Tag: family court

  • لاہور : اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : فیملی کورٹ نے اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، بچیوں کا ماہانہ خرچ ادا نہ کرنے پر عدالت نے حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی فیملی عدالت میں اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی عاصمہ بی بی کی جانب سے بچیوں کے اخراجات ادا کرنے کیلئے رجوع کیا۔

    فیملی عدالت کی جج رافعہ قریشی نے درخواست کی سماعت کی، اسٹیج ادکار طارق ٹیڈی کے خلاف سابقہ بیوی نے بچیوں کا خرچ دینے کے لیے کیس دائر کر رکھا تھا۔

    گزشتہ سماعت کے موقع پر اداکار طارق ٹیڈی کو نوٹس جاری کیے گئے تھے عدالت نے اداکار کو دونوں بچیوں کا ماہانہ خرچ34 ہزار روپے دینےکا حکم جاری کیا تھا۔

    عدالتی حکم کے باوجود اداکار جج کے روبرو پیش ہوٸے اور نہ ہی سابقہ بیوی کو اپنی بچیوں صفا اور مروا کا ماہانہ خرچہ ادا کیا۔

    عدالت نے حکم عدولی کی بنا پر اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت سترہ مارچ تک ملتوی کردی۔

  • عدالت نے اداکارہ وینا ملک پر جرمانہ عائد کردیا

    عدالت نے اداکارہ وینا ملک پر جرمانہ عائد کردیا

    راولپنڈی : فیملی کورٹ نے اداکارہ وینا ملک کو پیش نہ ہونے کی پاداش میں ان پر جرمانہ عائد کردیا اور بچوں کی عدم حاضری پر بھی مزید جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

    راولپنڈی کی فیملی کورٹ میں اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے وکیل نے عدالت میں اپنے موکل کا جواب جمع کرا دیا عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ وینا ملک اور بچے کہاں ہیں؟ کس پر وکیل نے کہا کہ وینا ملک کے بچے بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہو سکیں گی۔

    عدالت نے وینا ملک کو عدم حاضری اور بچوں کو پیش نہ کرنے پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کو لازمی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت4دسمبرتک ملتوی کردی۔

  • حمیرہ ارشد ایک بار پھرخلع کے لیے عدالت پہنچ گئیں

    حمیرہ ارشد ایک بار پھرخلع کے لیے عدالت پہنچ گئیں

    لاہور: نامورگلوکارہ حمیرہ ارشد نے خلع کےلیے ایک بار پھر فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آئے روز کے جھگڑوں اور تشدد کی وجہ سے اب  شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتیں۔

    تفصیلات کے مطابق حمیرہ ارشد ایک بار پھر اپنے شوہراحمد بٹ سے علیحدگی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا رہی ہیں، ان کا موقف ہے کہ بیٹے کے بہتر مستقبل کے لیے راضی نامہ کیا تھا تاہم اب صورت حال ایسی ہے کہ ساتھ رہنا ممکن نہیں رہا ہے۔

     یاد رہے کہ حمیرہ  ارشد اور احمد بٹ گزشتہ 14 برس سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔   2برس قبل دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے،جس کے بعد حمیرہ  ارشد نے احمد بٹ سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، تاہم عدالتی کارروائی کے دوران ہی  دونوں میاں بیوی نے اختلافات ختم کر کے صلح کر لی تھی۔،

    تاہم اب حمیرہ  ارشد کی جانب سے  ایک بار پھر خلع کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  ان کے  خاوند احمد بٹ   آئے روز انہیں  تشدد کا نشانہ بناتے   ہیں  اور لڑائی جھگڑا ،  ہنگامہ آرائی  روز کا معمول بن چکی ہے۔ اس صورتحال میں وہ مزید اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتیں لہذا ان کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کرے۔

     حمیرہ ارشد کی جانب سے مزید کہا گیا کہ احمد بٹ کی جانب سے انہیں  مسلسل حراساں کیا جا رہا ہے  اور ان کی  کردار کشی  بھی کی جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ  پہلے بھی انہوں نے اپنے بیٹے کے بہتر  مستقبل کے لیے اپنے شوہر سے  صلح کرلی تھی ، تاہم اب حالات اس موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ساتھ ساتھ رہنا ممکن نہیں ہوسکتا۔

     گلوکارہ حمیرہ ارشد اور ان کے شوہر اداکار احمد بٹ کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔دونوں اکثر اوقات میڈیا میں ایک دوسرے پر الزمات لگاتے نظر آتے ہیں،حمیرہ ارشد ماضی میں اپنے شوہر پر چوری جیسا الزام بھی لگاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فیملی کورٹ کی جج بشری خالد کی میرا کےکیس کی سماعت سے معذرت

    فیملی کورٹ کی جج بشری خالد کی میرا کےکیس کی سماعت سے معذرت

    لاہور : اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کا فیصلہ ایک بار پھر لٹک گیا، فیملی کورٹ کی جج بشری خالد نے میرا کےکیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی فیملی کورٹ کی جج بشری خالد نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اداکارہ میرا کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل سیشن جج لاہور کو واپس بھجوا دی، سیشن جج لاہور نے اداکارہ میرا کے وکیل کو یکم نومبر کر طللب کر لیا ہے۔

    میرا کے وکیل کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا تقریبا نو سال سے انصاف کے لئے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہیں مگر ایک بار پھر کیس لٹک گیا، اداکارہ میرا تمام سکیورٹی خدشات کے باوجود عدالت میں پیش ہو رہی تھیں۔

    گذشتہ روز اداکارہ میرا اپنے وکیل کے ہمراہ آخری بار جج بشری خالد کے پاس کیس کی سماعت کے لئے پیش ہوئیں، میرا کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کی عتیق الرحمان کے ساتھ شادی نہیں ہوئی، نکاح کا دعوی جھوٹا ہے۔


    مزید پڑھیں : اداکارہ میرا کو شادی سے روکا جائے‘ عتیق الرحمن کی درخواست


    مؤقف میں کہا گیا تھا کہ عتیق الرحمان نے اسے بلیک میل کرنے کے لیے جعلی نکاح نامہ بنوایا جبکہ متعلقہ یونین کونسل نے بھی اسے بوگس قرار دیا ہے، جس کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ اس کی شادی نہیں ہوئی۔

    داکارہ میرا کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ عدالت جعلی نکاح نامے کو کالعدم قرار دے اور عتیق الرحمان کو میرا کا خاوند قرار دینے سے روکے ‘ درخواست میں مزید کہا گیا تھاکہ کہ جعلی نکاح نامہ بنانے پر عتیق الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت کے روبرو میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کی جانب سے عدالت میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے میرا کو شادی سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے میرا کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اداکارہ میرا کو شادی سے روکا جائے‘ عتیق الرحمن کی درخواست

    اداکارہ میرا کو شادی سے روکا جائے‘ عتیق الرحمن کی درخواست

    لاہور: اداکارہ میرا کو شادی سے روکنے کے لئےدرخواست دائرکردی گئی‘ فیملی عدالت نے اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ لاہور کی فیملی عدالت کی جج بشری خالد نے کیس کی سماعت کی ‘ عدالت نے آج تکذیبِ نکاح کیس میں اپنا فیصلہ سنانا تھا تاہم عتیق الرحمن کی جانب سے درخواست آنے پر عدالت نے فیصلہ موخر کردیاہے۔

    میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کی جانب سے عدالت میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے میرا کو شادی سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے‘ عدالت نے فریقین کو وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا ہے۔

    اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس ‘ فیصلہ محفوظ*

    اداکار ہ میرا کی جانب سے دائر دعوے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی عتیق الرحمان کے ساتھ شادی نہیں ہوئی ‘ نکاح کا دعویٰ جھوٹا ہے ۔

    میرانے یہ بھی کہا تھا کہ عتیق الرحمان نے نے ا نہیں بلیک میل کرنے کے لیے جعلی نکاح نامہ بنوایا جبکہ متعلقہ ہونین کونسل نے بھی اسے بوگس قرار دیا ہے جس کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ اس کی شادی نہیں ہوئی۔

    اداکارہ میرا کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ عدالت جعلی نکاح نامے کو کالعدم قرار دے اور عتیق الرحمان کو میرا کا خاوند قرار دینے سے روکے ‘ درخواست میں مزید کہا گیا تھاکہ کہ جعلی نکاح نامہ بنانے پر عتیق الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    عدالتی سماعت کے بعد اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے شادی کے فیصلے کو عدالتی فیصلے تک موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا رشتہ والدین نے طے کرناہے ۔ جوڑے اللہ کی مرضی سے بنتے ہیں‘ ہمیں اسی ذات پر توکل کرنا چاہئیے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیملی کورٹ نے اداکارہ نور اور شوہر ولی حامد کو صلح کیلئے آخری موقع دے دیا

    فیملی کورٹ نے اداکارہ نور اور شوہر ولی حامد کو صلح کیلئے آخری موقع دے دیا

    لاہور: فیملی کورٹ نے اداکارہ نور کے خلع کے دعوے پر میاں بیوی کو صلح کیلئے آخری موقع دے دیا، سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی فیملی کورٹ میں اداکارہ نور کے خلع کے دعوے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، اداکارہ نور نے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔

    اداکارہ نور نے عدالت میں اپنے شوہر ولی حامد سے خلع کا دعوی دائر کر رکھا ہے جبکہ فلمسٹار نور فیملی کورٹ سے اپنے بچوں کے خرچے کا دعوی واپس لے چکی ہیں۔

    اداکارہ نے عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی ہے جبکہ اس کے شوہر ولی حامد کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے اور کسی صورت میں طلاق نہیں دینا چاہتا، معاملہ مصالحت سے حل کرنے میں مدد کی جائے۔

    عدالت نے اداکارہ نور اور اس کے شوہر ولی حامد کو صلح کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


    مزید پڑھیں : اداکارہ نور نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا


    یاد رہے کہ اداکارہ نور نے اپنے شوہر گلوکار ولی سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے خلع کیلئے لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال معروف اداکارہ نور بخاری کی چوتھی خفیہ شادی منظرعام پر آئی تھی ، انہوں نے گلوکار ولی حامد سے کیا گیا خفیہ نکاح کا دوسال بعد اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب پوری زندگی اپنے شوہر کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اداکارہ نوراس سے قبل بھی 2 شادیاں کر چکی ہیں جو طلاق پر ختم ہوئی تھیں، انہوں نے پہلی شادی 2008 میں بھارتی شہری وکرم سے کی تھی جو 2010 میں ختم ہوگئی جبکہ انہوں نے دوسری شادی فلم پروڈیوسر فاروق مینگل سے کی جو صرف چار ماہ برقرار رہی۔

    اس کے بعد تیسری شادی عون چوہدری سے کی تھی اور ان کی یہ شادی بھی طلاق پر ہی ختم ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نےچوتھی شادی ولی حامد خان سے کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔