Tag: Falls Into River

  • گوگل میپس پر اندھا اعتماد، 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    گوگل میپس پر اندھا اعتماد، 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    نئی دہلی : گوگل میپ (جی پی ایس )کے بتائے ہوئے رستے پر سفر کرنا مسافروں کو مہنگا پڑگیا، تین کار سوار افراد پل سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد گوگل میپ (جی پی ایس ) کا استعمال کرتے ہوئے سفر کرتی ہے، تاہم اس کو استعمال کرتے ہوئے اپنی عقل کا استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔

    بھارت میں پیش آنے والے ایک واقعے نے لوگوں کو عجیب شش و پنج میں مبتلا کردیا جس میں کار سوار تین افراد 50 فٹ اونچے پل سے گر کر ہلاک ہوگئے ہلاک شدگان میں دو سگے بھائی بھی تھے۔ بدقسمت کار سوار افراد بریلی سے ضلع بداٶں کے علاقے داتا گنج جا رہے تھے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی، بعد ازں رام گنگا دریا سے تباہ شدہ ویگن آر کو نکالا گیا، کار میں موجود تینوں افراد جن میں دو بھائی بھی شامل تھے مو قع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پل کا اگلا حصہ دریا میں گر گیا تھا، لیکن یہ تبدیلی جی پی ایس میں اپ ڈیٹ نہیں کی گئی۔ نتیجتاً ڈرائیور کو یہ اندازہ نہیں ہوسکا کہ پل غیر محفوظ ہے۔

    متوفیان کے اہلخانہ کے مطابق مذکورہ نوجوان گوگل میپ کی رہنمائی میں سفر کر رہے تھے، جی پی ایس نے پُل کا راستہ کلیئر دکھایا لیکن آگے جا کر پُل موجود نہیں تھا۔

    انہوں نے متعلقہ محکمہ کے حکام پر الزام عائد کیا کیونکہ پل کو نامکمل چھوڑ دیا گیا تھا اور علاقے کے اردگرد کوئی حفاظتی رکاوٹیں یا انتباہی نشانات بھی نہیں لگائے گئے تھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

  • کار خود چلتی ہوئی دریا میں جاگری؟ لیکن کیسے ؟

    کار خود چلتی ہوئی دریا میں جاگری؟ لیکن کیسے ؟

    ریگا : لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے، کسی نے اسے بھوت پریت کا شاخسانہ قرار دیا تو کوئی اسے انسانی غفلت کا پیش خیمہ بتا رہا ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ سڑک کے کنارے پارکنگ میں کھڑی ایک خالی سرخ رنگ کی کار خود بخود پیچھے کی جانب چلتی ہوئی سڑک پار کرتے ہوئے دریا میں جاگری۔

    یہ واقعہ رواں ماہ 14 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب دو افراد نے دریا کے قریب پارکنگ میں اپنی کار کھڑی کی۔ کلپ کے آخر میں کار پانی میں ڈوبی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

    اس کے صرف چند منٹوں کے بعد کار سڑک کے پار آہستہ آہستہ چلنے لگی، جس کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ یہ ہینڈ بریک نہ لگانے کی وجہ سے ہوا تھا۔

    Car rolls across road and into the river.

    وہاں پر یہ منظر دیکھنے والے لوگ پہلے تو خود بھی خوفزدہ ہوئے اور حقیقت جاننے کے بعد ان کی جان میں جان آئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گاڑی کو ابتدائی طور پر پانی میں داخل ہونے کے بعد تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ بعد ازاں کار بالآخر دریا کی تہہ میں دھنس گئی اور ہنگامی خدمات اگلے دن تک گاڑی کا پتہ نہیں لگا سکیں۔