Tag: Falak Shabir

  • اللہ کی رحمت: فلک شبیر کی بیٹی کو کندھوں پہ اٹھائے تصاویر وائرل

    اللہ کی رحمت: فلک شبیر کی بیٹی کو کندھوں پہ اٹھائے تصاویر وائرل

    معروف گلوکار فلک شبیر نے بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کردیں، مداحوں نے ان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹی کے ساتھ اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں وہ اپنی بیٹی کو کندھوں پہ اٹھائے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ننھی بچی بھی خوشگوار موڈ میں کھلکھلا رہی ہے، کیپشن میں انہوں نے بیٹی کو اللہ کی رحمت لکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    مداحوں نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا اور ان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ فلک شبیر اور معروف اداکارہ سارہ خان سنہ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کے یہاں 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام عالیانہ فلک رکھا گیا تھا۔

  • سارہ خان نے شوہر کی دیرینہ خواہش پوری کردی

    سارہ خان نے شوہر کی دیرینہ خواہش پوری کردی

    معروف اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کے گانے میں کام کرلیا، گانا ریلیز ہوتے ہی ایک روز میں اسے 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں فلک نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے ایک گانے میں بطور ماڈل کام کرنے کے لیے سارہ سے درخواست کی تھی لیکن سارہ نے منع کردیا۔

    سارہ کا کہنا تھا کہ اس گانے میں انہیں ڈانس کرنا تھا، لیکن وہ بہت شرمیلی ہیں اور بند کمرے میں بھی ڈانس نہیں کرسکتیں، لہٰذا انہوں نے انکار کردیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

    تاہم اب سارہ نے فلک کی خواہش پوری کردی ہے اور ان کے نئے گانے میں بطور ماڈل جلوہ گر ہوئی ہیں۔

    فلم شبیر کا نیا گانا پیار دا سہارا ایک روز قبل ریلیز کیا گیا جسے ریلیز ہوتے ہی 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    سارہ نے اس گانے میں ڈانس کیے بغیر ہی اپنا جلوہ دکھایا ہے، گانے سے ایک تصویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    گانے کی ریلیز سے قبل فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو نئے گانے کے ریلیز کی اطلاع دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور 2021 میں ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام عالیانہ رکھا گیا تھا۔

  • فلک کی سارہ کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل

    فلک کی سارہ کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل

    معروف گلوکار فلک شبیر کی اپنی اہلیہ سارہ خان کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دونوں پرسکون لمحات گزار رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اہلیہ سارہ خان کے ساتھ موجود ہیں۔

    فلک کہتے ہیں کہ بیگم، آج ہمیں ٹائم مل ہی گیا، عالیانہ (بیٹی) سو رہی ہے۔

    فلک نے کیپشن میں لکھا کہ بیگم، میں اور یہ شام، تھینک یو عالیانہ، لیکن ہم نے تمہیں مس کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    یاد رہے کہ فلک اور سارہ اکثر اپنے محبت بھرے لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور گزشتہ برس ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کے نقش قدم پر چلنے لگے

    فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کے نقش قدم پر چلنے لگے

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری  کی دنیا کے قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ’روگ‘ گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار فلک شبیر نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ  اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں، گلوکار کا کہنا ہے اداکاری مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔

    فلک شبیر نے کہا کہ اداکاری کے لیے آپ کو زیادہ تحمل کی ضرورت ہوتی ہے اس کے برعکس بطور گلوکار محافل موسیقی بہت ہی خوشگوار ہوتی ہے اور ماحول سرد ہوتا ہے، مداحوں سے ملتے ہیں، گفتگو کرتے ہیں تو اس میں کافی تفریح میسر آتی ہے، محافل موسیقی میں سب کچھ زندہ دل اور تفریح ہے۔

    Is Falak Shabir All Set To Make His Acting Debut 1

    مزید پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک

    انہوں نے بتایا کہ ایک دن سارہ سے ملنے کے لیے سیٹ پر پہنچا تو احسان ہوا کہ اداکاری میں بہت صبر کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کو ایک ہی سیٹ پر 10 سے 12 گھنٹے گزارنے پڑتے ہیں لہٰذا مجھے یقین ہے کہ اداکاری کرنا مشکل ہے لیکن یہ ناممکن نہیں۔

    Is Falak Shabir All Set To Make His Acting Debut 42

    گلوکار نے کہا کہ میں نے اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردی ہیں اور اچھے کی امید ہے، جب اداکاری کروں گا تو آپ کو یقیناً حیرانگی ہوگی۔

    یاد رہے کہ 16 جولائی کو سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اُن کی منگنی اور رخصتی میں صرف ایک دن ہی لگا۔ ایک روز قبل یعنی 15 جولائی کو اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اپنے دلہا کا انتخاب کرلیا، بعد ازاں سارہ نے بتایا کہ وہ فلک شبیر ہیں۔