے پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

    تاریخی ٹیسٹ میچ میں ولیمسن کی کارکردگی متاثرکن رہی، جنہوں نے اپنی پہلی اننگز میں بھارت کے خلاف 49 رنز بنائے، ولیمسن نے 5 گھنٹے تک بھارتی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جبکہ دوسری اننگز میں 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو کرکٹ کی تاریخ کی سب سے یادگار فتح دلوائی۔

  • فخر زمان کی پروٹیز کے خلاف ایک اور شاندار سینچری

    فخر زمان کی پروٹیز کے خلاف ایک اور شاندار سینچری

    سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں اوپنر فخر زمان نے شاندار سینچری اسکور کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینچورین میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے ایک بار پھر پروٹیز کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور دوسرے میچ میں مسلسل دوسری سینچری بناڈالی۔

    فخر زمان نے سینچری بنانے کے لئے ننانوے گیندوں کا سہارا لیا، ان کی دلکش اننگز میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، فخر زمان ون ڈے میچوں میں یہ چھٹی سینچری ہے۔

    جارح مزاج اوپنر نے اپنے کیریئر کے 50ویں میچ میں چھٹی سینچری اسکور کی۔

    فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف حالیہ سیریز میں 302 رنز بناچکے ہیں، جن میں دو سینچریاں بھی شامل ہیں، پروٹیز کے خلاف قومی ٹیم کے اوپنر نے دوسرے میچ میں کیئریئر بیسٹ 193 رنز بنائے تھے۔

    اس اننگز کے ساتھ ہی فخر زمان جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے تھے۔

    فخر زمان کی اننگز میں 10 چھکے شامل تھے یوں وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک ون ڈے میں 10 یا زائد چھکے لگانے والے تیسرے کھلاڑی بنے، اس سے قبل مارٹن گپٹل نے جنوبی افریقا کے خلاف 11 چھکے لگائے جبکہ 2010 میں عبدالرزاق بھی جنوبی افریقی بولرز کو 10 چھکے رسید کرچکے ہیں۔

    فخر زمان کا انفرادی اسکور کوئی بھی ون ڈے ہارنے والی ٹیم کی جانب سے دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے، سب سے بڑا اسکور زمبابوے کے چارلس کونٹری کا ہے جو 194 رنز بناکر بھی زمبابوے کو بنگلا دیش کے خلاف شکست سے نہ بچاسکے۔

    بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے 2011 میں جنوبی افریقا کے خلاف 200 رنز اسکور کیے تھے جبکہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی اننگز 135 رنز سلیم الٰہی نے 2002 میں کھیلی تھی۔

    فخر زمان کی یہ اننگ ون ڈے کرکٹ میں دوسری اننگز میں کسی بھی کرکٹر کی سب سے بڑی اننگ تھی، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے شین واٹسن کے پاس تھا، انہوں نے 2011 میں بنگلا دیش کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

  • کیا مکی آرتھر اب بھی فخر زمان کی بیٹنگ تکنیک پر کام کررہے ہیں؟ بڑا انکشاف

    کیا مکی آرتھر اب بھی فخر زمان کی بیٹنگ تکنیک پر کام کررہے ہیں؟ بڑا انکشاف

    کراچی: لاہور قلندرز کے معروف کھلاڑی اور قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان بیٹنگ میں مزید بہتری کے لئے کس سے رابطے میں ہیں؟ بلے باز نے خود ہی بتادیا۔

    فخر زمان پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا حصہ ہیں اور قومی ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے وہ اپنی بیٹنگ میں مزید نکھار لانے کے لئے اپنی خامیوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    پی ایس ایل سیزن سکس کا آغاز ہوچکا ہے، لاہور قلندرز نے اپنے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی نو وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا، میچ کی خاص بات محمد حفیظ اور فخر زمان کی شاندار پارٹنر شپ تھی، اس میچ میں فخر زمان نے طویل عرصے بعد 82 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی تھی، ان کی اننگز میں دو بلندوبالا چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔

    میچ کے بعد عوامی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی بیٹنگ کو بہتر بنانے میں کس کوچ نے سب سے زیادہ محنت کی؟ جس پر لاہور قلندرز کے جارح مزاج بلے باز نےبتایا کہ میں ابھی بھی سابق کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر سے رابطے میں رہتا ہوں، وہ مجھے بہت گائیڈ کرتے ہیں۔

    فخر زمان کا کہنا تھا کہ کوئی برا لمحہ آتا بھی ہے تو سپورٹ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سال دوہزار انیس میں ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث مکی آرتھر نے بطور کوچ عہدے سے ہٹادیا گیا تھا، مکی آرتھر کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی اپنے عہدوں سے محروم ہو گئے تھے۔