Tag: False Claims

  • بھارت کے فوجی طاقت کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگئے

    بھارت کے فوجی طاقت کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگئے

    ہندوستان نے پھر گیدڑ بھپکیاں دینا شروع کردیں، ہندوتوا جنون میں بھارت اپنی اوقات بھول گیا، سرجیکل اسٹرائیک کے کھوکھلے دعوے بھارتی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششیں تھیں جو بری طرح ناکام ہوئیں۔

    گلوان میں چین کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا داغ مٹانے کیلئے بھارت نے جتن شروع کردیئے، بھارتی لیڈر اپنی خفت مٹانے کیلئے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے۔

    کسی بھی قسم کی بے وقوفانہ جارحیت کا جواب پہلے سے بھی بدتر ملے گا، زمینی افواج ہوں یا سمندری وفضائی حدود بھارت نے ہمیشہ منہ کی کھائی، پلوامہ میں ہزیمت ناک شکست کے بعد بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا،

    پاک بحریہ نے ایک بار پھر ہندوستانی آبدوز کا سراغ لگایا اور اسے واپس بھاگنے پر مجبور کردیا، یاد رہے کہ جب بھی کسی آبدوز کا سراغ لگا لیا جائے تو وہ ’’ختم ‘‘ تصور کی جا تی ہے۔

    پاکستان فوج نے میری ٹائم سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئےاقدامات کئے، پاک بحریہ نے تیسری بار بھارتی سب میرین کا سراغ لگایا اور بروقت سراغ لگایا، بھارت کی بزدلانہ کوششیں قابل مذمت ہیں۔

  • کرونا وائرس کے حوالے سے گمراہ کن معلومات پر فیس بک کی گرفت مزید سخت

    کرونا وائرس کے حوالے سے گمراہ کن معلومات پر فیس بک کی گرفت مزید سخت

    سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے کووڈ 19 اور ویکسینز کے حوالے سے گمراہ کن تفصیلات کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    فیس بک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کووڈ 19 اور ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن تفصیلات کی فہرست کو مزید بڑھایا جارہا ہے۔

    کمپنی کے مطابق وہ طبی اداروں جیسے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر اس فہرست کو ترتیب دے رہی ہے، اس پالیسی میں فیس بک کے ساتھ انسٹاگرام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو ویکسین کی افادیت کے حوالے سے جھوٹے بیانات، ویکسینز کو خطرناک یا زہریلا قرار دینے جیسی پوسٹس کرنے کی اجات نہیں دی جائے گی، فیس بک کا کہنا تھا کہ ایسے اشتہارات کو بھی ہٹایا جائے گا جن میں اس قسم کے دعوے کیے جائیں گے۔

    فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس پالیسی کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس پر توجہ دی جائے گی۔

    کمپنی نے بتایا کہ اس پالیسی کے نفاذ میں آنے والے ہفتوں میں توسیع کی جائے گی، یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسی گمراہ کن پوسٹس کو چاہے وہ کسی بھی پیج، گروپ یا اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا جائے اسے ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔