Tag: fancy

  • مالکان ہوشیار! فینسی اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کے خلاف شکنجہ تیار

    مالکان ہوشیار! فینسی اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کے خلاف شکنجہ تیار

    لاہور : ٹریفک پولیس نے فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے خلاف رواں سے سخت کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کریک ڈاؤن کرنے کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے، جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس پر مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

    سٹی ٹریفک پولیس افسر لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا ہے، 15 جنوری سے ایسی وہیکلز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔،

    لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ کارروائی سے پہلے شہریوں کو بھرپور آگاہی فراہم کی جائے گی، شہری محکمہ ایکسائز سے جاری شدہ نمبر پلیٹس ہی استعمال کریں۔

    سٹی ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جن گاڑیوں کا چالان ہوگا انہیں چالان پر کاغذات کی واپسی اصل نمبر پلیٹ دکھانے پر کی جائے گی۔

    لیاقت علی ملک کا مزید کہنا تھا کہ 15 جنوری سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگائے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : جعلی اورفینسی نمبر پلیٹیں بنانے والوں کیخلاف تاریخ کا پہلا مقدمہ درج

    خیال رہے کہ محکمہ ایکسائر نے جعلی اور فینسی نمبر پلیٹیں بنانے والوں کے خلاف 14 اپریل 2017 کو تاریخ کا پہلا مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کیا تھا، محکمہ ایکسائز نے جعلی نمبر پلیٹس بنانے والی فیکٹری کو سیل کر کے دس ہزار نمبر پلیٹیں بھی قبضے میں لی تھیں۔

  • کولمبیا میں گدھوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد

    کولمبیا میں گدھوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد

    بوگوٹا : کولمبیا کے شہر مونی قیورا میں منعقد ہونے والے منفرد مقابلہ حسن میں گدھوں میں حسن کے جلوے بکھیرے جس میں سب سے نمایاں نظر آنے والے گدھے کو پہلا انعام دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کے لیے مقابلہ حسن کا انعقاد ہونا عام سی بات ہے، لیکن براعظم امریکا کے ملک کولمبیا کے شہریوں نے حسن کا انوکھا مقابلہ منعقد کیا جس میں گدھوں نے حصّہ لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں منعقد ہونے والے گدھوں کے مقابلہ حسن میں ہر برس سب سے ممتاز نظر آنے والے گدھے کو مقابلے کا فاتح قرار دیا جاتا ہے۔

    کولمبیا کے خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ گدھوں کا مقابلہ حسن گذشتہ برسوں سے کولمبیا کے وسطی ٹاؤن مونی قیورا میں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں شرکت کرنے والے ججز کا دل جیتنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کو کوشش کرتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گدھوں کے مقابلہ حسن میں گدھوں کو خوجصورت لباس زیب تن کرواکر، کسی لڑکی کی طرح لمبے بال لگا کر اور میک اپ کا استعمال کرکے عوام کے سامنے لایا جاتا ہے۔

    جب گدھے تیار ہوکر عوام کے سامنے آتے ہیں تو ججز ان کے فیشن اور میک اپ کا جائزہ لیتے ہیں، جس کے بعد سب سے نمایاں نظر آنے والے گدھے کو پہلا انعام دیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں