Tag: FANCY NUMBER PLATES

  • گاڑیاں نام کروانے کی مہم میں شہریوں کی عدم دلچسپی

    گاڑیاں نام کروانے کی مہم میں شہریوں کی عدم دلچسپی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گاڑی کو اصل مالک کے نام پر ٹرانسفر کروانے کی مہم جاری ہے اور خلاف ورزی پر روزانہ چالان کیے جارہے ہیں لیکن شہری قانون کی پاسداری کو تیار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گاڑیوں کے روزانہ درجنوں چالان کیے جارہے ہیں اور لوگ جرمانے کی بھاری رقم ادا کر رہے ہیں۔

    ایک ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ اصل نمبر پلیٹ اور گاڑی اپنے نام کروانے کے قانون کی خلاف ورزی پر درجنوں چالان کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ گاڑیاں ایسی ہیں جن کے ڈرائیورز نے ہفتے میں دو بار بھی چالان بھرا لیکن اس کے باوجود وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق اوپن لیٹر پر موجود گاڑیاں ضبط کی جارہی ہیں اور ان کے کاغذات مکمل کیے جانے کے بعد انہیں ریلیز کیا جارہا ہے۔

    دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک اصل نمبر پلیٹ نہیں بن رہی تھی، اب سختی کے بعد دوبارہ سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے ہوں گے اور نمبر پلیٹ بنوانی ہوگی۔

    ادھر محکمہ ایکسائز موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ضیا شاہ نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں 3 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس تیار کی گئی یں جن میں سے ڈھائی لاکھ مالکان نے وصول کرلی ہیں۔

    40 سے 50 ہزار پلیٹس ابھی تک وصول نہیں کی گئیں۔

  • کراچی: فینسی نمبرپلیٹ، کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،77افرادگرفتار

    کراچی: فینسی نمبرپلیٹ، کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،77افرادگرفتار

    کراچی: پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشیوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ستتر افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، شہریوں کو دوران سفر گاڑی کے کاغذات بھی ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغوا کے بعد انتظامیہ جاگ گئی ہے، شہر کی سڑکوں پر دوڑتی رنگ برنگی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق اولڈ سٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ ، ماڑی پور، لیاری ، صدر ،ڈیفنس ، کورنگی ، لانڈھی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ستتر سے زائد افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ریٹائرڈ ایس پی کی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے، پولیس موبائل سے مشابہت رکھنے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، شہری دوران سفر کاغذات اپنے ساتھ رکھیں اور اصل نمبر پلیٹ لگا کر ڈرائیونگ کریں۔

  • قطر میں فینسی نمبر پلیٹس کی لاکھوں میں نیلامی

    قطر میں فینسی نمبر پلیٹس کی لاکھوں میں نیلامی

    دوہا: قطر کے امیر ترین افراد نے گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹس کی حکومت کی جانب سے آن لائن نیلامی پرلاکھوں ریال خرچ کردیے۔

    قطر کے شہریوں نے 24 منفرد نمبر پلیٹس کے لئے 4.2 ملین ریال جن کی مالیت 1.1 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے خرچ کردیے۔

    ذرائع کے مطابق نیلامی مین سب سے مہنگی بولی نمبر پلیٹ 377773 چارلاکھ ساٹھ ہزار ریال کی لگی۔

    متحدہ عرب امارات میں منفرد نمبر پلیٹس کے ذریعے دولت کے اظہار کا رحجان بڑھتا جارہا ہے۔

    گزشتہ سال ہونے والی نیلامی میں سب سے مہنگی بولی نمبرپلیٹس 333355 200 ملین ریال کی لگی تھی جس کی مالیت 55 ملین امریکی ڈالر تھی۔