Tag: fantastic four trailer

  • ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور کےٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور کےٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ: ایکشن سے بھرپور فلم فینٹاسٹک فور کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    چار دوست دنیا کو بچانے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں، ایکشن کے شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی نئی فلم فینٹاسٹک فور کا شاندار ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    فنٹاسٹک فور کی کہانی چار دوستوں کی ہے، جو زمین کو بچانے کا عہد کرتے ہیں اور اس مشن پر نکلتے ہیں، جہاں انہیں اپنے ہی پرانے دوست کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اب ان کا مخالف ہے۔

    پھر ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہوتی ہے، زمین کو بچانے کیلئے نکلنے والے چاروں دوست زمین کو بچا پائیں گے، یہ دیکھنے کے لئے آپ کو سترہ اگست تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

  • ماردھاڑسے بھرپور فلم فنٹاسٹک فور کا نیا ٹریلر جاری

    ماردھاڑسے بھرپور فلم فنٹاسٹک فور کا نیا ٹریلر جاری

    لاس انجلس :ایکشن سے بھرپور فلم فنٹاسٹک فور کا نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا۔

    ایکشن فلموں کے شائقین کے لئے ہالی ووڈ کی ماردھاڑ سے بھرپورفلم فنٹاسٹک فورکا نیا ٹریلرریلیزکردیا گیا ہے۔

     فلم میں امریکی سائنسدان دنیا کو محفوظ کرنے کے مشن کو پورا کرتے دکھائی دیں گے۔

    فلم فنٹاسٹک فورمارول کلاسک بک کے ناول سے ماخوذ ہے، فلم فنٹاسٹک فور سیریز کا تیسراحصہ ہے۔

     فلم میں چار افراد کا گروپ دنیا کو دوسرے سیارے کے دشمنوں سے بچانے کے مشن میں مصروف ہے۔

     ایکشن سے بھرپور فلم فنٹاسٹک فور سات اگست کو سینما گھروں کی زینت بن جا ئے گی۔